الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ: «لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخرة»
{لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} کی تفسیر
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8631 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 8631
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11069
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6023
حدیث نمبر: 8631
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى {لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [يونس: 64] فَقَالَ لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي أَوْ أَحَدٌ قَبْلَكَ قَالَ تِلْكَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ أَوْ تُرَى لَهُ
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے: {لَہُمْ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} … ایسے لوگوں کے لیے دنیوی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ میری امت سے کسی نے یہ سوال نہیں کیا، اس سے مراد نیک خواب ہے، جو نیک بندہ دیکھتا ہے یا اس کے لیے کسی کو دکھایا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأنفال إلى سورة الرعد/حدیث: 8631]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 3898، والترمذي: 2275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22688 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23064»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالی اپنے اولیاء کا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں: {اَلَآ اِنَّ اَوْلِیَاء َ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ۔ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ۔ لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔} (سورۂ یونس: ۶۲۔۶۳)
سن لو! بے شک اللہ کے دوست، ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔ انھی کے لیے دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتوں کے لیے کوئی تبدیلی نہیں،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
اللہ تعالی کے اولیاء وہ ہیں، جن کے دلوں میں ایمان و یقین ہو، جن کا ظاہر تقوٰی اور پرہیزگاری میں ڈوبا ہوا ہو، جتنا تقوٰی ہوگا، اتنی ہی ولایت ہوگی، ایسے لوگ بروز قیامت بے خوف ہوں گے، غم و رنج سے ناآشنا ہوں گے، دنیا میں جو چھوٹ جائے اس پر انہیں حسرت و افسوس نہیں ہو گا۔ ایسے لوگوں کی خوشی اور بشارت کا ایک سبب دنیا میں آنے والا نیک خواب بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابن ماجه: 3898
ترقیم عوامۃ: 31094 ترقیم الشثری: -- 32475
حدثنا ابو بكر بن عياش ، عن عاصم ، عن ابي صالح ، عن ابي الدرداء قال: سالت النبي صلى الله عليه وسلم عن البشرى في الحياة الدنيا؟ قال: الرؤيا الحسنة يراها المسلم او ترى له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (رؤيا).
(٢) منقطع، لم يسمع أبو صالح ذكوان السمان هذا الحديث من أبي الدرداء، والحديث أخرجه الترمذي (٣١٠٦)، وابن جرير في التفسير ١١/ ١٣٦، وانظر: ما سبق برقم [٣٢٤٧٣].
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس خوشخبری کے بارے میں دریافت کیا جس کا مسلمان کے ساتھ دنیا میں وعدہ کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32475]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: هذا حديث حسن في التفسير المرفوع صحيح من نقل أهل المدينة . قال سعد الشثري: منقطع، لم يسمع أبو صالح ذكوان السمان هذا الحديث من أبي الدرداء، والحديث .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8272، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2273، 3106، 3106 (م 1)، 3106 (م 2)، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1066، 1067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28158، 28167، 28168، 28173، 28204، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1069، والحميدي فى «مسنده» برقم: 396، 395، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32473، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2180، ترقيم محمد عوامة: 31094»

إسناده منقطع
ترقیم عوامۃ: 31104 ترقیم الشثری: -- 32485
حدثنا وكيع ، عن طلحة القناد ، عن جعفر ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس لهم البشرى في الحياة الدنيا قال: الرؤيا الحسنة يراها الرجل المسلم لنفسه او لاخيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطة في: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [جـ]: زيادة (الرجل).
(٣) ضعيف؛ لضعف طلحة القناد.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھا خواب ہے جو کوئی مسلمان اپنے لیے یا اپنے بھائی کے لئے دیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32485]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 31104»
حدیث نمبر: 11069
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رِئَابٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) قَالَ:" هِيَ الرُّؤْيَا يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًا.
سیدنا جابر بن عبدالله بن رئاب رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے دنیاوی زندگی میں خوشخبری ہے، اور آخرت میں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد وہ خواب ہیں جنہیں کوئی مسلمان دیکھتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جو اسے دکھائے جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11069]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11069]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2218)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6023
فِيهِ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ الْمَذْكُورُ فِي أَوَّلِ الْبَابِ قَبْلَهُ.
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ، لَكِنَّ أَصْلَهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .

اس باب میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وہ حدیث بھی ہے جو پچھلے باب کے شروع میں مذکور ہوئی۔
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس سے مراد) نیک خواب ہے جسے مسلمان خود دیکھے یا اس کے لیے (کسی اور کو) دکھایا جائے۔“
یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن اس کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التعبير/حدیث: 6023]

تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعي، لكن أصله في صحيح مسلم من حديث أبي هريرة»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2273، 3106، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8241»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2273، 3106، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8241»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف