🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
266. باب التيمم - ذكر البيان بأن واجد الماء إذا كان جنبا بعد تيممه عليه إمساس الماء بشرته حينئذ
تیمم کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ پانی ملنے والے جنب کو تیمم کے بعد اپنی جلد کو پانی سے چھونا لازم ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1312 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 1312
الجامع الكامل: 1716
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3861
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1312
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِي ، غُلامُ طَالُوتَ بْنِ عَبَّاد بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، قَالَ: اجْتَمَعَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمٌ مِنْ غَنَمِ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ:" ابْدُ يَا أَبَا ذَرٍّ"، قَالَ: فَبَدَوْتُ فِيهَا إِلَى الرَّبَذَةِ، قَالَ: فَكَانَ يَأْتِي عَلَيَّ الْخَمْسُ وَالسِّتُّ وَأَنَا جُنُبٌ، فَوَجَدْتُ فِي نَفْسِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْحُجْرَةِ، فَلَمْا رَآنِي، قَالَ:" مَا لَكَ يَا أَبَا ذَرٍّ؟" قَالَ: فَجَلَسْتُ، قَالَ:" مَا لَكَ يَا أَبَا ذَرٍّ، ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جُنُبٌ، قَالَ: فَأَمَرَ جَارِيَةً سَوْدَاءَ، فَجَاءَتْ بِعُسٍّ فِيهِ مَاءٌ، فَاسْتَتَرْتُ بِالْبَعِيرِ وَبِالثَّوْبِ، فَاغْتَسَلْتُ، فَكَأَنَّمَا وَضَعَ عَنِّي جَبَلا، فَقَالَ:" ادْنُ فَإِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ، وَلَوْ عَشْرَ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّ بَشَرَتَهُ الْمَاءَ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقے کی بکریوں میں سے کچھ بکریاں اکٹھی ہو گئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم بدویت کی زندگی بسر کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں انہیں لے کر ربذہ کے مقام پر آ گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں پانچ یا چھ دن تک جنابت کی حالت میں رہا، مجھے بہت الجھن محسوس ہوتی تھی۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ حجرے کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو دریافت کیا: ”اے ابوذر! تجھے کیا ہوا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے ابوذر! کیا ہوا ہے؟ تیری ماں تجھے روئے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سیاہ کنیز کو حکم دیا، وہ پانی کا برتن لے کر آئی۔ میں نے اونٹ کی اوٹ میں کپڑے کا پردہ کیا اور غسل کر لیا، تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں نے اپنے اوپر سے پہاڑ اتار دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگے آ جاؤ! پاک مٹی مسلمان کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے، اگرچہ دس سال گزر جائیں، پھر جب وہ پانی پا لے تو اسے اپنی جلد پر پانی لگا لینا چاہیے۔ (یعنی غسل کر لینا چاہیے)“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2292، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1311، 1312، 1313، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 632، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 321، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 307، وأبو داود فى (سننه) برقم: 332، 333، والترمذي فى (جامعه) برقم: 124، والدارقطني فى (سننه) برقم: 721، 722، 723، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21699» «رقم طبعة با وزير 1309»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (358). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح، وهو مكرر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1716
1716. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الصعيد وُضوءُ المسلم وإن لم يجدِ الماءَ عشرَ سنين، فإذا وجدَ الماء فليتقِّ الله، وليمسّه بشره؛ فإنَّ ذلك خير.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البزار - (كشف الاستار 1/ رقم 310) قال: حدَّثنا مُقدَّم بن محمد بن علي بن مُقدَّم المقدمي، حدثني عمي القاسم بن يحيى بن عطاء بن مُقدَّم، ثنا هشام بن حسَّان، عن محمد بن سيرين، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3861
«الصعيد وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين فإذا وجد الماء فليتق الله وليمسه بشرته فإن ذلك خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے، پس جب وہ پانی پا لے تو اسے اللہ سے ڈرنا چاہیے اور اسے اپنی جلد پر لگانا چاہیے، کیونکہ یہ بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3861]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 357 - أبي ذر»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں