🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ النَّهْي عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ قَبْلَ بُدُو صَلَاحِهَا
پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ان کو فروخت کرنے کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5866 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 5866
صحیح بخاری: 1487
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6938
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5866
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ وَالْحَبِّ حَتَّى يُفْرَكَ وَعَنِ الثِّمَارِ حَتَّى تُطْعَمَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پختہ ہونے سے پہلے کھجوروں کی بیع سے، پکنے کے قریب ہونے سے پہلے اناج کی کی تجارت سے اور کھانے کے قابل ہونے سے پہلے پھلوں کے سودے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5866]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه البيھقي: 5/ 303، وعبد الرزاق: 14321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12638 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12666»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه البيھقي: 5/ 303
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1487
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے لیث نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے خالد بن یزید نے بیان کیا ‘ ان سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک ان کی پختگی کھل نہ جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1487]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کو فروخت کرنے“ سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6938
«نهى عن بيع النخل حتى يزهو وعن السنبل حتى يبيض ويأمن العاهة»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے، اور بالیوں کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک وہ سفید نہ ہو جائیں اور آفت سے محفوظ نہ ہو جائیں۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6938]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ت] عن ابن عمر. مختصر مسلم 917، أحاديث البيوع: حم. ابن الجارود، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں