🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي الرِّفْقِ وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِهِ
نرمی کی ترغیب دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9191 (کل: 34 مقامات، 19 کتب)
الفتح الربانی: 9191
صحیح بخاری: 6927
صحیح مسلم: 6601
سنن ابن ماجہ: 3688
الادب المفرد: 466
معجم صغیر للطبرانی : 664، 1004
صحیح الادب المفرد: 363
مشکوۃ المصابیح: 4638، 5068
مسند احمد: 24090، 25633
مسند الحمیدی: 250
صحیح ابن حبان: 549، 552
الجامع الكامل: 13504، 13845، 13849، 13850، 13851
السنن الكبرى للبيهقي: 20797
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12639، 12640، 12642، 12646، 12647
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1771، 7921
المعجم الکبیر للطبرانی: 7446، 17977
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 490
المعجم الاوسط: 2934، 3682
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5264
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20797
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ، وَمَا لَا يُعْطِي عَلَى مَا سِوَاهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَرْمَلَةَ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
عمرہ بنت عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! اللہ تعالیٰ نرم ہیں، نرمی کو پسند فرماتے ہیں، جو وہ نرمی پر دیتے ہیں وہ سختی پر نہیں دیتے اور جو کسی اور چیز پر نہیں دیتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20797]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12639
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو خَلِيفَةَ لَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے، اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ابوخلیفہ نامی راوی کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12639]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (490) اخرجه احمد فى المسند (112/1)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12640
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (221) أخرجه البزار فى المسند (1962 و 1961)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12642
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَيْهِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْجُدْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر جدعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12642]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1964)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12646
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا كَانَتِ الْأَرْضُ مُخْصِبَةً فَتَقَصَّرُوا فِي السَّيْرِ، وَأَعْطُوا الرِّكَابَ حَقَّهَا، فَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب زمین ہریالی ہو، تو تم آرام سے سفر کرو اور سواریوں کو ان کا حق دو، بے شک اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10811)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12647
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی سے محبت کرتا ہے، اور اس سے راضی ہوتا ہے، اور نرمی پر وہ مدد کرتا ہے، جو مدد وہ سختی پر نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے ابوحاتم رازی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7477)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1771
«إن الله تعالى رفيق يحب الرفق ويعطي عليه ما لا يعطي على العنف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے، وہ نرمی کو پسند فرماتا ہے، اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1771]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خد د] عن عبد الله بن المغفل [هـ حب] عن أبي هريرة [حم هب] عن علي [طب] عن أبي أمامة [البزار] عن أنس. الروض 36 و764: الدارمي، الخرائطي، حب، حل، والطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7921
"يا عائشة! إن الله رفيق يحب الرفق ويعطي على الرفق ما لا يعطي على العنف وما لا يعطي على ما سواه"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عائشہ! اللہ نرمی کرنے والا ہے، نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی پر وہ کچھ دیتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا اور جو اس کے سوا کسی اور چیز پر نہیں دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7921]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن عائشة. مختصر مسلم 1785.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7446
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نرمی کو پسند کرتا ہے اور اس سے راضی ہوتا ہے، اور اس پر ایسی مدد کرتا ہے جو سختی پر نہیں کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 95، حدیث 7477»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3590 / 807، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2620، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25819»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17977
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الرِّحَابِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ زِيَادٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيَرْضَاهُ وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ، فَإِذَا رَكِبْتُمْ هَذِهِ الدَّوَابَّ الْعُجْمَ، فَنَزِّلُوهَا مَنَازِلَهَا، فَإِنْ أَجْدَبَتِ الْأَرْضُ فَانْجُوا عَلَيْهَا، فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ مَا لَا تُطْوَى بِالنَّهَارِ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ بِالطَّرِيقِ، فَإِنَّهُ طَرِيقُ الدَّوَابِّ وَمَأْوَى الْحَيَّاتِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (الرجاني) .
خالد بن معدان اپنے والد سیدنا معدان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نرمی کرنے والا ہے، نرمی کو پسند فرماتا ہے اور اس پر راضی ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے وہ کام آسان کر دیتا ہے جو سختی سے آسان نہیں ہوتے۔ جب تم ان گونگے جانوروں پر سوار ہو تو انہیں ان کی مناسب منزلوں پر اتارو، اور اگر زمین بنجر ہو تو اس پر تیزی سے گزر جاؤ، کیونکہ زمین رات میں اتنی جلدی طے ہو جاتی ہے جتنی دن میں نہیں ہوتی۔ اور راستے میں (رات کو) پڑاؤ ڈالنے سے بچو، کیونکہ وہ جانوروں کا راستہ اور سانپوں کا ٹھکانہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17977]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 365، حدیث 852»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9251»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں