الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَنْ نَسِيَ الْجُلُوسَ الْأَوَّلَ حَتَّى انْتَصَبَ قَائِمًا لَمْ يَرْجِعْ
جو شخص پہلے تشہد کے لیے بیٹھنا بھول جائے¤اور سیدھا کھڑا ہوجائے تو بیٹھنے کے لیے واپس نہ لوٹے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2000 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 2000
السنن الكبرى للبيهقي: 3815
المعجم الکبیر للطبرانی: 16826
حدیث نمبر: 2000
عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَلَمَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِهِ مَنْ خَلْفَهُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ هَٰكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
زیاد بن علاقہ نے کہا: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی،وہ دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو گئے، جب لوگوں نے سبحان اللہ کہا تو انہوں نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بھی کھڑے ہوجائیں، جب اپنی نماز سے فارغ ہونے لگے تو انھوں نے سلام پھیرا، پھر دوسجدے کیے اور پھر سلام پھیرا، اس کے بعدکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2000]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه۔ أخرجه ابوداود: 1036، 1037، والترمذي: 365، وابن ماجه: 1208، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18163، 18223 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18346»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه۔ أخرجه ابوداود: 1036
حدیث نمبر: 3815
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْجُهَنِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ الْعَجْلَانِ مَوْلَى فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلَّى بِهِمْ فَنَسِيَ فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا كَانَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلَامِ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" قَالَ أَبِي: وَهُوَ رَأْيِي قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ فَعَلَهُ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ الْجُهَنِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ: وَكَذَلِكَ سَجَدَهُمَا ابْنُ الزُّبَيْرِ وَقَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ وَهُوَ قَوْلُ الزُّهْرِيِّ ⦗٤٧٣⦘ قَالَ الشَّيْخُ: قَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
(ا) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام محمد بن یوسف رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے انھیں نماز پڑھائی تو بھول گئے۔ آپ نے قعدہ کرنا تھا مگر نہیں کیا۔ جب وہ نماز کے آخری قعدے میں تھے تو سلام سے پہلے دو سجدے کیے پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ان کے والد نے کہا: اور یہی میری رائے ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے۔
(ج) امام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی جب دو رکعتیں پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے تھے تو انھوں نے بھی اسی طرح سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے تھے اور یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں منقول روایت میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3815]
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے۔
(ج) امام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی جب دو رکعتیں پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے تھے تو انھوں نے بھی اسی طرح سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے تھے اور یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں منقول روایت میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الطبراني في الكبير 773»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 16826
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَوَّاسُ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، مَوْلَى عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ يُوسُفَ ، أَنَّهُ رَأَى مُعَاوِيَةَ صَلَّى بِالنَّاسِ فَقَامَ فِي الثِّنْتَيْنِ فَسَبَّحَ النَّاسُ فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلَامِ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ دَاخَلَهُ شَكٌّ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ.
یوسف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، دو رکعتوں میں (بیٹھنے کی جگہ) کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے سُبْحَانَ اللہ کہا، تو انہوں نے اشارہ کیا کہ کھڑے رہو، پھر جب اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو سلام سے پہلے دو سجدے کیے، اور لوگوں نے بھی ان کے ساتھ سجدے کیے، پھر فرمایا: اے لوگو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جسے اپنی نماز میں شک لاحق ہو جائے وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16826]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 337، حدیث 777»