🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْحَثِّ عَلَى تَعْلِيمِ الْعِلْمِ وَآدَابِ الْمُعَلِّمِ
علم سکھانے پر رغبت دلانے اور معلم کے آداب کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 253 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 253
مسند امام شافعی: 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
(وَعَنْهُ بِلَفْظٍ آخَرَ) عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ وَإِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ) )
(دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو علم سکھاؤ اور آسانیاں پیدا کرو اور مشکلات پیدا نہ کرو، اور جب تجھے غصہ آ جائے تو خاموش ہو جا، اور جب تجھے غصہ آ جائے تو خاموش ہو جا، اور جب تجھے غصہ آ جائے تو خاموش ہو جا۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2556»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2556
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَقَدْ تَحَجَّرَتْ وَاسِعًا"، قَالَ: فَمَا لَبِثَ أَنْ بَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَكَأَنَّهُمْ عَجِلُوا عَلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَمَرَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ، أَوْ سَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُهْرِيقَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا"  . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں ایک اعرابی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا: ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مجھ پر رحم کر اور ہمارے علاوہ کسی پر رحم نہ کر“، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے (اللہ کی) وسیع (رحمت) کو محدود کر دیا۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تھوڑی دیر بعد اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کیا اور لوگوں نے اس (کو ہٹانے) کے لیے جلدی کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روکا پھر ایک پانی کے ٹب یا ڈول کا حکم دیا، وہ اس پیشاب پر بہا دیا گیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سکھاؤ اور نرمی کرو، سختی نہ کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 22]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: الطهارة، باب ما جاء في البول يصيب الأرض: (147) - وقال: ”حسن صحيح“، وأبو داود: الطهارة، باب الأرض يصيبها البول (380) - وصححه ابن الجارود: (141) وابن خزيمة: (298).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں