الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي التَّبَاعُدِ وَالِاسْتِثَارِ عِنْدَ التَّخَلِّي فِي الْفَضَاءِ وَالْكَفِّ عَنِ الْكَلَامِ وَرَدِّ السَّلَامِ
قضائے حاجت کے وقت دور جانے، کھلی جگہ میں پردہ کرنے اور اِس وقت کلام اور¤سلام کے جواب سے رکے رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 493
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَتَى الْغَائِطَ فَلْيَسْتَتِرْ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلَّا أَنْ يَجْمَعَ كَثِيبًا مِنْ رَمْلٍ فَلْيَسْتَدْبِرْهُ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَلْعَبُ بِمَقَاعِدِ بَنِي آدَمَ، مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی قضائے حاجت کے لیے آئے، وہ پردہ کرے، اور اگر اسے کوئی چیز نہ ملے تو وہ ریت کا ایک ڈھیر جمع کر کے اس کی طرف پیٹھ کر لے، کیونکہ شیطان بنو آدم کی دبروں سے کھیلتا ہے،“ جس نے ایسے کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسے نہ کیا، اس پر کوئی حرج نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف حصين الحميري ولجھالة ابي سعد الخير۔ أخرجه ابوداود: 35، وابن ماجه: 337، 338، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8825»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن قضائے حاجت کے وقت لوگوں سے دور جانے اور پردہ کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف حصين الحميري ولجھالة ابي سعد الخير ۔ أخرجه ابوداود: 35
حدیث نمبر: 86
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من أتى الغآئط فليستتر» . رواه أبو داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو قضائے حاجت کے لئے جائے اسے پردہ کر کے بیٹھنا چاہیئے۔“ (ابوداؤد) [بلوغ المرام/حدیث: 86]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «أَنَّ» بیشک – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» نے فرمایا: – «مَنْ» جو – «أَتَى» آئے (جائے) – «الْغَائِطَ» پاخانہ (کرنے) – «فَلْيَسْتَتِرْ» تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابوداود نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الاستتارفي الخلاء، حديث:35، فيه حُصين وهو مجهول كما في تقريب التهذيب وغيره.»
الحكم على الحديث:
ضعيف