الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي بِرُ الْوَالِدَيْنِ وَحُقُوقِهَا وَالتَّرْغِيْبِ فِي ذلِكَ
والدین کے ساتھ نیکی کرنے، ان کے حقوق اور ان امور کی ترغیب دلانے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8989 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 8989
بلوغ المرام: 1252
المعجم الکبیر للطبرانی: 11772
حدیث نمبر: 8989
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمْرِهِ وَأَنْ يُزَادَ لَهُ فِي رِزْقِهِ فَلْيَبَرَّ وَالِدَيْهِ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کی عمر بڑھا دی جائے اور اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے تو وہ اپنے والدین سے نیکی کرے اور صلہ رحمی کرے۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 8989]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13401 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13434»
وضاحت: فوائد: … عمر بڑھنے سے مراد برکت ہے، مزید دیکھیں حدیث نمبر (۹۰۴۹)
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1252
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من أحب أن يبسط له في رزقه وأن ينسأ في أثره فليصل رحمه» أخرجه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی کو یہ پسند ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی و کشائش ہو اور عمردراز ملے تو اسے صلہ رحمی کرنی چاہیئے۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
«عَنْ» سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ أَحَبَّ» جو پسند کرے – «أَنْ يُبْسَطَ لَهُ» کہ اس کے لیے کشادہ کیا جائے – «فِي رِزْقِهِ» اس کے رزق میں – «وَأَنْ يُنْسَأَ» اور یہ کہ مؤخر (دراز) کیا جائے – «فِي أَثَرِهِ» اس کی عمر (کے نشان) میں – «فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ» تو وہ صلہ رحمی کرے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو پسند کرے کہ اس کے رزق میں کشادگی کی جائے اور اس کی عمر دراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو پسند کرے کہ اس کے رزق میں کشادگی کی جائے اور اس کی عمر دراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأدب، باب من بسط له في الرزق لصلة الرحم، حديث:5985.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11772
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَطُولَ أَيَّامُ حَيَاتِهِ وَيُزَادَ فِي رِزْقِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ اس کی عمر دراز ہو اور اس کے رزق میں اضافہ ہو تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11772]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 307، حدیث 11822»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7372»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7372»