🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ دِيَةٍ أَهْلِ الذَّمَّةِ وَالْمُكَاتَبِ
ذمیوں اور مکاتَب کی دیت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6601 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 6601
مصنف ابن ابی شیبہ: 29689
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6601
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يُقْتَلُ يُؤَدَّى لِمَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکاتَب کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر اس کو قتل کر دیا جائے تو وہ اپنی مکاتَبت میں سے جتنا حصہ ادا کر چکا تھا، اس کی اتنی دیت آزاد آدمی کی ادا کی جائے گی، اور جتنا حصہ باقی تھا، اتنی دیت غلام کی ہو گی۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6601]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري۔ أخرجه ابوداود: 4581، والنسائي: 8/ 46، والترمذي: 1259، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3423 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3423»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر مکاتَب قتل ہو جائے تو اس کے قاتل کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکاتَب کتابت کا جتنا حصہ ادا کر چکا تھا، اس کے مطابق اس کے وارثوں کو آزاد کی دیت ادا کرے اور اس کا جتنا حصہ ابھی تک غلام تھا، اس کے مطابق اس کے مالک کو غلام کی دیت ادا کرے۔ مثلا جو غلام نصف رقم ادا کر چکا ہو، وہ نصف آزاد ہو گا اور نصف غلام، اس حالت میں اگر وہ قتل ہو جائے تو نصف آزاد حصے کی دیت پچاس اونٹ ہو گی اور باقی نصف غلام کی دیت دی جائے گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ غلام کی دیت کیسے دی جائے گی؟ تو گزارش ہے کہ اس مسئلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی مرفوع روایت نہیں ملتی، لیکنیہ مسئلہ اہل علم کے درمیان اس طرح مشہور ہے کہ غلام کی دیت میں اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی، آگے اختلاف کی ایک اور صورت بھی ہے کہ اگر غلام کی قیمت آزاد آدمی کی دیت سے بھی زیادہ ہو جائے تو کیا اس کی قیمت کیادائیگی لازم ہو گییا نہیں؟ راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیمت لازم ہو گی۔ واللہ اعلم۔
مکاتب: … اس غلام کو کہا جاتا ہے جو اپنا معاوضہ ادا کرنے کا معاہدہ اپنے مالک سے کر لے، ایسا غلام جب تک معاوضہ ادا نہ کر دے، وہ اس مالک کا غلام ہی رہتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري۔ أخرجه ابوداود: 4581
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28441 ترقیم الشثری: -- 29689
حدثنا غندر ، عن هشام الدستوائي ، عن يحيى بن ابي كثير ان عليا ومروان كانا يقولان في المكاتب: يودى منه دية الحر بقدر ما ادى، وما رق [منه] دية العبد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (أراه).
(٤) في [أ، ب، ط]: (أرقا).
(٥) سقط من: [أ، ب، ط، ك، م].
(٦) منقطع، يحيى بن أبي كثير لا يروي عن علي ومروان.

حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت مروان مکاتب کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: اس کو آزاد کی دیت ادا کی جائے گی بقدر اس ادائیگی کے جو اس نے کردی ہے اور جتنا حصہ اس کا غلام ہے اتنی غلام کی دیت ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29689]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4825 / 4، 4823 / 2، 4824 / 3، 4822 / 1، 4826 / 5، 4827 / 6، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21698، 21692، 21691، 21693، 21694، 21695، 21696، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15734، 15731، 15741، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 21824، 29687، 29688، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1055، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 674، 274، 275، 331، 332، 333، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2882، 2883، 2884، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5000، 5001، 5002، 5003، 5006، 5004، 6357، 6985، 6983، 6984، 6986، 6987، 7226، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4581، 4582، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1259، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3448، 3449، 4214، 4216، 4217، وأحمد فى «مسنده» برقم: 734، 833، 1969، 2009، 2392، 2704، 3490، 3558، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2809، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4708، 4710، 4711، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11857، 11993، 11994، 11991، 11992، والطبراني فى «الصغير» برقم: 397، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3491، ترقيم محمد عوامة: 28441»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں