الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِي فَضْلِ الْمُؤْمِنِ وَصِفَتِهِ وَمِثْلِهِ
مومن کی فضیلت، صفات اور اس کی مثالوں کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 154 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 35
مسند احمد: 22840
الجامع الكامل: 37
المعجم الکبیر للطبرانی: 5723
المعجم الاوسط: 5787
11 تا 16
حدیث نمبر: 17978
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَانِ الْبَابَانِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ، وَكَذَلِكَ بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَكَذَلِكَ بَابُ تَنَقِّهِ وَتَوَقِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے یہ دو باب، کتاب الادب میں گزر چکے ہیں، اسی طرح یہ باب ہے: تم اپنے دوست کے ساتھ مناسب دوستی رکھو، کیونکہ ہو سکتا ہے، کبھی وہ تمہاری ناپسندیدگی کا شکار بن جائے، اسی طرح یہ باب ہے: ”تنقہ وتوقہ۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17978]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8976)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1231
«أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا الموطئون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومنوں میں ایمان کے لحاظ سے سب سے کامل وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، جو نرم خو اور تواضع والے ہوں، جو لوگوں سے محبت و انسیت رکھتے ہیں اور لوگ ان سے محبت و انسیت رکھتے ہیں، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے انسیت رکھے اور نہ کوئی اس سے انسیت رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1231]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طس] عن أبي سعيد. الصحيحة 751: أبو نعيم.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 6661
«المؤمن يألف ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومن گھلنے ملنے والا ہوتا ہے، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے گھلے ملے اور نہ کوئی اس سے گھلے ملے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6661]
”مومن گھلنے ملنے والا ہوتا ہے، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے گھلے ملے اور نہ کوئی اس سے گھلے ملے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6661]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن سهل بن سعد. الصحيحة 426.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6662
"المؤمن يألف ويؤلف ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف، وخير الناس أنفعهم للناس"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومن گھلتا ملتا ہے اور لوگ بھی اس سے گھلتے ملتے ہیں، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے گھلے ملے اور نہ کوئی اس سے گھلے ملے، اور سب سے بہتر انسان وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ نفع پہنچائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6662]

تخریج الحدیث: «(حسن) [قط في الأفراد الضياء] عن جابر. الصحيحة 426: طب، هب.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 5723
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ قَالَا: ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ سَلَمَةَ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُؤْمِنُ مَأْلَفَةٌ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن الفت رکھنے والا ہوتا ہے، اور اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو نہ کسی سے الفت رکھے اور نہ کوئی اس سے الفت رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5723]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 131، حدیث 5744»
حدیث نمبر: 5787
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ، وَلَا يُؤْلَفُ، وَخَيْرُ النَّاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے، اور اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو نہ خود الفت رکھے اور نہ اس سے الفت رکھی جائے، اور لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عبدالملک بن ابی کریمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن بہرام اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5787]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عبدالملک بن ابی کریمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن بہرام اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5787]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده جيد «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 273» »
«قال الهيثمي: فيه علي بن بهرام ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 274» »
«قال الهيثمي: من طريق علي بن بهرام عن عبد الملك بن أبي كريمة ولم أعرفهما وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 87» »

إسناده جيد