الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بابٌ فِي خِصَالِ الإِيمَانِ وَآيَاتِهِ
ایمان کی خصلتوں اور اس کی نشانیوں کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 97 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 97
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18104
حدیث نمبر: 97
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ مِنَ الْخَيْرِ) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک اس طرح نہ ہو جائے کہ جو خیر و بھلائی وہ اپنے لیے پسند کرے، وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 13، ومسلم: 45، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 133629 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13664»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں اَلْخَیْرِ کے کلمے میں جامعیت پائی جاتی ہے، یہ کلمہ احکام شریعت کی تعمیل اور دنیوی و اخروی مباحات پر مشتمل ہے اور شریعت کے منع کردہ امور کو خارج کرتا ہے۔ یعنی مسلمان کا کامل اخلاق اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ جو دنیوی خیر و منفعت اور اخروی خیر و بھلائی اپنے لیے پسند کرتا ہے، اسے اپنے اسلامی بھائی کے لیے بھی پسند کرے اور جن بری چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہے، اسے اپنے بھائی کے حق میں بھی ناپسند کرے۔
چونکہ ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جس میں ظاہر پرستی، مادیت پرستی، مفاد پرستی، عجلت پسندی اور عدم برداشت ہے، ان اخلاقی بیماریوں کی وجہ سے ہمیں دوسروں کی خوشیاں پریشان اور دوسروں کی آزمائشیں خوش کر دیتی ہیں۔
چونکہ ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جس میں ظاہر پرستی، مادیت پرستی، مفاد پرستی، عجلت پسندی اور عدم برداشت ہے، ان اخلاقی بیماریوں کی وجہ سے ہمیں دوسروں کی خوشیاں پریشان اور دوسروں کی آزمائشیں خوش کر دیتی ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 13
حدیث نمبر: 18104
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يَسْلَمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قَالُوا: وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" غَشْمُهُ، وَظُلْمُهُ، وَلَا اكْتَسَبَ عَبْدٌ مَالًا حَرَامًا فَيَتَصَدَّقُ بِهِ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يُنْفِقُهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَدَعُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ. إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، وَالْخَبِيثُ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ، وَمَنِ اكْتَسَبَ مَالًا مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ، فَوَضَعَهُ فِي غَيْرِ حَقِّهِ، فَذَاكَ الدَّاءُ الْعُضَالُ، وَمَنِ اكْتَسَبَ مَالًا فَوَضَعَهُ فِي حَقِّهِ فَمِثْلُ ذَلِكَ مِثْلُ الْغَيْثِ يَنْزِلُ". وَذَكَرَ كَلِمَةً ذَهَبَتْ عَنِّي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالی دنیا اسے بھی دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے اور (اُسے بھی دیتا ہے) جسے وہ پسند نہیں کرتا، لیکن وہ دین صرف اُسے دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے خدا کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا جب تک اس کا دل مسلمان نہ ہو اور بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک اس کا پڑوسی اس کی زیادتی سے محفوظ نہ ہو، لوگوں نے دریافت کیا: اس کی زیادتی سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا زیادتی کرنا اور ظلم کرنا، اگر بندہ حرام طور پر مال کما کر اسے صدقہ کرے تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا اور اگر وہ اس میں سے خرچ کرے تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ اس مال کو اپنے پیچھے چھوڑ جائے تو وہ جہنم تک جانے کے لیے اس کا زاد سفر ہو گا، بے شک اللہ تعالی برائی کو برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے بلکہ وہ برائی کو اچھائی کے ذریعے مٹاتا ہے، خبیث چیز دوسری خبیث چیز کو نہیں مٹاتی ہے، اگر کوئی شخص مال ناجائز طور پر کماتا ہے اور اسے ناحق طور پر خرچ کرتا ہے تو یہ ایک پیچیدہ بیماری ہے اور جو شخص مال جائز طریقے سے کماتا ہے اور اسے صحیح طور پر خرچ کرتا ہے تو اس کی مثال بارش کی مانند ہے جو نازل ہوتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا، جو مجھے یاد نہیں رہا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18104]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البرا فى المسلم (3562)، أخرجه مسند البزار برقم: 2026، وأخرجه شرح السنة برقم: 2030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف