الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
360. باب الاستطابة - ذكر الأمر بالاستتار لمن أراد البراز عنده
استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ رفع حاجت کے ارادے پر پردہ کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 1410
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ السَّلامِ مَكْحُولٌ ، بِبَيْرُوتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ حُصَيْنٍ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعْدِ الْخَيْرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ، مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ أَتَى الْغَائِطَ فَلْيَسْتَتِرْ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلا كَثِيبًا مِنْ رَمْلٍ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَلْعَبُ بِمَقَاعِدِ بَنِي آدَمَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(استنجا کرتے ہوئے) جو شخص پتھر استعمال کرتا ہے اسے طاق تعداد میں استعمال کرنے چاہییں، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اچھی بات ہے، اور جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے اسے پردہ کر لینا چاہیے، اگر اسے پردہ کرنے کے لیے صرف ریت کا ٹیلہ ملتا ہے (تو اس سے ہی پردہ کرنا چاہیے)، کیونکہ شیطان اولادِ آدم کی شرم گاہوں سے کھیلتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1410]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 161، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 237، وابن الجارود فى "المنتقى"، 42، 84، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 75، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1410، 1438، 1439، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 86، وأبو داود فى (سننه) برقم: 35، 140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 337، 338، 409، 3498، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7341» «رقم طبعة با وزير 1407»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (8). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 86
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من أتى الغآئط فليستتر» . رواه أبو داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو قضائے حاجت کے لئے جائے اسے پردہ کر کے بیٹھنا چاہیئے۔“ (ابوداؤد) [بلوغ المرام/حدیث: 86]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «أَنَّ» بیشک – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» نے فرمایا: – «مَنْ» جو – «أَتَى» آئے (جائے) – «الْغَائِطَ» پاخانہ (کرنے) – «فَلْيَسْتَتِرْ» تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابوداود نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ پردہ کرے۔“ اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الاستتارفي الخلاء، حديث:35، فيه حُصين وهو مجهول كما في تقريب التهذيب وغيره.»
الحكم على الحديث:
ضعيف