الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ جَامِعِ فِيمَا تُصَانُ عِنْدَ الْمَسَاجِدِ
تمام ان چیزوں کا بیان جس سے مساجد کو محفوظ رکھا جائے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1362 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 1362
بلوغ المرام: 1067
حدیث نمبر: 1362
عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ وَلَا يُسْتَقَادُ فِيهَا) ) (زَادَ فِي رِوَايَةٍ غَيْرِ مَرْفُوعَةٍ: وَلَا يُنْشَدُ فِيهَا الْأَشْعَارُ)
سیّدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مساجد میں نہ حدود کا نفاذ کیا جائے اور نہ قصاص لیا جائے۔ اور ایک غیر مرفوع روایت میں مزیدیہ الفاظ بھی ہیں: اور نہ ان میں اشعار پڑھے جائیں۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث: «الرواية الاولي اسنادھا ضعيف لجھالة العباس بن عبد الرحمن المدني، لكن لھا شواھد۔ أخرجھا ابن ابي شيبة: 10/ 42، والطبراني في الكبير: 3131، والدارقطني: 3/ 086۔ والرواية الثانية ضعيف لانقطاعه، رواھا ابوداود: 4490، والنھي علي تناشد الاشعار ثابت بالاحاديث الاخري، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15579، 15580 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15665»
وضاحت: فوائد: … حدیث ِ مبارکہ کا پہلا حصہ شواہد کی بنا پر اور دوسرا حصہ کئی احادیث میں ثابت ہے۔حدّ اور قصاص دونوں شرعی نصوص کا تقاضا ہیں، لیکن نتیجتاً مسجد کے گندا ہونے،اس میں آوازوں کے بلند ہونے اور اس کی بے ادبی کے کئی امور لازم آ سکتے ہیں۔ اس لیے سرے سے ایسے مقام میں ان کے نفوذ سے منع کر دیا گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
الرواية الاولي اسنادھا ضعيف لجھالة العباس بن عبد الرحمن المدني
حدیث نمبر: 1067
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تقام الحدود في المساجد» رواه الترمذي والحاكم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مسجدوں میں حدود نہ لگائی جائیں۔“ (ترمذی و مستدرک حاکم) [بلوغ المرام/حدیث: 1067]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تُقَامُ» قائم نہ کی جائیں – «الْحُدُودُ» حدیں – «فِي الْمَسَاجِدِ» مسجدوں میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدوں میں حدیں قائم نہ کی جائیں۔“ اسے ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1067]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدوں میں حدیں قائم نہ کی جائیں۔“ اسے ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الديات، باب ما جاء في الرجل يقتل ابنه يقاد منه أم لا، حديث:1401، والحاكم:4 /369.»
الحكم على الحديث:
ضعيف