🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
185. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ، وَإِنَّ الْحَجَّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ
باب: جہاد کی فضیلت کا بیان، اور یہ کہ حج ہر کمزور کا جہاد ہے۔
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3517 (کل: 41 مقامات، 16 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3517
صحیح بخاری: 26، 1519
صحیح مسلم: 248
سنن نسائی: 2625، 3131، 3132، 4988
سنن دارمی: 2430، 2773
مسند احمد: 7590، 7641، 7863، 17814، 21449
اللؤلؤ والمرجان: 50
مصنف ابن ابی شیبہ: 20454، 20500
الفتح الربانی: 51، 4782، 4783، 9636
صحیح ابن حبان: 153، 361، 4598
الجامع الكامل: 225، 4725، 7724، 7725
السنن الكبرى للبيهقي: 10389، 11439، 12595، 18483
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 201، 202، 9436
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1124
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3441
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1، 337، 2393
41 تا 41
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2393
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَفْضَلُ الْإِيمَانِ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بِرُّ الْحَجِّ؟ قَالَ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَطِيبُ الْكَلَامِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُسَدَّدٌ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبَيْهَقِيُّ . وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الشِّفَاءِ، وَتَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْإِيمَانِ، وَآخَرُ فِيهِ فِي بَابِ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے افضل ایمان (کے اعمال) اللہ پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور حجِ مبرور (یعنی وہ حج جو گناہوں اور کوتاہیوں سے پاک ہو) ہے۔“ ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! حج کی نیکی اور شرف سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(غرباء و مساکین کو) کھانا کھلانا اور (لوگوں سے) خوش اخلاقی و شائستگی سے بات کرنا ہے۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی، مسدد، عبد بن حمید، احمد بن حنبل، طبرانی نے ’الاوسط‘ میں اور ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، اور حاکم نے روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے، نیز بیہقی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدہ شفاء رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے جو کتاب الایمان کے شروع میں گزر چکی ہے، اور دوسرا شاہد اسی (کتاب الایمان) کے باب «المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده» میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2393]

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن خزيمة في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں