الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
664. باب فرض متابعة الإمام - ذكر السبب الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم هذا القول
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2148 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 2148
سنن دارمی: 1318
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 275
حدیث نمبر: 2148
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَإِسْحَاقِ أبي عبد الله ، أنهما أخبراه أنهما سمعا أبا هريرة ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاةِ، فَلا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ، وَائْتُوهَا وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ فِي صَلاةٍ مَا كَانَ يَعْمِدُ إِلَى الصَّلاةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: إِذَا نُودِيَ لِلصَّلاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ سورة الجمعة آية 9، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ". فَالسَّعْيُ الَّذِي أَمَرَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا بِهِ هُوَ الْمَشْيُ إِلَى الصَّلاةِ عَلَى هَيْنَةِ الإِنْسَانِ، وَالسَّعْيُ الَّذِي نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ هُوَ الاسْتِعْجَالُ فِي الْمَشْيِ، لأَنَّ الْمَرْءَ تُكْتَبُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الصَّلاةِ حَسَنَةٌ، فَذَلِكَ مَا وَصَفْتُ، يَعْنِي فِي تَرْجَمَةِ نَوْعِ هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى أَنَّ الْعَرَبَ تُوقِعَ فِي لُغَتِهَا الاسْمَ الْوَاحِدَ عَلَى الشَّيْئَيْنِ الْمُخْتَلِفِي الْمَعْنَى، فَيَكُونُ أَحَدُهُمَا مَأْمُورًا بِهِ، وَالآخَرُ مَزْجُورًا عَنْهُ. إِسْحَاقُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى زَائِدَةَ مِنَ التَّابِعِينَ، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے، تو تم دوڑتے ہوئے اس کی طرف نہ آؤ بلکہ سکون سے چلتے ہوئے آؤ، جتنی نماز تمہیں مل جائے اسے ادا کر لو اور جو گزر چکی ہو اسے (بعد) میں مکمل کر لو کیونکہ جب کوئی شخص نماز کی طرف جاتا ہے، تو وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾ [سورة الجمعة: 9] ”جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف تیزی سے جاؤ۔“ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ تم لوگ دوڑتے ہوئے اس کی طرف نہ آؤ، تو وہ تیزی جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے، اس سے مراد آدمی کا سکون کی حالت میں نماز کی طرف چل کر جانا ہے اور وہ تیزی جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، اس سے مراد تیز رفتاری سے چلنا ہے؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی کے ہر ایک قدم کے عوض میں اس کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں، جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے یعنی اس نوعیت کی احادیث کی وضاحت میں یہ بات ذکر کی ہے کہ جب عرب اپنی زبان میں کسی ایک اسم کو دو مختلف چیزوں کے لیے استعمال کریں، تو ان دونوں میں سے کوئی ایک «مَأْمُورٌ بِهِ» بھی ہو سکتا ہے اور دوسرا ممنوع ہو سکتا ہے؛ اسحاق ابوعبداللہ جو زائدہ کا غلام ہے، وہ تابعین سے تعلق رکھتا ہے، یہ بات امام ابن حبان (ابوحاتم) رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 636، 908، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 602، ومالك فى (الموطأ) برقم: 221، وابن الجارود فى "المنتقى"، 334، 335، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2145، 2146، 2148، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 860، وأبو داود فى (سننه) برقم: 572، 573، والترمذي فى (جامعه) برقم: 327، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1947، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7350» «رقم طبعة با وزير 2145»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (580). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 1318
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا أَتَيْتُمْ الصَّلَاةَ فَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ، فَصَلُّوا، وَمَا سُبِقْتُمْ، فَأَتِمُّوا".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لئے آؤ تو آرام و سکون سے آؤ، پھر جو (نماز کا حصہ) ملے اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1320] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 603] ، [ابن حبان 1755، 2222] ، [الحميدي 431]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 603] ، [ابن حبان 1755، 2222] ، [الحميدي 431]
وضاحت: (تشریح احادیث 1316 سے 1318)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے لئے سکون اور اطمینان سے آنا چاہئے۔
نماز ختم ہو جانے کا ڈر ہو تب بھی دوڑنا ممنوع ہے۔
پھر امام کے ساتھ جتنی نماز ملے وہ پڑھ لیں اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی نماز پوری کرلیں، اور ایسی صورت میں امام کے ساتھ والی رکعتیں پہلی ہوں گی۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے لئے سکون اور اطمینان سے آنا چاہئے۔
نماز ختم ہو جانے کا ڈر ہو تب بھی دوڑنا ممنوع ہے۔
پھر امام کے ساتھ جتنی نماز ملے وہ پڑھ لیں اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی نماز پوری کرلیں، اور ایسی صورت میں امام کے ساتھ والی رکعتیں پہلی ہوں گی۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
حدیث نمبر: 275
«إذا أتيتم الصلاة فعليكم بالسكينة ولا تأتوها وأنتم تسعون فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے آؤ تو تم پر سکون و اطمینان لازم ہے اور دوڑتے ہوئے نہ آؤ، پس جو رکعات تمہیں مل جائیں انہیں پڑھ لو اور جو چھوٹ جائیں انہیں مکمل کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 275]
”جب تم نماز کے لیے آؤ تو تم پر سکون و اطمینان لازم ہے اور دوڑتے ہوئے نہ آؤ، پس جو رکعات تمہیں مل جائیں انہیں پڑھ لو اور جو چھوٹ جائیں انہیں مکمل کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح