🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ وُجُوبِ تَبِينِ الْعَيْبِ وَعَدَمِ الْغَشِ وَوَعِيدِ مَنْ غَشَ
عیوب کے احکام کے ابواب عیب کو واضح کر دینے، دھوکہ نہ کرنے اور دھوکہ کرنے والے کی وعید کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5929 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 5929
مسند الحمیدی: 1063
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 264
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6343
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5929
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَقِيعِ الْمُصَلَّى فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي طَعَامٍ ثُمَّ أَخْرَجَهَا فَإِذَا هُوَ مَغْشُوشٌ أَوْ مُخْتَلِفٌ فَقَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا
۔ سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بقیع کی عیدگاہ کی طرف گیا، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اناج کے ایک ڈھیر میں ہاتھ داخل کیا،پھر کیا دیکھا کہ اس میں دھوکہ یا ملاوٹ کی گئی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے، جس نے ہم کو دھوکہ دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب أحكام العيوب/حدیث: 5929]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 7/ 290، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 22/ 521، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15833 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15927»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 7/ 290
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا، فَأَعْجَبَهُ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا هُوَ طَعَامٌ مَبْلُولٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے، جو اناج فروخت کر رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ اناج اچھا لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک اس میں داخل کیا، تو اس میں گیلا اناج بھی شامل تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ملاوٹ کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 101، 102، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4905، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2163، 2164، 2165، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3452، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1315، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2224، 2575، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10844، 10845، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7412، 8474، 9520، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6520»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 264
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَأَعْجَبَهُ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَإِذَا هُوَ طَعَامٌ مَبْلُولٌ فَقَالَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک غلہ فروش سے ہوا جس کا غلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلہ میں ہاتھ ڈالا تو اسے گیلا پایا تو فرمایا: ”جو ہم سے دھوکا کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 264]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، البيوع، باب في النهي عن الغش، رقم: 3452 وقال الالبانی: صحیح، سنن ابن ماجه التجارات، باب النهي عن الغش، رقم: 2224»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6343
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سُوقِ الْنَقِيعِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي غِرَارَةٍ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا مُخْتَلِفًا - أَوْ قَالَ: مَغْشُوشًا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْغِيرَازِ، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ يَفْتَعِلُ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نقیع کے بازار کی طرف جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ایک ڈھیر میں داخل کیا، تو آپ نے مختلف قسم کا اناج نکالا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ملاوٹ والا اناج نکالا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمیں دھوکہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوغیراز ہے ایک قول کے مطابق وہ شخص حدیث ایجاد کیا کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6343]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں