الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا يَقُولُ وَمَا يَصْنَعُ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ
جب آدمی بارش کو دیکھے تو کیا کرے اور کیا کہے، اس کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2946 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 2946
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3290
حدیث نمبر: 2946
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ: ( (اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بارش کو دیکھتے تو فرماتے: اَللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا۔ (اے اللہ! اس کو نفع مند بارش بنا دے)۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الاستسقاء/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1032، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24877 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24645»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1032
حدیث نمبر: 3290
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ:" اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیز بارش ہو اور نفع دینے والی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3290]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3290]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف