🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
710. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الموضع الذي يقف فيه المأموم إذا كان وحده من الإمام في صلاته
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس مقام کا ذکر جہاں مأموم کھڑا ہو اگر وہ اپنے امام کے ساتھ تنہا ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2196 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 2196
سنن ابوداود: 634
سنن ابن ماجہ: 974
مشکوۃ المصابیح: 1107
صحیح ابن خزیمہ: 1536، 1674
المستدرک علی الصحیحین: 945
الجامع الكامل: 2302
السنن الكبرى للبيهقي: 3289، 5153
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2529، 2624
المعجم الاوسط: 8918، 9000
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2529
عَنْ جَابِرِ بْنِ صَخْرٍ أَحَدِ بَنِي سَلِمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ:" مَنْ يَسْبِقُنَا إِلَى الْأُثَايَةِ" قَالَ أَبُو أُوَيْسٍ: وَهُوَ حَيْثُ نَفَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" فَيَمْدُرُ حَوْضَهَا وَيَفْرِطُ فِيهِ فَيَمْلَأُهُ حَتَّى نَأْتِيَهُ؟" قَالَ جَبَارٌ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: أَنَا قَالَ:" اذْهَبْ" فَذَهَبْتُ فَأَتَيْتُ الْأُثَايَةَ فَمَدَرْتُ وَفَرَّطْتُ فِيهِ فَمَلَأْتُهُ ثُمَّ غَلَبَتْنِي عَيْنَايَ فَنِمْتُ فَمَا انْتَبَهْتُ إِلَّا بِرَجُلٍ تُنَازِعُهُ رَاحِلَتُهُ إِلَى الْمَاءِ وَيَكُفُّهَا عَنْهُ فَقَالَ: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ أَوْرِدْ حَوْضَكَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَأَوْرَدَ رَاحِلَتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَنَاخَ ثُمَّ قَالَ:" اتَّبِعْنِي بِالْإِدَاوَةِ" فَتَبِعْتُهُ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضَوْءَهُ وَتَوَضَّأْتُ مَعَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَحَوَّلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْنَا فَلَمْ نَنْشَبْ أَنْ جَاءَنَا النَّاسُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ هَذَا كُلِّهِ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ - وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن صخر رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنوسلمہ سے ہے وہ بیان کرتے ہیں: مکہ کے راستے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون شخص ہم سے پہلے ”اثایہ“ تک پہنچ جائے گا ابواویس نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہ اس وقت کی بات ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھجوایا تھا (آپ نے فرمایا:) وہ وہاں کے حوض کو درست کر دے گا، اور اس میں پانی بھر لے گا یہاں تک کہ ہم وہاں تک پہنچ جائیں سیدنا جبار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اُٹھا اور میں نے عرض کی: میں ایسا کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ میں روانہ ہوا میں ”اثایہ“ آیا میں نے وہاں اینٹیں لگائیں اور اسے تیار کر کے پانی کے ساتھ بھر دیا پھر میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گیا پھر میری آنکھ ایک شخص کی وجہ سے کھلی جو اپنی اونٹی کو پانی کے پاس آنے سے روک رہا تھا وہ پانی کی طرف آ رہی تھی اور وہ شخص اسے روک رہا تھا اس شخص نے کہا: اے حوض والے شخص تم اپنے حوض پر آ جاؤ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ میں نے کہا: ٹھیک ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو پانی پلایا، پھر واپس مڑے اور اسے بٹھا دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس پانی کا برتن لے کے آؤ میں پانی لے کے گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اچھے طریقے سے وضو کیا اس کے ساتھ میں نے بھی وضو کیا۔ پھر آپ نے اٹھ کر نماز ادا کی میں آپ کی بائیں طرف کھڑا ہوا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے گھما کر اپنی دائیں طرف کر دیا پھر ہم نے نماز ادا کی تھوڑی ہی دیر کے بعد لوگ ہمارے پاس آ گئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس پوری روایت میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو آپ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا اس روایت کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15045، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2137»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2624
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ فَتَوَضَّأَ وَقَامَ يُصَلِّي فَأَتَيْتُهُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ ذِي الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے میں آپ کے پاس آیا اور آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کر لیا پھر آپ نے یہ پڑھا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو بادشاہی غلبہ کبریائی اور عظمت کی مالک ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2624]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22890، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8918
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَحَوَّلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ أَتَى جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ ، فَقَامَ عَنْ يَسَارِهِ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پھیر کر اپنی دائیں جانب کر دیا، پھر سیدنا جبار بن صخر رضی اللہ عنہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور ہم دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد بن یزید سے یہ حدیث ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8918]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 352، 353، 361، 370، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 518، 766، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 191، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 767، 762، 1535، 1536، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2197، 2265، 2266، 2305، 2299، 2300، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 938، وأبو داود فى «سننه» برقم: 485، 633، 634، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 974، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3330، 3331، 3339، 3340، 3342، 3350، 3663، 5235، 5232، 5234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14336، 14352، 14423، 14567، 14693، 14694، 14720، 14742، 14818، 14849، 14921، 15017، 15027، 15073، 15077، 15254، 15286، 15363، 15370، 15392، 15438، 15493، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1822، 1839، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2105، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1051، 1094، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 393، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1366، 1377، 1378، 1379، 1380، 1400، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3201، 3216، 3213، 4962، 6118، 6246، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1840، 2230، 2241، 2244، 2242، 2243، (1/382) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الصغير» برقم: 435، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5245»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9000
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَوْ غَزْوٍ، فَلَمَّا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ: مَنْ يَمْلَأُ لَنَا حِيَاضَ الْأُثَايَةِ؟ قَالَ جَابِرٌ : فَقُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا الْأُثَايَةَ فَمَلَأْتُ الْحَوْضَ، فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ جَاءَ رَجُلٌ فَنَزَلَ، فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَتَوَضَّأَ مِنَ الْحَوْضِ، ثُمَّ جَاءَ فَصَلَّى، عَلَيْهِ إِزَارٌ مُلْتَحِفًا بِهِ، فَتَوَضَّأْتُ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج یا عمرہ یا غزوہ کے لیے مکہ سے روانہ ہوئے۔ راستے میں کسی مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اثایہ کے حوض ہمارے لیے کون بھرے گا؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں (بھروں گا)۔“ چنانچہ ہم چلتے رہے یہاں تک کہ اثایہ پہنچ گئے اور میں نے حوض بھر دیا۔ پھر رات کے کسی حصے میں ایک آدمی آیا اور اترا، دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گئے اور حاجت سے فارغ ہوئے، پھر آئے اور حوض سے وضو کیا، پھر آ کر نماز پڑھنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک تہبند تھا جسے اوڑھے ہوئے تھے۔ میں نے بھی وضو کیا، پھر آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وہب بن کیسان سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9000]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2216، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4705، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8575»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں