🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ مَا جَاءَ فِي نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ وَخُطْبَتِهِ
احرام کی حالت میں نکاح کرنے یا کروانے یا نکاح کا پیغام بھیجنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4287 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 4287
صحیح بخاری: 4258
سنن ترمذی: 845
صحیح ابن حبان: 4139
الجامع الكامل: 9108، 10419
المعجم الکبیر للطبرانی: 11813
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4287
عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ حَلَالًا وَبَنَى بِهَا حَلَالًا وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا
۔ مولائے رسول سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا اور جب ان کے ساتھ خلوت اختیار کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال تھے یعنی احرام کی حالت میں نہ تھے اور میں ان دونوں کے درمیان قاصد تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4287]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه الترمذي: 841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27197 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27739»
وضاحت: فوائد: … منگنی کا پیغام بھیجنا، نکاح کرنا اور نکاح کروانا، یہ سب امور محرِم کے لیے حرام ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے احرام سے پہلے شادی کی تھی، اس معاملے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو حقیقت ِ حال کا علم نہ ہو سکا تھا اور انھوں نے کسی وہم کی بنا پر یہ سمجھ لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں نکاح کیا تھا، ممکن ہے کہ جب یہ نکاح مشہور ہوا ہو تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں ہوں اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے یہی سمجھ لیا ہو کہ ابھی نکاح ہوا ہے۔سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا صاحب القصہ تھیں اور سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ اس نکاح کے قاصد تھے، ان دونوں کا بیانیہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام سے پہلے نکاح کیا تھا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرِم کے لیے نکاح کرنے کو حرام بھی قرار دیا ہے، اس لیےیہ قرائن اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ نکاح احرام سے پہلے ہوا تھا۔سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام بَرّہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام میمونہ رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرۂ قضا کے موقع پر ذوالحجہ ۷ ھ میں احرام سے پہلے ان سے نکاح کیا تھا اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد حق زوجیت ادا کیا تھا۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن ۔ أخرجه الترمذي: 841
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4258
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ"،
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا ‘ ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو آپ محرم تھے اور جب ان سے خلوت کی تو آپ احرام کھول چکے تھے۔ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی اسی مقام سرف میں ہوا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4258]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو آپ بحالتِ احرام تھے اور جب آپ نے ان سے خلوت کی تو اپنا احرام کھول چکے تھے۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال بھی اسی مقامِ سرف میں ہوا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4258]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 845
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَال: سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ، وَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَى بِهَا فِيهَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَرَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ مُرْسَلًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ ".
ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی اور آپ حلال تھے اور ان سے خلوت کی تو بھی آپ حلال تھے۔ اور انہوں نے سرف ہی میں انتقال کیا، ہم نے انہیں اسی سایہ دار مقام میں دفن کیا جہاں آپ نے ان سے خلوت کی تھی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- دیگر کئی لوگوں نے یہ حدیث یزید بن اصم سے مرسلاً روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 845]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 5 (1411)، سنن ابی داود/ الحج 39 (1843)، سنن ابن ماجہ/النکاح 45 (1964)، (تحفة الأشراف: 18082)، مسند احمد (333، 335)، دي 21 (1865) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4139
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ: قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَانِ خَبَرَانِ فِي نِكَاحِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ تَضَادَا فِي الظَّاهِرِ، وَعَوَّلَ أَئِمَّتُنَا فِي الْفَصْلِ فِيهِمَا بِأَنْ قَالُوا: إِنَّ خَبَرَ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَهُمْ كَذَلِكَ، قَالَهُ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَخَبَرُ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ يُوَافِقُ خَبَرَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ فِي النَّهْيِ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ، وَهُوَ أَوْلَى بِالْقَبُولِ لِتَأْيِيدِ خَبَرِ عُثْمَانَ إِيَّاهُ، وَالَّذِي عِنْدِي أَنَّ الْخَبَرَ إِذَا صَحَّ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرُ جَائِزٍ تَرْكُ اسْتِعْمَالِهِ، إِلا أَنْ تَدُلَّ السُّنَّةُ عَلَى إِبَاحَةِ تَرَكِهِ، فَإِنْ جَازَ لِقَائِلٍ أَنْ، يَقُولُ: وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَمَيْمُونَةُ خَالَتُهُ فِي الْخَبَرِ الَّذِي ذكرنَاهُ، جَازَ لِقَائِلٍ آخَرَ أَنْ، يَقُولَ: وَهِمَ يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ فِي خَبَرِهِ لأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَحْفَظُ وَأَعْلَمُ وَأَفْقَهُ مِنْ مِائَتَيْنِ مِثْلِ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ، وَمَعْنَى خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدِي حَيْثُ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، يُرِيدُ بِهِ وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ، لا أَنَّهُ كَانَ مُحْرِمًا، كَمَا يُقَالُ لِلرَّجُلِ إِذَا دَخَلَ الظُّلْمَةَ: أَظْلَمَ، وَأَنْجَدَ: إِذَا دَخَلَ نَجْدًا، وَأَتْهَمَ إِذَا دَخَلَ تِهَامَةَ، وَإِذَا دَخَلَ الْحَرَمَ: أَحْرَمَ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِنَفْسِهِ مُحْرِمًا، وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَزَمَ عَلَى الْخُرُوجِ إِلَى مَكَّةَ فِي عَمْرَةِ الْقَضَاءِ، فَلَمَّا عَزَمَ عَلَى ذَلِكَ بَعَثَ مِنَ الْمَدِينَةِ أَبَا رَافِعٍ، وَرَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى مَكَّةَ لِيَخْطُبَا مَيْمُونَةَ لَهُ، ثُمَّ خَرَجَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَحْرَمَ، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ، وَسَعَى، وَحَلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَتَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ بَعْدَمَا فَرَغَ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلاثًا، ثُمَّ سَأَلَهُ أَهْلُ مَكَّةَ الْخُرُوجَ مِنْهَا، فَخَرَجَ مِنْهَا، فَلَمَّا بَلَغَ سَرِفَ بَنَى بِهَا بِسَرِفَ وَهُمَا حَلالانِ، فَحَكَى ابْنُ عَبَّاسٍ نَفْسَ الْعَقْدِ الَّذِي كَانَ بِمَكَّةَ، وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ بِلَفْظِ الْحَرَامِ، وَحَكَى يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ الْقِصَّةَ عَلَى وَجْهِهَا، وَأَخْبَرَ أَبُو رَافِعٍ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلالانِ، وَكَانَ الرَّسُولُ بَيْنَهُمَا، وَكَذَلِكَ حَكَتْ مَيْمُونَةُ عَنْ نَفْسِهَا، فَدَلَّتْكَ هَذِهِ الأَشْيَاءُ مَعَ زَجْرِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ عَلَى صِحَّةِ مَا أَصَّلْنَا ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَتَضَادُ وَتَتَهَاتَرُ حَيْثُ عَوَّلَ عَلَى الرَّأْيِ الْمَنْحُوسِ، وَالْقِيَاسِ الْمَعْكُوسِ.
نبیہ بن وہب بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا، ابان ان دنوں امیرِ حج تھے اور یہ دونوں حضرات حالتِ احرام میں تھے (پیغام یہ تھا) کہ میں طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی صاحبزادی کے ساتھ کروانے لگا ہوں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس موقع پر شریک ہوں، تو ابان نے اس کا انکار کیا اور یہ بات بیان کی کہ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”احرام والا شخص خود نکاح نہیں کر سکتا، نکاح کا پیغام نہیں بھیج سکتا اور کسی دوسرے کا نکاح نہیں کروا سکتا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دونوں روایات جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں ہیں، یہ بظاہر ایک دوسرے کے متضاد ہیں، ہمارے ائمہ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں اس بات پر اعتماد کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالتِ احرام میں تھے، (ان کا) وہم ہے، یہ بات سعید بن مسیب نے بیان کی ہے۔ یزید بن اصم کی نقل کردہ روایت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کے موافق ہے جو احرام والے شخص کے نکاح کرنے اور اس کے نکاح کروانے کی ممانعت کے بارے میں ہے، اور وہ قبول کرنے کے زیادہ لائق ہے کیونکہ اس کی تائید میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت موجود ہے۔ میرے نزدیک (اصول یہ ہے) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مستند طور پر کوئی روایت ثابت ہو جائے تو اب یہ بات جائز نہیں ہو گی کہ اس پر عمل کو ترک کیا جائے ماسوائے اس صورت کے کہ سنت اس کے ترک کے مباح ہونے پر دلالت کرے۔ اگر کسی کہنے والے کے لیے یہ بات کہنا جائز ہو تو وہ یہ کہہ دے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو اس روایت کو نقل کرنے میں وہم ہوا ہے جسے ہم نے ذکر کیا ہے، حالانکہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ ہیں، تو کسی دوسرے شخص کے لیے یہ کہنا بھی جائز ہو گا کہ اس روایت کو نقل کرنے میں یزید بن اصم نامی راوی کو وہم ہوا ہو گا، کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یزید بن اصم جیسے دو سو افراد سے زیادہ بڑے حافظِ حدیث، زیادہ بڑے عالم اور زیادہ بڑے فقیہ ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ روایت کا مفہوم یہ ہے، انہوں نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ اس وقت شادی کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے، اس کے ذریعے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں تھے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے، یہ بالکل اسی طرح ہو گا جیسے کوئی شخص تاریکی میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ تاریک ہو گیا، یا جب کوئی شخص نجد میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ نجدی ہو گیا، یا جب کوئی شخص حرم میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ احرام والا ہو گیا حالانکہ اس شخص نے اس وقت احرام نہ باندھا ہوا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء کے موقع پر مکہ کی طرف روانہ ہونے کا ارادہ کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا پختہ ارادہ کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مکہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھ لیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا، سعی کی اور عمرہ کر کے احرام کھول دیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی جب کہ آپ حالتِ احرام میں نہیں تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن مکہ میں قیام کیا، پھر اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سرف“ کے مقام پر پہنچے تو وہاں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا حالتِ احرام کے بغیر تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عقدِ نکاح کا تذکرہ کیا ہے، یہ مکہ میں ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں شامل تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کے لیے یہ لفظ استعمال کیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرمت والی حالت میں تھے۔ جبکہ یزید بن اصم نے اس واقعے کو اصل شکل میں نقل کر دیا، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے یہ روایت بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، اس وقت سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں حالتِ احرام کے بغیر تھے اور وہ ان دونوں کے درمیان پیغام رسانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور اسی طرح کی بات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ذات کے بارے میں نقل کی ہے، تو یہ تمام چیزیں اور ان کے ہمراہ احرام والے شخص سے نکاح کرنے یا کسی کا نکاح کروانے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت (یہ سب مل کے) تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف کریں گے کہ ہم نے جو اصول بیان کیا ہے وہ درست ہے اور یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو اس بات کا قائل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایات میں تضاد اور اختلاف پایا جاتا ہے اور وہ شخص منحوس رائے اور الٹے قیاس کی پیروی کرتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، الجارود فى "المنتقى"، 489، 752، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408، والحميدي فى (مسنده) برقم: 33» «رقم طبعة با وزير 4127»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر (4111). تنبيه!! رقم (4111) = (4123) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9108
9108- عن ابن عباس قال: تزوج النبي صلى الله عليه وسلم ميمونة وهو محرم، وبنى بها وهو حلال، وماتت بسرف.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4258) عن موسى بن إسماعيل، حدثنا وهيب، حدثنا أيوب، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10419
10419- عن صفية بنت شيبة قالت: تزوّجَ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم ميمونةَ وهو حلالٌ، وبنى بها بِسَرِف، وكان قبرُ ميمونة بِسَرِف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي في الكبرى (5328) عن عمرو بن هشام الحرّاني، حدثنا مخلد بن يزيد، عن جعفر يعني ابن برقان، عن ميمون يعني ابن مهران، عن صفية قالت: فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11813
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنَى بِهَا بِسَرِفَ وَهُوَ حَلَالٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، اور سرف کے مقام پر احرام کھولنے کے بعد ان سے رخصتی کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11813]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 318، حدیث 11863»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں