الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
748. باب الحدث في الصلاة - ذكر خبر قد يوهم عالما من الناس أنه مضاد لخبر أبي بكرة الذي ذكرناه
نماز میں حدث کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض علماء کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ ہمارے بیان کردہ ابو بکرہ کی خبر کے مخالف ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2236 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 2236
سنن ابوداود: 233
الجامع الكامل: 2253
حدیث نمبر: 2236
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلاةُ وَعُدِّلَتِ الصُّفُوفُ، حَتَّى إِذَا قَامَ فِي مُصَلاهُ، وَانْتَظَرْنَا أَنْ يُكَبِّرَ، انْصَرَفَ، وَقَالَ:" عَلَى مَكَانِكُمْ"، وَدَخَلَ بَيْتَهُ، وَمَكَثْنَا عَلَى هَيْئَتِنَا حَتَّى خَرَجَ إِلَيْنَا يَنْطِفُ رَأْسُهُ وَقَدِ اغْتَسَلَ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَانِ فِعْلانِ فِي مَوْضِعَيْنِ مُتَبَايِنَيْنِ، خَرَجَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً فَكَبَّرَ، ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ جُنُبٌ، فَانْصَرَفَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ جَاءَ، فَاسْتَأْنَفَ بِهِمُ الصَّلاةَ، وَجَاءَ مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا وَقَفَ لِيُكَبِّرَ، ذَكَرَ أَنَّهُ جُنُبٌ قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ رَجَعَ، فَأَقَامَ بِهِمُ الصَّلاةَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ بَيْنَ الْخَبَرَيْنِ تَضَادٌّ وَلا تَهَاتُرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی تھی اور صفیں درست ہو چکی تھیں، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جائے نماز پر کھڑے ہوئے اور ہم آپ کے تکبیر کہنے کے منتظر تھے، تو آپ واپس تشریف لے گئے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو۔“ پھر آپ گھر میں تشریف لے گئے، ہم اپنی اسی حالت میں ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، آپ نے غسل کیا تھا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دونوں فعل دو مختلف مواقع پر سرانجام پائے تھے۔ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے تھے، آپ نے تکبیر کہہ دی تھی، پھر آپ کو یہ یاد آیا کہ آپ جنابت کی حالت میں ہیں، پھر آپ باہر چلے گئے، پھر آپ نے غسل کیا، پھر آپ تشریف لائے اور آپ نے نئے سرے سے ان کو نماز پڑھائی۔ جبکہ دوسری مرتبہ آپ تشریف لائے، جب آپ تکبیر کہنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ کو یہ بات یاد آئی کہ آپ جنابت کی حالت میں ہیں، یہ آپ کو تکبیر کہنے سے پہلے یاد آیا تھا، آپ تشریف لے گئے تھے، آپ نے غسل کیا، پھر آپ واپس تشریف لائے اور آپ نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی۔ اس صورت میں ان دونوں روایات کے درمیان کوئی تضاد اور کوئی اختلاف باقی نہیں رہے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 275، 639، 640، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 605، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1628، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2236، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم:، 808، وأبو داود فى (سننه) برقم: 235، 541، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1220، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1361، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7358» «رقم طبعة با وزير 2233»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (229): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو خيثمة: اسمه زهير بن حرب، وصالح: هو ابن كيسان.
حدیث نمبر: 233
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ أَنْ مَكَانَكُمْ، ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَصَلَّى بِهِمْ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر پڑھانی شروع کر دی، پھر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ تم سب لوگ اپنی جگہ پر رہو، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گھر تشریف لے گئے، غسل فرما کر) واپس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، اس کے بعد آپ نے انہیں نماز پڑھائی۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 233]
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”(ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں داخل ہوئے، پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اپنی اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔ پھر تشریف لائے تو (اس حال میں تھے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی کے قطرات ٹپک رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 233]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 11665)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/41،45) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
وللحديث شاھد حسن عند أحمد (2/448 ح 9786) وسنده حسن، وانظر صحيح البخاري (275) وصحيح مسلم (605)
وللحديث شاھد حسن عند أحمد (2/448 ح 9786) وسنده حسن، وانظر صحيح البخاري (275) وصحيح مسلم (605)
حدیث نمبر: 2253
2253. عن أبي بكرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل في صلاة الفجر فأومأ بيده: أن مكانكم، ثم جاء ورأسه يقطر فصلّى بهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (233)، وأحمد (20420)، وابن خزيمة (1629)، وابن حبان (2235)، والبيهقي (2/397) كلهم من طريق حماد بن سلمة، عن زياد الأعلم، عن الحسن، عن أبي بكرة فذكره.واللفظ لأبي داود.»
الحكم على الحديث:
صحيح