الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بابُ مَا جَاءَ فِي الثلاثيات
ثلاثیات کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9579 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 9579
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 993
سنن دارقطنی: 3807
المستدرک علی الصحیحین: 431
حدیث نمبر: 9579
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ كَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی سخاوت اس کا دین ہے، اس کے نفسیاتی آداب اس کی عقل ہے اور اس کا حسب اس کے اخلاق ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9579]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، مسلم بن خالد سييء الحفظ كثير الاوھام، أخرجه البزار: 3607، والطبراني في الاوسط: 6682، وابن حبان: 483، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8774 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8759»
وضاحت: فوائد: … مسلمان کا شرف اس کے آباء و اجداد نہیں ہوتا، بلکہ اس کا حسن اخلاق ہوتا ہے، اسی کو اپنا کر وہ بلند مقام حاصل کر سکتا ہے اور اسی کو ترک کر کے وہ تمام دوسری صلاحیتیں ہونے کے باوجود لوگوں کی نگاہوں میں گر سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 993
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: " كَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاهُ، وَدِينُهُ حَسَبُهُ، وَمُرُوءَتُهُ خُلُقُهُ، وَالْجُرْأَةُ وَالْجُبْنُ غَرَائِزُ يَضَعُهَا اللَّهُ حَيْثُ شَاءَ، فَالْجَبَانُ يَفِرُّ عَنْ أَبِيهِ وَأُمِّهِ، وَالْجَرِيءُ يُقَاتِلُ عَمَّا لَا يَئُوبُ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ، وَالْقَتْلُ حَتْفٌ مِنَ الْحُتُوفِ، وَالشَّهِيدُ مَنِ احْتَسَبَ نَفْسَهُ عَلَى اللَّهِ"
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: عزت مومن کے تقویٰ میں ہے، اور دین اس کی شرافت ہے، اور مروت اس کا خلق ہے، اور بہادری اور نامردی دونوں خلقی صفیں ہیں، جس شخص میں اللہ چاہتا ہے ان صفتوں کو رکھتا ہے، تو نامرد اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے، اور بہادر اس شخص سے لڑتا ہے جس کو جانتا ہے کہ گھر تک نہ جانے دے گا، اور قتل ایک موت ہے موتوں میں سے، اور شہید وہ ہے جو اپنی جان خوشی سے اللہ کے سپرد کر دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18634، 20868، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 649، 2534، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3806، 3807، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19512، 25843، 26463، 26464، 26466، 33283، 33284، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 35»
الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3751 ترقیم الرسالہ : -- 3807
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو حُذَيْفَةَ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ فَائِدٍ الْعَبْسِيِّ، قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ:" الشَّجَاعَةُ وَالْجُبْنُ، غَرَائِزُ فِي الرِّجَالِ، وَالْكَرَمُ وَالْحَسَبُ، فَكَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ، وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بہادری اور بزدلی مردوں میں سمائی ہوتی ہے، جبکہ کرم اور حسب (کی بھی یہی صورت ہے)، آدمی کا کرم اس کا دین ہے، اور آدمی کا حسب اس کا اخلاق ہے، خواہ وہ کوئی ایرانی شخص ہو یا شامی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3807]
ترقیم العلمیہ: 3751
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 939، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 649، 2534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18634، 20868، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3806، 3807، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19868، 25843، 26463»
ترقیم دار السلفیہ: 649 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 649
نا نا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَسَّانَ الْعَبْسِيِّ , قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " الْجِبْتُ: السِّحْرُ، وَالطَّاغُوتُ: الشَّيْطَانُ، وَإِنَّ الشَّجَاعَةَ وَالْجُبْنَ غَرَائِزُ تَكُونُ فِي الرِّجَالِ، يُقَاتِلُ الشُّجَاعُ عَمَّنْ لا يَعْرِفُ، وَيَفِرُّ الْجَبَّانُ عَنْ أَبِيهِ، وَإِنَّ كَرَمَ الرَّجُلِ دِينُهُ، وَحَسَبَهُ خُلُقُهُ، وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: الجبت سے مراد جادو ہے اور طاغوت سے مراد شیطان ہے، اور بےشک، بہادری اور بزدلی مردوں کی فطری صفات ہیں۔ بہادر شخص اس کے لیے بھی لڑتا ہے جسے وہ جانتا تک نہیں، اور بزدل اپنے باپ سے بھی بھاگ جاتا ہے، اور آدمی کی اصل بزرگی اس کا دین ہے، اور اس کا شرف اس کا اخلاق ہے، چاہے وہ فارسی ہو یا نبطی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 1681، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 649، 2534، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18634، 20868، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3806، 3807، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 19868، 25843، 26463، 26464، 26466، 33283، 33284»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لأن حسان العبسي لم يوثقه أحد ممن يعتمد قوله، ولم أجد له متابعًا، وقد قّوَّى الحافظ ابن حجر سنده كما سيأتي.
ترقیم دار السلفیہ: 2534 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3711
نا نا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ حَسَّانَ الْعَبْسِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " الْجِبْتُ: السِّحْرُ، وَالطَّاغُوتُ: الشَّيْطَانُ، وَإِنَّ الشَّجَاعَةَ وَالْجُبْنَ غَرَائِزُ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ، يُقَاتِلُ الشُّجَاعُ عَنْ مَنْ لا يَعْرِفُ، وَيَفِرُّ الْجَبَانُ عَنْ أَبِيهِ، وَإِنَّ كَرَمَ الرَّجُلِ دِينُهُ، وَحَسَبَهُ خُلُقُهُ، وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جبت جادو ہے اور طاغوت شیطان ہے، اور بہادری اور بزدلی آدمی کی طبیعت میں ہوتی ہے، بہادر اجنبی کی حمایت کرتا ہے اور بزدل اپنے باپ سے بھاگ جاتا ہے، آدمی کا اصل شرف اس کا دین ہے اور اس کا نسب اس کا اخلاق ہے، چاہے وہ فارسی ہو یا نبطی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3711]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1681، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 649، 2534، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18634، 20868، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3806، 3807، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19868، 25843، 26463، 26464، 26466، 33283، 33284»
وضاحت: یہ اثر حسن درجے کا ہے۔، (سند میں ابو اسحاق کی تدلیس کا احتمال ہے لیکن اثر کے عمومی شواہد موجود ہیں، اور مفہوم کے اعتبار سے بھی صحیح ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 431
حدثنا أبو سعيد إسماعيل بن أحمد، حدثنا محمد بن حسين بن مُكرَم بالبصرة، حدثنا أحمد بن المِقْدام، حدثنا المعتمِر، عن عبد الله بن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، عن جدِّه، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال:"كرمُ المؤمن دينُه، ومُروءتُه عقلُه، وحَسَبُه خُلُقه" (1) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کا شرف اس کا دین ہے، اس کی مروت اس کی عقل ہے، اور اس کی شرافت (حسب و نسب کا کمال) اس کا حسنِ اخلاق ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 431]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، عبد الله بن سعيد المقبري، متروك، ووهَّاه الذهبي» [ترقيم الرساله 431] [ترقيم الشركة 425]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا