🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْجَدِّ
دادا کے (وراثت میں) احکام کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1228 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1228
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14798
المعجم الاوسط: 2155
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 51 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1228
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا جُوَيْبِرٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ الْجَدِّ، فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ فَقَالَ: فُلانٌ، قَالَ: ابْنُ مَنْ؟ قَالَ: ابْنُ فُلانٍ، قَالَ: ابْنُ مَنْ؟ قَالَ: ابْنُ فُلانٍ، فقَالَ:" مَا أَرَاكَ تَعُدُّ إِلا آبَاءً" ثُمَّ تَلا هَذِهِ الآيَةَ: وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ سورة يوسف آية 38. قَالَ:" فَبَدَأَ بِجَدَّيْهِ قَبْلَ أَبِيهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور دادا کے بارے میں سوال کیا، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کا نسب پوچھا، جب وہ تین پشتوں تک بیان کرتا رہا تو فرمایا: ”تم تو صرف آباء ہی گن رہے ہو۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ﴾ ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے دین کی پیروی کی۔“ اور فرمایا: ”(یوسف علیہ السلام نے) اپنے والد سے پہلے اپنے دونوں دادوں سے ابتدا کی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1228]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 251، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2968، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 46، 49، 50، 51، 52، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12544، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19053، 19054، 19055، 19056، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31858، 31859»
قال ابن حجر: جويبر بن سعيد ضعيف

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14798
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: خَطَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَذَكَرَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - خَاتَمَ الْأَوْصِيَاءِ، وَوَصِيَّ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَمِينَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ، ثُمَّ قَالَ:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونَ، وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ، لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيهِ الرَّايَةَ، فَيُقَاتِلُ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ قَبَضَهُ اللَّهُ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا وَصِيُّ مُوسَى، وَعُرِجَ بِرُوحِهِ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي عُرِجَ فِيهَا بِرُوحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَفِي اللَّيْلَةِ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهَا الْفُرْقَانَ، وَاللَّهِ مَا تَرَكَ ذَهَبًا وَلَا فِضَّةً، وَمَا فِي بَيْتِ مَالِهِ إِلَّا سَبْعُمِائَةٍ وَخَمْسُونَ دِرْهَمًا فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا لِأُمِّ كُلْثُومٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ قَوْلُ يُوسُفَ: (وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ)
ثُمَّ أَخَذَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: أَنَا ابْنُ الْبَشِيرِ، أَنَا ابْنُ النَّذِيرِ، وَأَنَا ابْنُ النَّبِيِّ، أَنَا ابْنُ الدَّاعِي إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ، وَأَنَا ابْنُ السَّرَاجِ الْمُنِيرِ، وَأَنَا ابْنُ الَّذِي أُرْسِلَ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللَّهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ افْتَرَضَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَوَدَّتَهُمْ وَوِلَايَتَهُمْ ؛ فَقَالَ فِيمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى)
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی انہوں نے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا کہ وہ خاتم الاوصیاء ہیں، اور انبیاء کے وصی ہیں، صدیقین اور شہداء کے امین ہیں، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: ”اے لوگو تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا ہے پہلے والے لوگ اس سے سبقت نہیں لے جا سکتے اور بعد والے لوگ اس تک پہنچ نہیں سکتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے جھنڈا دیتے تھے اور جبرائیل اس کے دائیں طرف اور میکائیل اس کے بائیں طرف لڑائی میں حصہ میں لیتے تھے، تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آتا تھا جب تک اللہ تعالیٰ اسے فتح نصیب نہیں کر دیتا تھا، اللہ تعالیٰ نے ان کی روح ایسی رات میں قبض کی ہے جس رات میں اس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے وصی کی روح قبض کی تھی اور ان کی روح کو اس رات میں اوپر لے گیا ہے، جس رات میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی روح اوپر گئی تھی اور اس رات میں جس میں اللہ تعالیٰ نے فرقان نازل کیا اللہ کی قسم! انہوں نے کوئی سونا یا چاندی نہیں چھوڑا ان کے گھر میں صرف سات سو پچاس درہم تھے جو ان کی تنخواہ میں سے بچے ہوئے تھے اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اس کے ذریعے ام کلثوم کے لئے کوئی خادم خرید لیں گے۔“ پھر امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص مجھے پہچانتا ہے وہ پہچانتا ہے، اور جو مجھے نہیں پہچانتا تو میں سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نواسہ حسن ہوں، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی جو سیدنا یوسف علیہ السلام کا قول ہے: ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم اسحاق اور یعقوب کی پیروی کی۔“ پھر سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اللہ کی کتاب کے الفاظ استعمال کرنا شروع کیے، میں بشیر کا بیٹا ہوں، نذیر کا بیٹا ہوں، نبی کا بیٹا ہوں، اللہ کے اذن سے اللہ کی طرف دعوت دینے والے کا بیٹا ہوں، میں سراج منیر کا بیٹا ہوں، میں اس شخص کا بیٹا ہوں جسے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، میں اس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جن سے اللہ تعالیٰ نے گندگی کو دور کر دیا اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دیا، میں اس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جن سے محبت رکھنا اور دوستی رکھنا اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے، اس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو چیز نازل کی ہے۔ اس میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم یہ فرما دو کہ میں اس بارے میں تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا ہوں، البتہ رشتے کے حوالے سے محبت مانگتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14798]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2575) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1720)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2155
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ قَالَ: نَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ خَرَّبُوذَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: خَطَبَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَذَكَرَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَاتَمَ الْأَوْصِيَاءِ، وَوَصِيَّ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَمِينَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ. ثُمَّ، قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونَ وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ، لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُعْطِيهِ الرَّايَةَ، فَيُقَاتِلُ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللهُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ قَبَضَهُ اللهُ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي قَبَضَ فِيهَا وَصِيَّ مُوسَى، وَعُرِجَ بِرُوحِهِ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي عُرِجَ فِيهَا بِرُوحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَفِي اللَّيْلَةِ الَّتِي أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا الْفُرْقَانَ. وَاللهِ، مَا تَرَكَ ذَهَبًا وَلَا فِضَّةً وَلَا شَيْئًا يُصَرُّ لَهُ، وَمَا فِي بَيْتِ مَالِهِ إِلَّا سَبْعُمِائَةِ دِرْهَمٍ وَخَمْسِينَ دِرْهَمًا فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا لِأُمِّ كُلْثُومٍ I "، ثُمَّ قَالَ: I " مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ قَوْلَ يُوسُفَ: وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ، ثُمَّ أَخَذَ فِي كِتَابِ اللهِ فَقَالَ: أَنَا ابْنُ الْبَشِيرِ، وَأَنَا ابْنُ النَّذِيرِ، وَأَنَا ابْنُ النَّبِيِّ، وَأَنَا ابْنُ الدَّاعِي إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ، وَأَنَا ابْنُ السِّرَاجِ الْمُنِيرِ، وَأَنَا ابْنُ الَّذِي أُرْسِلَ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ افْتَرَضَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مَوَدَّتَهُمْ وَوِلَايَتَهُمْ، فَقَالَ فِيمَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا مَعْرُوفُ بْنُ خَرَّبُوذَ ، وَلَا عَنْ مَعْرُوفٍ إِلَّا سَلَّامُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ I ".
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما نے خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اوصیاء کے خاتم، خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی اور صدیقین و شہداء کے امین کے لفظوں سے یاد کیا۔ پھر فرمایا: ”اے لوگو! تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا ہے جس سے نہ پہلے لوگ سبقت لے جا سکے اور نہ بعد والے ان کو پا سکیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جھنڈا عطا فرماتے تو جبریل ان کی دائیں جانب اور میکائیل بائیں جانب ہو کر لڑتے، اور وہ اس وقت تک واپس نہ لوٹتے جب تک اللہ تعالیٰ انہیں فتح عطا نہ فرما دیتا۔ اللہ نے انہیں اسی رات اپنے پاس بلایا جس رات موسیٰ علیہ السلام کے وصی کو بلایا تھا، اور ان کی روح اسی رات اوپر اٹھائی گئی جس رات عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کی روح اٹھائی گئی تھی، اور اسی رات جس میں اللہ عزوجل نے فرقان (قرآن) نازل فرمایا۔ اللہ کی قسم! انہوں نے نہ سونا چھوڑا، نہ چاندی، اور نہ کوئی ایسی چیز جسے باندھ کر رکھا جاتا۔ ان کے بیت المال میں صرف سات سو پچاس درہم تھے جو ان کے وظیفے سے بچ رہے تھے، وہ ان سے ام کلثوم کے لیے ایک خادم خریدنا چاہتے تھے۔“ پھر فرمایا: ”جس نے مجھے پہچان لیا سو پہچان لیا، اور جو نہیں پہچانتا تو میں حسن بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔“ پھر یوسف علیہ السلام کا یہ قول تلاوت کیا: ﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ﴾ ”اور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کی ملت کی پیروی کی۔“ پھر کتاب اللہ کے مضامین بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں بشارت دینے والے کا بیٹا ہوں، میں ڈرانے والے کا بیٹا ہوں، میں نبی کا بیٹا ہوں، میں اللہ کے حکم سے اللہ کی طرف بلانے والے کا بیٹا ہوں، میں روشن چراغ کا بیٹا ہوں، میں اس ہستی کا بیٹا ہوں جسے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، اور میں ان اہلِ بیت میں سے ہوں جن سے اللہ نے ہر قسم کی گندگی دور کر دی اور انہیں خوب پاک صاف کر دیا، اور میں ان اہلِ بیت میں سے ہوں جن کی محبت اور ولایت اللہ عزوجل نے فرض فرمائی ہے، چنانچہ اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل فرمایا اس میں ارشاد ہے: ﴿قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى﴾ (کہہ دیجیے: میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت کی محبت کے۔)“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الطفیل سے معروف بن خربوذ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور معروف سے سلام بن ابی عمرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسماعیل بن ابان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناد أحمد وبعض طرق البزار والطبراني في الكبير حسان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 146» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6936، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4713، 4830، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8354، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1741، 1742، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6757، 6758، والبزار فى «مسنده» برقم: 1339، 1340، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4448، 4449 / 1، 4449 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32757، 32768، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2717، 2718، 2722، 2719، 2720، 2721، 2723، 2724، 2725، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8469»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں