الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ : «وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ»
{وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ} کی تفسیر
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8492 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 8492
سنن سعید بن منصور: 225
حدیث نمبر: 8492
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ قَالَ أُنَاسٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصْحَابُنَا الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ}
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب قبلہ تبدیل ہوا تو بعض لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے وہ ساتھی جو بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے اور پھر اسی حالت میں فوت ہو گئے، ان کا کیا بنے گا؟اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ} … اللہ تعالیٰ تمہاری نمازیں ضائع کرنے والا نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8492]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 4680، والترمذي: 2964، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2775 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2775»
وضاحت: فوائد: … جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے آئے تو سولہ سترہ ماہ تک بیت المقدس کی طرح رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، درآں حالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش یہ تھی کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی جائے، بالآخر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کییہ خواہش پوری ہوئی تو بعض صحابہ کے ذہن میں یہ اشکال پیدا ہوا کہ اس سے پہلے والی نمازیں ضائع ہو جائیں گییا ان کا ثواب نہیں ملے گا، اللہ تعالی نے وضاحت کی کہ نمازیں ضائع نہیں ہوں گی، کیونکہ وہ بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق تھیں۔ اس آیت میں نماز کو ایمان سے تعبیر کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ نماز کے بغیر ایمان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 4680
ترقیم دار السلفیہ: 225 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 225
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، فِي قَوْلِهِ: " وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ سورة البقرة آية 143، قَالَ:" صَلاتَكُمْ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد تمہاری بیت المقدس کی طرف رخ کر کے پڑھی گئی نمازیں ہیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 40، 399، 4486، 4492، 7252، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 525، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 428، 433، 437، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1716، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 487، 488، 741، والترمذي فى (جامعه) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1010، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 223، 224، 225، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18790، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3390»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف شريك من قبل حفظه، وهو حسن لغيره لمتابعة حُدَيج بن معاوية لشريك كما سيأتي وحُديج فيه ضعف كما في ترجمته في الحديث رقم [١]، وقد صحّ الحديث من طرق أخرى عن أبي إسحاق كما في الحديث السابق.