الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
128. بَابُ الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا
باب: شوہر کا بیوی کو اپنے معاملے میں خود مختار بنانے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2828 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 1179
السنن الكبرى للبيهقي: 15027
ترقیم دار السلفیہ: 1650 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2828
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَأنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , كَانَ يَقُولُ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ , وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو ایک طلاق بائنہ، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو ایک طلاق اور شوہر زیادہ حق دار۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2828]
تخریج الحدیث: «موقوف إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1650، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15133، 15134، 15135، 15136، 15137، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11977، 11981، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18398، 18402، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5440»
الحكم على الحديث:
موقوف إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1179
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ، أَفَكَانَ طَلَاقًا؟ ". حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِمِثْلِهِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْخِيَارِ فَرُوِيَ، عَنْ عُمَرَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أنهما قَالَا: إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، وَرُوِيَ عَنْهُمَا أَنَّهُمَا، قَالَا: أَيْضًا وَاحِدَةٌ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلَا شَيْءَ وَرُوِيَ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ: إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ، وقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: إِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَثَلَاثٌ، وَذَهَبَ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ وَالْفِقْهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، فِي هَذَا الْبَابِ إِلَى قَوْلِ عُمَرَ، وَعَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ قَوْلُ: الثَّوْرِيِّ، وَأَهْلِ الْكُوفَةِ، وَأَمَّا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، فَذَهَبَ إِلَى قَوْلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا (چاہیں تو ہم آپ کے نکاح میں رہیں اور چاہیں تو نہ رہیں) ہم نے آپ کو اختیار کیا۔ کیا یہ طلاق مانی گئی تھی؟ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- (ساتھ رہنے اور نہ رہنے کے) اختیار دینے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ ۳- عمر اور عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہما کا کہنا ہے کہ اگر عورت نے خود کو اختیار کر لیا تو طلاق بائنہ ہو گی۔ اور انہی دونوں کا یہ قول بھی ہے کہ ایک طلاق ہو گی اور اسے رجعت کا اختیار ہو گا۔ اور اگر اس نے اپنے شوہر ہی کو اختیار کیا تو اس پر کچھ نہ ہو گا یعنی کوئی طلاق واقع نہ ہو گی ۲؎،
۴- اور علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر اس نے خود کو اختیار کیا تو طلاق بائن ہو گی اور اگر اس نے اپنے شوہر کو اختیار کیا تو ایک ہو گی لیکن رجعت کا اختیار ہو گا،
۵- زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے شوہر کو اختیار کیا تو ایک ہو گی اور اگر خود کو اختیار کیا تو تین ہوں گی،
۶- صحابہ کرام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم و فقہ اس باب میں عمر اور عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہما کے قول کی طرف گئے ہیں اور یہی ثوری اور اہل کوفہ کا بھی قول ہے،
۷- البتہ احمد بن حنبل کا قول وہی ہے جو علی رضی الله عنہ کا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطلاق واللعان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1179]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- (ساتھ رہنے اور نہ رہنے کے) اختیار دینے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ ۳- عمر اور عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہما کا کہنا ہے کہ اگر عورت نے خود کو اختیار کر لیا تو طلاق بائنہ ہو گی۔ اور انہی دونوں کا یہ قول بھی ہے کہ ایک طلاق ہو گی اور اسے رجعت کا اختیار ہو گا۔ اور اگر اس نے اپنے شوہر ہی کو اختیار کیا تو اس پر کچھ نہ ہو گا یعنی کوئی طلاق واقع نہ ہو گی ۲؎،
۴- اور علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر اس نے خود کو اختیار کیا تو طلاق بائن ہو گی اور اگر اس نے اپنے شوہر کو اختیار کیا تو ایک ہو گی لیکن رجعت کا اختیار ہو گا،
۵- زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے شوہر کو اختیار کیا تو ایک ہو گی اور اگر خود کو اختیار کیا تو تین ہوں گی،
۶- صحابہ کرام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم و فقہ اس باب میں عمر اور عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہما کے قول کی طرف گئے ہیں اور یہی ثوری اور اہل کوفہ کا بھی قول ہے،
۷- البتہ احمد بن حنبل کا قول وہی ہے جو علی رضی الله عنہ کا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطلاق واللعان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطلاق 5 (5263)، صحیح مسلم/الطلاق 4 (1477)، سنن النسائی/النکاح 2 (3204)، والطلاق 27 (3471- 3475) (تحفة الأشراف: 17614) مسند احمد 6/202، 205، 240) (صحیح) وأخرجہ کل من: سنن ابی داود/ الطلاق 12 (2203)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 20 (152)، مسند احمد (6/45، 48، 171، 173، 185، 264) من غیر ہذا الوجہ۔»
وضاحت: ۱؎: استفہام انکاری ہے یعنی طلاق نہیں مانی تھی۔ ۲؎: اور یہی قول اس صحیح حدیث کے مطابق ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2052)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
ترقیم دار السلفیہ: 1649 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2827
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ , قَالا فِي الرَّجُلِ إِذَا خَيَّرَ امْرَأَتَهُ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا" فَهِيَ وَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلا شَيْءَ" .
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو ایک طلاق اور شوہر زیادہ حق دار، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو کچھ نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2827]
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1613، 1614، 1639، 1640، 1649، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15131، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11914، 11915، 11916، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18379، 18391، 18397»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم دار السلفیہ: 1651 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2829
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَثَلاثٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو تین طلاقیں، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو ایک طلاق۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2829]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2036، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1621، 1648، 1651، 1652، 1653، 1661، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15143، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18380، 18402، 18404، 18405، 36952»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم دار السلفیہ: 1653 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2831
نا نا هُشَيْمٌ، أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَثَلاثٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا تو تین طلاقیں، اور اگر شوہر کو اختیار کیا تو یک طلاق اور شوہر زیادہ حق دار۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2831]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2036، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1621، 1648، 1651، 1652، 1653، 1661، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15143، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18380، 18402، 18404، 18405، 36952»
ابن حجر عسقلانی نے حسن البصری کے حوالے سے "تهذيب التهذيب" (2/263) میں صراحت کی ہے کہ:"لم يثبت له سماع من زيد بن ثابت"
ابن حجر عسقلانی نے حسن البصری کے حوالے سے "تهذيب التهذيب" (2/263) میں صراحت کی ہے کہ:"لم يثبت له سماع من زيد بن ثابت"
الحكم على الحديث:
مرسل
حدیث نمبر: 15027
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، نا أَبُو عَبَّادٍ، نا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، نا عِيسَى بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ زَاذَانَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَذَكَرَ الْخِيَارَ فَقَالَ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ سَأَلَنِي عَنِ الْخِيَارِ فَقُلْتُ:" إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا" فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَيْسَ كَذَلِكَ وَلَكِنَّهَا اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ، وَإِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا فَلَمْ أَسْتَطِعْ إِلَّا مُتَابَعَةَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ"، فَلَمَّا خَلَصَ الْأَمْرُ إِلِيَّ وَعَلِمْتُ أَنِّي مَسْئُولٌ عَنِ الْفُرُوجِ أَخَذْتُ بِالَّذِي كُنْتُ أَرَى فَقَالُوا: وَاللهِ لَئِنْ جَامَعْتَ عَلَيْهِ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ وَتَرَكْتَ رَأْيَكَ الَّذِي رَأَيْتَ إِنَّهُ لَأَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَمْرٍ تَفَرَّدْتَ بِهِ بَعْدَهُ، قَالَ: فَضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ قَدْ أَرْسَلَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَ زَيْدًا فَخَالَفَنِي وَإِيَّاهُ، فَقَالَ زَيْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَثَلَاثٌ، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا".
عیسیٰ بن عاصم، زاذان سے روایت کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے اختیار (بیوی کو طلاق کا فیصلہ سونپنے) کا ذکر کیا، پھر کہا کہ امیر المومنین نے مجھ سے اختیار کے بارے میں سوال کیا، میں نے کہا: اگر عورت نے اپنے آپ کو اختیار کر لیا تو ایک طلاق کی وجہ سے جدا ہو جائے گی۔ اگر اس نے اپنے خاوند کو اختیار کیا تو ایک طلاق ہے، لیکن خاوند عورت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس طرح نہیں بلکہ اگر عورت نے خاوند کو اختیار کر لیا تو اس کے ذمے کچھ نہیں۔ اگر عورت نے اپنے آپ کو اختیار کیا تو ایک طلاق ہے اور مرد عورت کا زیادہ حق رکھتا ہے اور مجھے سیدنا امیر المومنین عمر رضی اللہ عنہ کی موافقت کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ جب معاملہ خالص مجھ تک محدود ہوا اور میں نے جانا کہ مجھ سے شرمگاہوں (کی حلت و حرمت) کے متعلق سوال کیا جائے گا تو پھر میں نے اپنی رائے کو اختیار کیا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر آپ امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رائے کی موافقت کرتے اور اپنی رائے کو چھوڑ دیتے تو یہ ہمیں اس سے زیادہ پسند تھا جس میں آپ منفرد ہوئے۔ راوی کہتے ہیں: وہ ہنس پڑے، پھر انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی جانب کسی کو بھیجا تو اس نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا۔ اس نے میری بھی اور ان کی بھی مخالفت کر دی۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اگر بیوی اپنے آپ کو اختیار کر لے تو اس کو تین طلاقیں ہیں، اور اگر بیوی نے خاوند کو اختیار کر لیا تو اس کو ایک طلاق ہے اور مرد بیوی کا زیادہ حق دار ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15027]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9618
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْخِيَارِ، قَالَ: إِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ، وَإِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَهِيَ وَاحِدَةٌ ".
مجاہد سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے 'خیار' کے مسئلے میں روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اگر اس نے اپنے شوہر کو چن لیا تو کچھ نہیں ہوا، اور اگر اپنی ذات کو چن لیا تو یہ ایک طلاق شمار ہو گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9618]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 333، حدیث 9653»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1613، 1614، 1640، 1649، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15131، 15142، 15140، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11915، 11973، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18379، 18391، 18397، 18398، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9648، 9649، 9650، 9654، 9653، 9655»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1613، 1614، 1640، 1649، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15131، 15142، 15140، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11915، 11973، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18379، 18391، 18397، 18398، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9648، 9649، 9650، 9654، 9653، 9655»
حدیث نمبر: 9620
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَّ عُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَا فِي أَمْرِكِ بِيَدِكِ: " إِنِ اخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَوَاحِدَةٌ وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِنِ اخْتَارَتْ زَوْجَهَا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ ".
ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے 'تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے' کے بارے میں فرمایا: ”اگر اس نے اپنی ذات کو چنا تو یہ ایک طلاق ہے اور وہ (شوہر) اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر اپنے شوہر کو چنا تو کچھ نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9620]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 333، حدیث 9655»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1613، 1614، 1640، 1649، 1639، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15131، 15142، 15140، 15132، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11915، 11973، 11914، 11916، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18379، 18391، 18397، 18398، 18402، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9648، 9649، 9650، 9652، 9653، 9655، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5440»
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1613، 1614، 1640، 1649، 1639، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15131، 15142، 15140، 15132، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11915، 11973، 11914، 11916، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18379، 18391، 18397، 18398، 18402، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9648، 9649، 9650، 9652، 9653، 9655، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5440»