الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
2. بَابُ أُصُولِ الْفَرَائِضِ
فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1182 (کل: 17 مقامات، 4 کتب)
11 تا 17
ترقیم دار السلفیہ: 6 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1183
نا نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا فَاتَّبَعْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ:" لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأَبِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے ساتھ کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم ان کے پیچھے چلتے اور وہ راستہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان سے ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: عورت کے لیے چوتھائی ہے، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی حصہ ہے، اور جو کچھ باقی بچے وہ باپ کا ہو گا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 7 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1184
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا الأَعْمَشُ، قَالَ: نا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ إِذَا أَخَذَ بِنَا طَرِيقًا فَسَلَكْنَاهُ وَجَدْنَاهُ سَهْلا، وَإِنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ،" فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَلِلأَبِ مَا بَقِيَ، وَهُوَ سَهْمَانِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے اور وہ ہمیں آسان معلوم ہوتا، اور جب ان کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ کی تقسیم) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا: عورت کے لیے ایک چوتھائی، ماں کے لیے باقی ماندہ مال کا تہائی، اور جو باقی بچے وہ باپ کا ہوگا، یعنی باپ کے لیے دو حصے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 84 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1261
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَالأَشْعَثُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا ، وَزَيْدًا ، " كَانَا يُوَرِّثَانِ ثَلاثَ جَدَّاتٍ: ثِنْتَيْنِ مِنْ قِبَلِ الأَبِ، وَوَاحِدَةً مِنْ قِبَلِ الأُمِّ، وَكَانَا يَجْعَلانِ السُّدُسَ لأَقْرَبِهِمَا" .
سعید نے روایت کی کہ ابن ابی لیلی اور اشعث نے عامر شعبی سے روایت کی کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما تین دادیوں کو وراثت دیتے تھے: دو والد کی طرف سے، اور ایک ماں کی طرف سے، اور وہ چھٹا حصہ ان میں سے قریب ترین کو دیتے تھے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2982 2983 وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم: 84 88 92 100 101 والدارقطني فى «سننه» برقم: 4137 4138 وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19090 19099 وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31937 3196»
قال ابن حجر: محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى صدوق، سيئ الحفظ جدا۔ أشعث بن سوار ضعيف
قال ابن حجر: محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى صدوق، سيئ الحفظ جدا۔ أشعث بن سوار ضعيف
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12352
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا" كَانَا يُوَرِّثَانِ ثَلَاثَ جَدَّاتٍ ثِنْتَيْنِ مِنْ قِبَلِ الْأَبِ وَوَاحِدَةً مِنْ قِبَلِ الْأُمِّ".
شعبی سے منقول ہے کہ حضرت علی اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما تین جدات کو وارث ٹھہراتے تھے: دو باپ کی طرف سے اور ایک ماں کی طرف سے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12352]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 12353
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ح وَأنا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ الْخَلَّالِيُّ، أنا أَبُو يَعْلَى، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مَعَانِيَ هَذِهِ الْفَرَائِضِ وَأُصُولَهَا عَنْ زَيْدٍ، وَأَمَّا التَّفْسِيرُ فَتَفْسِيرُ أَبِي الزِّنَادِ عَلَى مَعَانِي زَيْدٍ، قَالَ:" فَإِنْ تَرَكَ الْمُتَوَفَّى ثَلَاثَ جَدَّاتٍ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ لَيْسَ دُونَهُنَّ أُمٌّ وَلَا أَبٌ، فَالسُّدُسُ بَيْنَهُنَّ ثَلَاثَتَهُنَّ، وَهُنَّ أُمُّ أُمِّ الْأُمِّ، وَأُمُّ أُمِّ الْأَبِ، وَأُمُّ أَبِي الْأَبِ".
سیدنا خارجہ بن زید رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں: اگر میت تین جدات برابر کے درجے میں چھوڑے اور ان کے علاوہ ماں باپ نہ ہوں تو سدس تینوں کے لیے ہوگا اور وہ پڑنانی اور پڑدادی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12353]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 12354
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا شَيْبَانُ، ثنا حَمَّادٌ، ثنا حُمَيْدٌ، وَدَاوُدُ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ:" تَرِثُ ثَلَاثُ جَدَّاتٍ، جَدَّتَيْنِ مِنْ قِبَلِ الْأَبِ، وَوَاحِدَةٍ مِنْ قِبَلِ الْأُمِّ".
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین جدات وارث بنیں گی: دو باپ کی طرف سے اور ایک ماں کی طرف سے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12354]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 12364
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ الْخَلَّالِيُّ، أنا أَبُو يَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: فَإِنَّا قَدْ سَمِعْنَا أَنَّهَا" إِنْ كَانَتِ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الْأُمِّ هِيَ أَقْعَدَهُمَا كَانَ لَهَا السُّدُسُ دُونَ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الْأَبِ، وَإِنْ كَانَتَا مِنَ الْمُتَوَفَّى بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ كَانَتِ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الْأَبِ هِيَ أَقْعَدَهُمَا، فَإِنَّ السُّدُسَ يُقْسَمُ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ".
ابن ابی الزناد رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہم نے سنا، اگر ماں کی طرف والی دونوں میں سے (میت کے) زیادہ قریب ہو تو وہ زیادہ حق دار ہے اور اس کے لیے سدس ہے، اس کے علاوہ جو باپ کی طرف سے ہے اور اگر وہ دونوں فوت شدہ سے ایک ہی درجے میں ہوں یا باپ والی زیادہ قریبی ہو تو سدس دونوں میں نصف نصف تقسیم ہوگا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12364]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح