الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. الْبَابُ السَّادِسُ فِيمَا وَرَدَ فِي مِصْرَ وَجِهَةِ الْغَرْبِ
باب ششم: مصر اور مغرب کی سمت کے بارے میں وارد احادیث کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12756 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 12756
الجامع الكامل: 10557
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 698
المعجم الکبیر للطبرانی: 16163
حدیث نمبر: 12756
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ وَهِيَ أَرْضٌ يُسَمَّى فِيهَا الْقِيرَاطُ فَإِذَا فَتَحْتُمُوهَا فَأَحْسِنُوا إِلَى أَهْلِهَا فَإِنَّ لَهُمْ ذِمَّةً وَرَحِمًا أَوْ قَالَ ذِمَّةً وَصِهْرًا فَإِذَا رَأَيْتَ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِيهَا فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَاخْرُجْ مِنْهَا“ قَالَ فَرَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ وَأَخَاهُ رَبِيعَةَ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَخَرَجْتُ مِنْهَا
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ عنقریب مصر کو فتح کرو گے، یہ وہ سر زمین ہے جس میں قیراط استعمال ہوتا ہے، جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کو امان حاصل ہے اور ان کا میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق بھی ہے اورجب تم وہاں دو آدمیوں کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں جھگڑتا دیکھو تو وہاں سے نکل آنا۔ میں نے عبد الرحمن بن شرحبیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں لڑائی کرتے دیکھا تو میں وہاں سے چلا آیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12756]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2543، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21520 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21853»
وضاحت: فوائد: … اسماعیل علیہ السلام کی والدہ سیدہ ہاجرہ رضی اللہ عنہا اہل مصر میں سے تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا بھی اہل مصر میں سے تھیں۔
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزے کا بیان بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو قوت و شوکت ملی اور مختلف ممالک کو فتح کر لیا۔ دینار اور درہم کے ایک جزء کو قیراط کہتے ہیں۔
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزے کا بیان بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو قوت و شوکت ملی اور مختلف ممالک کو فتح کر لیا۔ دینار اور درہم کے ایک جزء کو قیراط کہتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 2543
حدیث نمبر: 10557
10557- عن كعب بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا افتحتم مصر فاستوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطحاوي في شرح المشكل (2364)، والطبراني في الكبير (19/61)، وصحّحه الحاكم (2/553) كلهم من طرق عن الزهري، عن عبدالرحمن بن كعب بن مالك، عن أبيه كعب قال: فذكره.وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 698
«إذا فتحت مصر فاستوصوا بالقبط خيرا فإن لهم ذمة ورحما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب مصر فتح ہو جائے تو قبطیوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی میری وصیت قبول کرنا، کیونکہ ان کے لیے (ہمارا) عہدِ امان بھی ہے اور قرابت داری بھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 698]
”جب مصر فتح ہو جائے تو قبطیوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی میری وصیت قبول کرنا، کیونکہ ان کے لیے (ہمارا) عہدِ امان بھی ہے اور قرابت داری بھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 698]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب ك] عن كعب بن مالك. الصحيحة 1374 الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 16163
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا فَتَحْتُمْ مِصْرَ فَاسْتَوْصُوا بِالْقِبْطِ خَيْرًا ؛ فَإِنَّ لَهُمْ ذِمَّةً وَرَحِمًا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مصر فتح کر لو تو قبطیوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرو، کیونکہ ان کا ذمہ اور رشتہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16163]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 61، حدیث 113»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4054، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2366، 2364، 2365، والطبراني فى «الكبير» برقم: 111، 112»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4054، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2366، 2364، 2365، والطبراني فى «الكبير» برقم: 111، 112»