الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطٰي»
{حَافِظُوْا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلٰاۃِ الْوُسْطٰی}کی تفسیر
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8516 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 8516
مصنف ابن ابی شیبہ: 8828
حدیث نمبر: 8516
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ الرَّجُلُ يُكَلِّمُ صَاحِبَهُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَاجَةِ فِي الصَّلَاةِ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ [سورة البقرة: ٢٣٨] فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ
۔ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد ِ مبارک میں نماز کے دوران اپنی ضرورت کی بات کر سکتا تھا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: {وَقُوْمُوْا لِلّٰہِ قَانِتِیْنَ} … اور اللہ تعالیٰ کے لیے مطیع ہو کر کھڑے ہو جاؤ۔ پس ہمیں نماز میں خاموش رہنے کا حکم دیا گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8516]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1200، 4534، ومسلم: 539، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19278 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19493»
وضاحت: فوائد: … قَانِتِیْنَ کے دو معانی ہیں: اطاعت گزار، خاموش ہو کر۔ شروع شروع میں نماز میںخارجی کلام کرنا جائز تھا، بعد میں مذکورہ بالا اور اس موضوع سے متعلقہ دیگر احادیث کے ذریعے نماز میں کلام کرنے کو حرام قرار دیا گیا، اس مسئلہ میں اس بات پر تواہل علم کا اتفاق ہے کہ جان بوجھ کر کلام کرنے والی کی نماز باطل ہو گی، بشرطیکہ اسے اس مسئلہ کا علم ہو، البتہ اس شخص کے بارے میں اختلاف ہے جو بھول کر یا جہالت کی بنا پر نماز میں کلام کرتا ہے، راجح مسلک یہ ہے کہ ایسے شخص کی نماز متأثر نہیں ہو گی، امام مالک، امام شافعی،امام احمد اور جمہور اہل علم کییہی رائے ہے۔ اس مسلک کے دلائل درج ذیل ہیں: (۱)سیدنامعاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے، جس کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہالت کی وجہ سے کلام کرنے والے کو اس مسئلہ کی تعلیم دی اور اسے نماز دوہرانے کا حکم نہیں دیا، جبکہ اس وقوعہ سے پہلے نماز میں کلام کرنے کی حرمت کا حکم آچکا تھا۔ دیکھیں حدیث نمبر (۱۸۸۷)
(۲) ذوالیدین کے قصے پر مشتمل حدیث، جس کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھول کر ظہر یا عصر کی دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا اور باتیں بھی کیں، لیکن اس کے باوجود مزید صرف دو رکعتیں ہی ادا کیں۔ اگر بھول کر کلام کرنے سے نماز باطل ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی دو رکعتوں کو باطل قرار دے کر از سرِ نو چار رکعت نماز ادا کرتے۔ یہ واقعہ سات سن ہجری کے بعد پیش آیا، جبکہ دو سن ہجری سے پہلے نماز میں کلام کرنا حرام ہو چکا تھا،ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۱۹۸۹)
(۳)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِیَ الْخَطَأُ وَالنِّسْیَانُ وَمَا اسْتُکْرِھُوْا عَلَیْہِ۔)) … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالی نے میری امت سے خطا، بھول چوک اور جس پر اس کو مجبور کر دیا جائے، کا گناہ اٹھا دیا ہے۔ (ابن ماجہ: ۲۰۴۳)
لیکن امام ابوحنیفہ اور بعض اہل علم کی رائے یہ ہے کہ بھول کر یا جہالت کی وجہ سے کلام کرنے سے نماز باطل ہو جائے گی، انھوں نے اپنے حق میں وہ عام دلائل پیش کیے ہیں، جن کا تذکرہ اس باب میں ہوا ہے۔ لیکن حقیقت ِ حال یہ ہے کہ جب ان دلائل کے بیان کے بعد والے واقعات میں بھول کر یا جہالت کی وجہ سے کلام کی گئی اور نماز پر بطلان کا حکم نہیں لگایا گیا تو اِن خاص احادیث کی روشنی میں مسئلہ کو سمجھنا چاہیے۔ یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اگر کوئی روزے دار رمضان میں بھول کر کھا پی لیتا ہے تو اہل الحدیث کی طرح احناف کے ہاں بھی اس سے روزہ متأثر نہیں ہوتا، حالانکہ نماز میں کلام کرنے کی طرح فرضی روزے کی حالت میں کھانا پینا بھی حرام ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ نماز میں بھول کر یا جہالت کی وجہ سے کلام ہو جائے تو نماز متأثر نہیں ہو گی، وگرنہ باطل ہو جائے گی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1200
حدیث نمبر: 312
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهُ قَالَ: أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَكْتُبَ لَهَا مُصْحَفًا، ثُمَّ قَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238، فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ: " حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ" ، قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت ابویونس سے روایت ہے کہ حکم کیا مجھ کو اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کلام لکھنے کا، اور کہا کہ جب تم اس آیت پر پہنچو « ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238] » تو مجھ کو خبر کر دینا۔ پس جب پہنچا میں اس آیت کو تو خبر دے دی میں نے ان کو۔ کہا انہوں نے یوں لکھو: ” «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ.» “ یعنی ”محافظت کرو نمازوں پر اور وسطیٰ نماز پر اور عصر کی نماز پر۔“ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نے سنا اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 629،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 473، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 365، 10980، وأبو داود فى «سننه» برقم: 410، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2982، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25086، 26087، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2201، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8695، شركة الحروف نمبر: 293، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 25»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 313
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَافِعٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ مُصْحَفًا لِحَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238، فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ: " حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ"
حضرت عمرو بن رافع سے روایت ہے کہ میں کلام اللہ لکھتا تھا اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے واسطے، تو کہا انہوں نے: جب تم اس آیت کو پہنچو: « ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238] »، تو مجھے اطلاع کرنا۔ پس جب پہنچا میں اس آیت پر خبر کی میں نے ان کو تو لکھوایا انہوں نے اس طرح: ” «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ» ۔“ یعنی ”محافظت کرو نمازوں پر اور بیچ والی نماز پر اور عصر کی نماز پر اور کھڑے ہو اللہ کے سامنے چپ اور خاموش۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «موقوف حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6323، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2208، 2209، 2210، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7129، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 3539، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2202، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8688، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1024، 1025، 1028، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2068، 2069، شركة الحروف نمبر: 294، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 26»
الحكم على الحديث:
موقوف حسن
ترقیم عوامۃ: 8688 ترقیم الشثری: -- 8828
حضرت حفصہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔ اور اللہ کے لئے خشوع و خضوع کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8828]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: الاختلاف في حديث حفصة في رفعه وفي ثبوت الواو فيه . قال ابن عبد البر: اختلف في رفعه وفي متنه أيضا .»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 459، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6323، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2210، 2208، 2209، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7129، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3539، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2202، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1024، 1025، 1028، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2068، 2069، ترقيم محمد عوامة: 8688»