الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. فَصْلٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي اسْتِقْبَالِ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ وَحُكْمِ صَوْمِ يَوْمِ الشَّكِّ
ماہِ رمضان سے پہلے ایکیا دو دن روزے رکھنے اور شک والے دن کا روزہ رکھنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3691 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 3691
مصنف ابن ابی شیبہ: 9270
حدیث نمبر: 3691
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا تَقَدَّمُوا بَيْنَ يَدَيْ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلَا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ يَصُومُ صَوْمًا فَلْيَصُمْهُ) )
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رمضان سے پہلے ایک دو دنوں کے روزے نہ رکھو، ہاں اگر کوئی آدمی کسی متعین دن کا روزہ رکھتا ہو تو وہ روزہ رکھا کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1914، ومسلم: 1082، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7200 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7199»
وضاحت: فوائد: … اگر کوئی آدمی پہلے سے عادت کے ساتھ بعض روزے رکھ رہا ہو تو وہ اس مناسبت سے رمضان سے پہلے روزہ رکھ سکتا ہے، مثلا ایک آدمی کییہ عادت ہو کہ وہ سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھتا ہو، جبکہ جمعرات کا دن (۲۹) یا (۳۰) شعبان کو آ جائے تو ایسا آدمی روزہ رکھ سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1914
ترقیم عوامۃ: 9115 ترقیم الشثری: -- 9270
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمضان کے ساتھ کسی چیز کو نہ ملاؤ، رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9270]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7311، ترقيم محمد عوامة: 9115»