🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. أَبْوَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَاتِ الْخَيْلِ وَفَضْلٍ اقْتِنَائِهَا لِلْجِهَادِ وَمَا يَسْتَحِبُّ وَيَكْرَهُ مِنْهَا وَغَيْرِ ذَلِكَ
گھوڑے کی تعریف اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے ان کو پالنے کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5186 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 5186
مشکوۃ المصابیح: 3890
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5186
عَنْ مَعْقَلِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْخَيْلِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ غَفْرًا لَا بَلِ النِّسَاءُ
۔ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کوئی چیز نہیں ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ پسند ہے، گھوڑوں کی بہ نسبت، پھر سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! بخش دے، نہیں، بلکہ آپ کو عورتیں سب سے زیادہ پسند تھیں۔ [الفتح الربانی/أبواب السبق والرمي/حدیث: 5186]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20312 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20578»
وضاحت: فوائد: … اے اللہ! بخش دے سے سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کی مراد یہ ہے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ گھوڑ ے نہیں، بلکہ بیویاں پسند تھیں۔ واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی بیویوں سے محبت تھی۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3890
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 3890 - عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ النِّسَاءِ مِنَ الْخَيْلِ  . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیویوں کے بعد گھوڑوں سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں تھی۔ (إسناده ضعيف، رواہ النسائی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3890]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه النسائي (217/6. 218 ح 3594)
٭ فيه سعيد بن أبي عروبة و قتادة مدلسان و عنعنا .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں