الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
20. باب الاعتصام بالسنة وما يتعلق بها نقلا وأمرا وزجرا - ذكر نفي الإيمان عمن لم يخضع لسنن رسول الله صلى الله عليه وسلم أو اعترض عليها بالمقايسات المقلوبة-
سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص رسول اللہ ﷺ کی سنت کے آگے سرِ تسلیم خم نہ کرے یا اس پر الٹی قیاس آرائیاں کرے، اس کا ایمان معتبر نہیں۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 24 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 24
مسند الحمیدی: 302
سنن سعید بن منصور: 660
المعجم الکبیر للطبرانی: 19956
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3572
حدیث نمبر: 24
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَيْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِرَاجِ الْحَرَّةِ الَّتِي يَسْقُونَ بِهَا النَّخْلَ، فَقَالَ الأَنْصَارِيُّ: سَرِّحِ الْمَاءَ يَمُرَّ، فَأَبَى عَلَيْهِ الزُّبَيْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَى جَارِكَ"، فَغَضِبَ الأَنْصَارِيُّ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ؟ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ" ، قَالَ الزُّبَيْرُ: فَوَاللَّهِ لأَحْسَبُ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَلِكَ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ سورة النساء آية 65.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حرہ سے آنے والی پانی کی نالی کے بارے میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے ذریعے کھجوروں کے باغوں کو سیراب کیا جاتا تھا۔ اس انصاری نے کہا: آپ پانی کو چھوڑ دیجیے تاکہ وہ گزر جائے، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کی یہ بات تسلیم نہیں کی (یہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے زبیر! (تم اپنے باغ کو سیراب کر لو) پھر اپنے پڑوسی کے لیے (پانی کو) چھوڑ دو۔“ تو وہ انصاری غصے میں آ گیا اور بولا: یا رسول اللہ! (آپ نے یہ فیصلہ اس لیے دیا ہے) کیونکہ یہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ تبدیل ہو گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے زبیر! تم اپنے (باغ کو) سیراب کرو اور پھر پانی کو روکے رکھو، یہاں تک کہ وہ منڈیروں تک پہنچ جائے۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی تھی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة النساء: 65] ”تمہارے پروردگار کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے، جب تک آپس کے اختلافی معاملات کے بارے میں تمہیں ثالث تسلیم نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «صحيح، وأخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2359، 2361، 2362، 2708، 4585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2357، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1097، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 24، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5611، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5422، 5431، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5924، 5925، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1363، 3027، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 15، 2480، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11972، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1436، 16366، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6814، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 519، والبزار فى (مسنده) برقم: 969،والطبراني فى(الكبير) برقم: 14843» قال ابن حبان: صححه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 379)
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي.
حدیث نمبر: 302
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ" الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ خَاصَمَ رَجُلا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سلمہ بیان کرتے ہیں: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا تو وہ شخص بولا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ دیا ہے کیونکہ یہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں تو الله تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس کے اختلافی معاملات میں تمہیں حاکم تسلیم نہیں کرتے اور پھرتم نے جو فیصلہ دیا ہو اس کے بارے میں اپنے من میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے اور اسے مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتے ہیں۔“ (4-النساء:65) [مسند الحميدي/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى المساقاة 2359، ومسلم فى الفضائل 2357، وقد استوفينا تخريجه والتعليق عليه فى «مسند الموصلي» برقم 6814 كما خرجناه فى صحيح ابن حبان برقم 24»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 660 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 660
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ , قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ الزُّبَيْرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ , لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے سلمہ نے روایت کیا: ایک شخص نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر کے حق میں فیصلہ فرمایا، اس پر اس شخص نے کہا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 660، والحميدي فى (مسنده) برقم: 302»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف من هذا الطريق لإرساله، وجهالة حال من أرسله وهو سلمة، وهو صحيح لغيره؛ لأن أصل الحديث مروي في الصحيحين كما سيأتي.
حدیث نمبر: 19956
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ، رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ الْآيَةَ.
سلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ اس شخص نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اس لیے ان کے حق میں فیصلہ دیا کہ وہ آپ کی پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”پس آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو فیصل نہ بنا لیں“ [سورۃ النساء: 65] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19956]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 294، حدیث 652»
حدیث نمبر: 3572
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ ، رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَاصَمَ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ; فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ الْآيَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ کسی معاملے میں جھگڑا ہو گیا تو وہ اپنا مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں لے کر آئے؛ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر) اس شخص نے (اعتراض کرتے ہوئے) کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں فیصلہ محض اس لیے فرمایا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں“، اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة النساء: 65] ”پس (اے نبی!) آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک (حقیقی) مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی تنازعات میں آپ کو حاکم و منصف تسلیم نہ کر لیں“۔
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2232، 2233، 2561، 4309، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1363، 3027، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5407، 5416، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2480، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1422، وأخرجه فتح الباري برقم: 2233، وأخرجه مسند البزار برقم: 969، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5619، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5448، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4866/1»