🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِهَا
سورۂ بقرہ کی تفسیر اور اس کے فضائل کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8480 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 8480
الجامع الكامل: 11885
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10828، 11684
المعجم الکبیر للطبرانی: 11794
المعجم الاوسط: 1630، 8823
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8480
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَفِي رِوَايَةٍ تَعَلَّمُوا فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِأَصْحَابِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ يُحَاجَّانِ عَنْ أَهْلِهِمَا ثُمَّ قَالَ اقْرَءُوا الْبَقَرَةَ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید پڑھو اور سیکھو، کیونکہ یہ روزِ قیامت پڑھنے والوں کے حق میں سفارش کرے گا اور دو چمکدار سورتیں یعنی سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران پڑھاکرو، کیونکہ یہ روز قیامت دو بادلوں یا دو سایوں کی مانند ہوں گی یا یہ پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو غولوں کی مانند ہوں گی، اور اپنے پڑھنے والوں کا دفاع کریں گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورۂ بقرہ پڑھا کرو، اسے حاصل کرنا باعث برکت ہے اور اسے چھوڑنا باعث حسرت ہے، جادو گر اس پر طاقت نہیں رکھ سکتے۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8480]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 804، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22146 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22498»
وضاحت: فوائد: … جادو گروں کو بَطَلَۃ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے سارے کے سارے افعال باطل ہوتے ہیں۔ سورۂ بقرہ پر طاقت نہ رکھنے کا مفہوم یہ ہے کہ جادو گر اس شخص پر اپنا عمل نہیں کر سکتا، جو سورۂ بقرہ کی تلاوت کرتا ہو۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 804
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11885
11885- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اقرؤوا الزهراوين، اقرأؤوا البقرة وآل عمران، فإنهما تأتيان يوم القيامة كأنهما غمامتان، أو فرقان من طير صواف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار – كشف الأستار (2303) عن أحمد بن منصور، حدثنا عبدالله بن صالح أبو صالح، أنبا الليث، عن سعيد، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10828
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا الزَّهْرَاوَيْنِ: الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ، فَإِنَّهُمَا تَجِيئَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ - أَوْ: كَأَنَّهُمَا غَيَابَتَانِ، أَوْ: كَأَنَّهُمَا فَرْقَانِ - مِنْ طَيْرٍ صَوَافٍّ تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ ; فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ، وَعَمْرُو بْنُ مُخَلَّدٍ اللَّيْثِيُّ، لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چمک دار چیزوں سورت بقرہ اور سورت آل عمران کا علم حاصل کرو کیونکہ قیامت کے دن یہ دونوں یوں آئیں گی جیسے یہ دونوں دو بادل ہیں (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی شک ہے) یا یہ دو سائبان ہیں یا یہ پرندوں کی دو قطاریں ہیں، اور یہ دونوں اپنے پڑھنے والے کی طرف سے بحث کریں گی، تم لوگ سورت بقرہ سیکھو کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے، اور اسے ترک کر دینا حسرت ہے، اور باطل لوگ (یعنی جادوگر اس کو سیکھنے کی) استطاعت نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال بارقی ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور ایک راوی عبدالرحمن بن خلاد ہے، اور ایک راوی عمرو بن مخلد لیثی ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11844)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11684
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن سیکھو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو اور اس کے ساتھ زیادتی نہ کرو، قرآن سیکھو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے شخص کے لئے شفاعت کرنے والا ہو گا، سورت بقرہ سیکھو، کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے، اور باطل لوگ یعنی جادوگر) اس کو سیکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11684]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8818»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11794
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَخْلَدٍ اللَّيْثِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَلَّمُوا الزَّهْرَاوَيْنِ: الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ ؛ فَإِنَّهُمَا يَجِيئَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافٍّ يُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو روشن سورتیں سیکھو: البقرہ اور آلِ عمران، کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا وہ دو بادل ہیں، یا دو سائبان ہیں، یا صف باندھے پرندوں کے دو جھنڈ ہیں، جو اپنے ساتھی کی طرف سے حجت پیش کریں گی۔ سورۃ البقرہ سیکھو، کیونکہ اسے اپنانا برکت ہے اور اسے چھوڑنا حسرت ہے، اور جادوگر اس پر قابو نہیں پا سکتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 313، حدیث 11844»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1630
وَعَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: تَعَلَّمُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ I "
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”سورہ بقرہ سیکھو؛ کیونکہ اسے حاصل کرنا باعثِ برکت ہے، اسے چھوڑ دینا باعثِ حسرت ہے اور جادوگر اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1630]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8823
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا الضَّحَّاكُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، لَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَعَلَّمُوا الزَّهْرَاوَيْنِ: سُورَةَ الْبَقَرَةِ، وَآلَ عِمْرَانَ، فَإِنَّهُمَا يَجِيئَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ غَيَايَتَانِ أَوْ كَفِرْقَيْنِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ، يَشْفَعَانِ لِصَاحِبِهِمَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَسَدُ بْنُ مُوسَى I "، وَرَوَاهُ هِشَامٌ، وَأَبَانُ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَعَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن پڑھا کرو، مگر اسے ذریعۂ معاش نہ بناؤ، نہ اس کے ذریعے مال بڑھانے کی کوشش کرو، نہ اس میں غلو کرو اور نہ اس سے بے رخی برتو۔ قرآن سیکھو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے ساتھی (پڑھنے والے) کی سفارش کرے گا۔ دو روشن سورتیں سیکھو: سورۃ البقرہ اور آل عمران، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا دو بدلیاں ہیں، یا دو سائبان ہیں، یا پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں، اور اپنے ساتھی کی سفارش کریں گی۔ سورۃ البقرہ سیکھو، کیونکہ اسے حاصل کرنا برکت ہے اور چھوڑ دینا حسرت ہے، اور جادوگر (اہلِ باطل) اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن ابی کثیر، عن ابی سلمہ، عن ابی ہریرہ کی سند سے اس حدیث کو ضحاک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔ اور اسے ہشام، ابان اور علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انھوں نے زید بن سلام سے، انھوں نے ابو سلمہ سے، انھوں نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، نیز ابو راشد حبرانی رحمہ اللہ سے، انھوں نے سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8823]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني عن شيخه المقدام بن داود وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 168» »
«قال الدارقطني: يرويه يحيى بن أبي كثير واختلف عنه فرواه الضحاك بن نبراس البصري وهو ضعيف عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة ووهم فيه والصحيح عن يحيى بن أبي كثير عن أبي راشد عن عبد الرحمن بن شبل «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 9، ص 278» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 804، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2079، 3153، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4126، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22576، 22577، 22587، 22623، 22643، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5991، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7542، 7543، 7544، 8118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 468، 5764»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں