🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْحَثِ عَلَيْهِ وَكَرَاهَةِ تَرْكِهِ لِلْقَادِرِ
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6831 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 6831
المعجم الکبیر للطبرانی: 12261
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6831
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ لَقِيَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ تَزَوَّجْتَ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَ تَزَوَّجْ ثُمَّ لَقِيَنِي بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ تَزَوَّجْتَ قُلْتُ لَا قَالَ تَزَوَّجْ فَإِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ كَانَ أَكْثَرَهَا نِسَاءً
۔ سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا: کیا تم نے شادی کرلی ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، انھوں نے کہا:شادی کرو، پھر بعد میں جب ان سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے پھر وہی بات کہی کہ کیا تم نے شادی کی ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، انھوں نے کہا: شادی کر لو، کیونکہ اس امت کی بہترین ہستی (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سب سے زیادہ بیویاں تھیں۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6831]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني: 12313، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2048 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2048»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12261
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: تَزَوَّجْ فَإِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ كَانَ أَكْثَرَهَا نِسَاءً ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”شادی کر لو، کیونکہ اس امت کا بہترین شخص وہی تھا جس کی بیویاں سب سے زیادہ تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12261]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 9، حدیث 12313»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5069، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2689، 2690، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 494، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13580، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2076، 2213، 3576، والبزار فى «مسنده» برقم: 5109، 5110، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12398، 12464، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2659»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں