🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ارَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ٰ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11768 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
الفتح الربانی: 11768، 11769
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11768
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ صَلَّى عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
۔ (دوسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صدقہ پیش کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے حق میں رحمت کی دعا فرماتے، جب میرے والد صدقہ کا مال لے کر حاضرخدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11768]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19625»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11769
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَتِهِ قَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ“ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ،جو کہ اصحاب شجرہ میں سے تھے، سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ کا مال لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ اسے یوں دعا دیتے: یا اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ لے کر حاضر خدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا دی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11769]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19636»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو اوفی رضی اللہ عنہ اور ان کی آل کے لیے دعائے رحمت کی ہے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19636
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں