الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
627. باب فرض متابعة الإمام - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما أومأنا إليه
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے اشارہ کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2106 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 2106
مسند الحمیدی: 302
سنن سعید بن منصور: 660
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1171
المعجم الکبیر للطبرانی: 19956
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3572
المعجم الاوسط: 6017
حدیث نمبر: 2106
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ وَاخْتِلافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ، فَمَا أُمِرْتُمْ فَأَتَوْا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَا نَهَيْتُ عَنْهُ فَانْتَهُوا" . قَالَ ابْنُ عَجْلانَ : حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَزَادَ فِيهِ:" وَمَا أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّهُ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ فَهُوَ الَّذِي لا شَكَّ فِيهِ". قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي هَذَا الْخَبَرِ بَيَانٌ وَاضِحٌ أَنَّ النَّوَاهِيَ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّهَا عَلَى الْحَتْمِ وَالإِيجَابِ، حَتَّى تَقُومَ الدَّلالَةُ عَلَى نُدْبِيَّتِهَا، وَأَنَّ أَوَامِرَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَسْبِ الطَّاقَةِ وَالْوُسْعِ عَلَى الإِيجَابِ، حَتَّى تَقُومَ الدَّلالَةُ عَلَى نُدْبِيَّتِهَا، قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا سورة الحشر آية 7، ثُمَّ نَفَى الإِيمَانَ، عَنْ مَنْ لَمْ يُحَكِّمْ رَسُولَهُ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ مِنْ حَيْثُ لا يَجِدُونُ فِي أَنْفُسِهِمْ مِمَّا قَضَى وَحَكَمَ حَرَجًا، وَيُسَلِّمُوا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا بِتَرْكِ الآرَاءِ الْمَعْكُوسَةِ وَالْمُقَايَسَاتِ الْمَنْكُوسَةِ، فَقَالَ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جن معاملات میں، میں تمہیں رہنے دوں تم بھی مجھے رہنے دو، تم سے پہلے والے لوگ اپنے انبیاء سے (غیر ضروری) سوالات کرنے اور اختلاف رکھنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، جس چیز کا میں تمہیں حکم دوں تم اپنی استطاعت کے مطابق اس پر عمل کرو اور جس چیز سے میں تمہیں منع کر دوں اس سے باز آ جاؤ۔“ ابن عجلاں نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”جس چیز کے بارے میں، میں تمہیں اطلاع دوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، تو اس کے بارے میں کوئی شک نہیں ہوگا۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (یہ روایت اس بات کا واضح بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول نہی کی تمام روایات حتمی اور لازم قرار دینے کے طور پر ہیں جب تک ان کے مستحب ہونے کے بارے میں دلیل ثابت نہیں ہو جاتی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام احکام پر عمل کرنا اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق لازم ہے، جب تک ان کے مستحب ہونے پر دلیل قائم نہیں ہو جاتی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا﴾ [سورة الحشر: 7] ”رسول تمہیں جو دیں اسے حاصل کر لو اور جس چیز سے تمہیں منع کر دیں اس سے باز آ جاؤ۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے اس شخص سے ایمان کی نفی کر دی ہے جو اس کے رسول کو آپس کے اختلافی معاملات میں ثالث تسلیم نہیں کرتا اور رسول نے جو فیصلہ دیا ہوا ہو اس کے بارے میں اپنے ذہن میں کوئی الجھن محسوس کرتا ہے، اور وہ (اپنے معاملات کو) اللہ اور اس کے رسول کے مکمل طور پر سپرد نہیں کر دیتا اور معکوس آراء کو ترک نہیں کرتا اور الٹے (منکوس) قیاس کو ترک نہیں کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ [سورة النساء: 65] ”تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپس کے اختلافی معاملات میں تم کو ثالث نہ بنائیں اور پھر وہ اس چیز کے بارے میں اپنے ذہن میں کوئی حرج محسوس نہ کریں جو تم نے فیصلہ دیا ہے اور وہ اسے مکمل طور پر تسلیم کر لیں۔“) [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1337، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2508، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 18، 19، 20، 21، 2105، 2106، 3704، 3705، 6245، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2618، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3585، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2679، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1، 2، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2705، 2706، 2707، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7484» «رقم طبعة با وزير 2103»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
حدیث نمبر: 302
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ" الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ خَاصَمَ رَجُلا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سلمہ بیان کرتے ہیں: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا تو وہ شخص بولا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ دیا ہے کیونکہ یہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں تو الله تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس کے اختلافی معاملات میں تمہیں حاکم تسلیم نہیں کرتے اور پھرتم نے جو فیصلہ دیا ہو اس کے بارے میں اپنے من میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے اور اسے مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتے ہیں۔“ (4-النساء:65) [مسند الحميدي/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى المساقاة 2359، ومسلم فى الفضائل 2357، وقد استوفينا تخريجه والتعليق عليه فى «مسند الموصلي» برقم 6814 كما خرجناه فى صحيح ابن حبان برقم 24»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 660 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 660
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ , قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ الزُّبَيْرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ , لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے سلمہ نے روایت کیا: ایک شخص نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر کے حق میں فیصلہ فرمایا، اس پر اس شخص نے کہا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 660، والحميدي فى (مسنده) برقم: 302»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف من هذا الطريق لإرساله، وجهالة حال من أرسله وهو سلمة، وهو صحيح لغيره؛ لأن أصل الحديث مروي في الصحيحين كما سيأتي.
حدیث نمبر: 1171
«اقرءوا كما علمتم فإنما أهلك من كان قبلكم اختلافهم على أنبيائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن جرير في تفسيره] عن ابن مسعود. الصحيحة: 1522: حم، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 19956
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ، رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ الْآيَةَ.
سلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ اس شخص نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اس لیے ان کے حق میں فیصلہ دیا کہ وہ آپ کی پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”پس آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو فیصل نہ بنا لیں“ [سورۃ النساء: 65] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19956]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 294، حدیث 652»
حدیث نمبر: 3572
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ ، رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَاصَمَ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ; فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ الْآيَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ کسی معاملے میں جھگڑا ہو گیا تو وہ اپنا مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں لے کر آئے؛ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر) اس شخص نے (اعتراض کرتے ہوئے) کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں فیصلہ محض اس لیے فرمایا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں“، اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة النساء: 65] ”پس (اے نبی!) آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک (حقیقی) مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی تنازعات میں آپ کو حاکم و منصف تسلیم نہ کر لیں“۔
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2232، 2233، 2561، 4309، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1363، 3027، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5407، 5416، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2480، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1422، وأخرجه فتح الباري برقم: 2233، وأخرجه مسند البزار برقم: 969، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5619، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5448، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4866/1»
حدیث نمبر: 6017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ، قَالَ: ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ مِنْ شَيْءٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَا نَهَيْتُكُمْ فَانْتَهُوا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات کو) چھوڑے رکھوں، تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (غیر ضروری سوالات نہ کرو)، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے کثرت سے سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ لہٰذا میں تمہیں جس بات کا حکم دوں اس پر حسبِ استطاعت عمل کرو، اور جس چیز سے منع کر دوں اس سے رک جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے عمار بن رزیق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6017]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے عمار بن رزیق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6017]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 158» »
الحكم على الحديث:
فيه من لم يُعرف