🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب موانع الارث
میراث کے موانع کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6337 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 6337
مصنف ابن ابی شیبہ: 33578، 33582
السنن الكبرى للبيهقي: 12230
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1547
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6337
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَذَلِكَ زَمَنَ الْفَتْحِ فَقَالَ هَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ ثُمَّ قَالَ لَا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُؤْمِنَ وَلَا الْمُؤْمِنُ الْكَافِرَ وَفِي لَفْظٍ الْمُسْلِمُ بَدَلَ الْمُؤْمِنِ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر اللہ تعالی نے چاہا تو آپ کل مکہ میں کہاں اتریں گے؟ یہ فتح مکہ کے زمانے کی بات تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی جگہ چھوڑی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کافر مؤمن کا اورمؤمن کافر کا وارث نہیں بن سکتا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6337]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4282، 4283، ومسلم: 1351، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21752 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22095»
وضاحت: فوائد: … جب ابو طالب فوت ہوا تو اس کے دو بیٹے مسلمان ہونے کی وجہ سے اس کے ترکہ سے محروم رہے، ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور دوسرے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور اس کے دو بیٹے عقیل اور طالب اس کے ساتھ کفر پر قائم تھے، سو سارا ترکہ ان دونوں میں تقسیم کر دیا گیا، پھر جب غزوۂ بدر میں طالب مارا گیا تو عقیل ساری جائداد کا وارث بن گیا اور پھر اس کو بیچ دیا، بعد میں سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ مسلمان ہو گئے تھے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی کافر مسلمان کا اور کوئی مسلمان کافر کا وارث نہیں بن سکتا، کل موانع ارث تین ہیں: کفر، غلامی، قتل۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4282
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32093 ترقیم الشثری: -- 33578
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي : قال: لا يرث الكافر المسلم ولا المسلم الكافر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (مثله).
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث.

حارث روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کافر مسلمان کا اور مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33578]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 143، 142، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1547، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، ترقيم محمد عوامة: 32093»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32097 ترقیم الشثری: -- 33582
حدثنا حفص ، عن داود ، عن سعيد بن جبير قال: قال عمر : لا يرث الكافر المسلم ولا المسلم الكافر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ سعيد بن جبير لم يدرك عمر.

سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کافر مسلمان کا اور مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33582]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3031، 3032، 3033، 3035، 3039، 3040، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 138، 140، 141، 144، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12359، 12360، 12361، 12388، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9856، 9858، 9860، 9859، 9862، 9864، 10145، 19104، 19294، 19305، 19306، 19309، 19307، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33227، 33573، 33574، 33572، 33575، 33579، ترقيم محمد عوامة: 32097»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12230
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا عَبْدُ الْمُتَعَالِ بْنُ طَالِبٍ قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ، وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ، وَلَا يَتَوَارَثُونَ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کافر کا وارث نہ بنے اور نہ کافر مسلمان کا وارث بنے اور نہ ہی دو دینوں والے ایک دوسرے کے وارث بنیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12230]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1547
حَدَّثَنَا أَبُو وَكِيعٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «‏‏‏‏لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ، إِلَّا إِنْ كَانَ لَهُ عَبْدًا» ‏‏‏‏، وَفِي لَفْظٍ: «‏‏‏‏إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَمْلُوكًا لَهُ» .‏‏‏‏
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا، سوائے اس صورت کے کہ وہ (کافر) اس کا غلام ہو“ اور ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”مگر یہ کہ وہ اس کا مملوک (غلام) ہو۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوصايا/حدیث: 1547]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں