🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
315. باب الحيض والاستحاضة - ذكر الإباحة للمرء أن يضاجع امرأته إذا كانت حائضا
حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ لیٹے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1363 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 1363
السنن الكبرى للبيهقي: 8103
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1363
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمْةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمْةَ حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمْةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ:" بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ" .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹ گئی، اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں کھسک کر باہر آ گئی، میں نے اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے اور (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں حیض آیا ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور میں آ کر آپ کے ساتھ لیٹ گئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 298، 322، 323، 1929، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 296، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1020، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1363، 3901، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 282، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27141» «رقم طبعة با وزير 1360»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (637): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، حدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّهَا، قَالَتْ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي، فَقَالَ:" مَا لَكِ أَنُفِسْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ، قَالَتْ: وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سے نقل فرماتی ہیں کہ میں ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں تھی تو میں حائضہ ہوگئی، پھر میں وہاں سے کھسک گئی اور حیض کے کپڑے حاصل کیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا، کیا حیض آ گیا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور اپنے ساتھ چادر میں داخل کر لیا، فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے جنابت کا غسل کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ دیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8103]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں