الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِهَا وَحُكْمِهَا
صلوٰۃ الضحیٰ کی فضیلت اور اس کے حکم کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2254 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 2254
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4035
حدیث نمبر: 2254
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ سُلَامَى مِنْ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةٌ وَتَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ وَتَكْبِيرَةٍ صَدَقَةٌ وَتَحْمِيدَةٍ صَدَقَةٌ وَأَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَيُجْزِي أَحَدَكُمْ مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَانِ يَرْكَعُهُمَا مِنَ الضُّحَى) )
سیّدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی صبح کرتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ ہوتا ہے اورتسبیح کرنا صدقہ ہے، لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے، الحمد للہ کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دیناصدقہ ہے اور برے کام سے روکنا صدقہ ہے (اس طرح یہ امور سر انجام دے کر ان اعضاء کا صدقہ ادا کیا جا سکتا ہے) اور ان تمام چیزوں سے دو رکعتیں کفایت کرتی ہیں، جو آدمی چاشت کے وقت ادا کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الضحى/حدیث: 2254]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابوداود: 1285، 1286، 5244، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21475، 21548 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21807»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 4035
«على كل سلامى من ابن آدم في كل يوم صدقة ويجزي عن ذلك كله ركعتا الضحى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر دن ایک صدقہ ہے، اور اس سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4035]
”ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر دن ایک صدقہ ہے، اور اس سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4035]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طس] عن ابن عباس. الصحيحة 577، الروض النضير 430.»
قال الشيخ الألباني: صحيح