🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنَةِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ
رضاعت سے پیدا ہونے والی بھتیجی (بھائی کی بیٹی) سے نکاح کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2161 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2161
السنن الكبرى للبيهقي: 15642
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 984 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2161
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ شَيْءٍ مِنَ الرَّضَاعِ , قَالَ: " لا نَعْلَمُ إِلا أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ الأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ". فَقُلْتُ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ:" لا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَالرَّضْعَتَانِ، وَلا الْمَصَّةُ وَلا الْمَصَّتَانِ". قَالَ ابْنُ عُمَرَ:" قَضَاءُ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ وَقَضَاءِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَكَ" .
جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا: ”ہمیں تو بس یہی معلوم ہے کہ اللہ نے رضاعت سے بہن کو حرام کیا ہے۔“ میں نے کہا: امیر المؤمنین ابن زبیر کہتے ہیں: ”ایک یا دو مرتبہ دودھ پینا اور ایک یا دو مرتبہ چوسنا حرمت پیدا نہیں کرتا۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ کا فیصلہ تمہارے فیصلے سے اور تمہارے ساتھ امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2161]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 984، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4377، 4392، 4394، 4395، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13911، 13919، 13920، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13657»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15642
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الرَّضَاعِ فَقَالَ:" لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ الْأُخْتَ مِنَ الرَّضَاعَةِ"، فَقُلْتُ: إِنَّ ⦗٧٥٤⦘ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ:" لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ وَلَا الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ"، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" قَضَاءُ اللهِ خَيْرٌ مِنْ قَضَائِكَ وَقَضَاءُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مَعَكَ".
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رضاعت کے معاملے میں کسی چیز کے بارے میں سوال کیا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نہیں جانتا مگر بیشک اللہ تعالیٰ نے رضاعی یعنی دودھ شریک بہن کو حرام کیا ہے۔ میں نے کہا: بیشک امیر المؤمنین سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رضاعت اور نہ ہی دو رضاعتیں اور نہ ایک گھونٹ اور نہ دو گھونٹ حرمت کو ثابت نہیں کرتے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ کا فیصلہ تیرے فیصلے سے اور تیرے ساتھ امیر المؤمنین کے فیصلے سے بہتر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15642]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں