🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
896. باب إعادة الصلاة - ذكر الإباحة للمرء أن يؤدي فرضه جماعة ثم يؤم الناس بتلك الصلاة
نماز دوبارہ ادا کرنے کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اپنا فرض جماعت سے ادا کرے پھر لوگوں کو اسی نماز کی امامت کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2400 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 2400
مسند احمد: 8332
سنن دارقطنی: 1076
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2706
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2400
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ فَيَؤُمُّهُمْ، قَالَ: فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى مَعَهُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْنَا فَتَقَدَّمَ لَيَؤُمَّنَا، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ تَنَحَّى فَصَلَّى وَحْدَهُ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُلْنَا لَهُ: مَا لَكَ يَا فُلانُ، أَنَافَقْتَ؟ قَالَ: مَا نَافَقْتُ، وَلآتِيَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلأُخْبِرَنَّهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الْعِشَاءَ الْبَارِحَةَ فَصَلَّى مَعَكَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْنَا فَتَقَدَّمَ لَيَؤُمَّنَا، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَنَحَّيْتُ فَصَلَّيْتُ وَحْدِي، أَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ، وَإِنَّمَا نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا وَسُورَةِ كَذَا" ، قَالَ عَمْرٌو:" وَأَمَرَهُ بِسُوَرٍ قِصَارٍ" لا أَحْفَظُهَا، قَالَ سُفْيَانُ: فَقُلْنَا لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: إِنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ قَالَ لَهُمْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" اقْرَأْ بِ: السَّمَاءِ وَالطَّارِقِ، وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ، وَ الشَّمْسِ وَضُحَاهَا، وَ اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى"، قَالَ عَمْرٌو: نَحْوَ هَذَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے، پھر وہ اپنی قوم کی طرف واپس جا کر ان کی امامت کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی پھر وہ ہمارے پاس واپس آئے اور ہماری امامت کرنے کے لیے آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کر دی، حاضرین میں سے ایک صاحب نے جب یہ صورت حال دیکھی تو وہ پیچھے ہٹے، انہوں نے تنہا نماز ادا کی اور چلے گئے۔ ہم نے ان صاحب سے دریافت کیا: اے فلاں! کیا وجہ ہے؟ کیا تم منافق ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں منافق نہیں ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ضرور حاضر ہو کر آپ کو اس بارے میں بتاؤں گا۔ پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سیدنا معاذ آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں پھر وہ واپس آ کر ہماری امامت کرتے ہیں، گزشتہ رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی تھی، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی پھر یہ ہمارے پاس واپس آئے اور آگے کھڑے ہوئے، انہوں نے سورہ بقرہ پڑھنی شروع کر دی، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی تو میں پیچھے ہٹا اور اکیلے نماز ادا کر لی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کام کاج کرنے والے لوگ ہیں، ہم خود کام کرتے ہیں (ہمارے لیے اتنی لمبی نماز پڑھنا مشکل ہوتا ہے)۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم آزمائش کا شکار کرنا چاہتے ہو؟ تم فلاں اور فلاں سورت کی تلاوت کیا کرو۔“ عمرو نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مختصر سورتوں کو پڑھنے کا حکم دیا تھا، ان سورتوں کے نام مجھے یاد نہیں رہے۔ سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عمرو بن دینار نامی راوی سے کہا: ابوزبیر نامی راوی نے ان لوگوں کو یہ حدیث سنائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم سورہ طارق، سورہ بروج، سورہ شمس اور سورہ لیل کی تلاوت کیا کرو۔“ تو عمرو نے کہا: اسی کی مانند (الفاظ ہوں گے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2400]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 700، 701، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 465، وابن الجارود فى "المنتقى"، 357، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 521، 1611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1524، 1839، 1840، 2400، 2401، 2402، 2403، 2404، وأبو داود فى (سننه) برقم: 599، 600، والترمذي فى (جامعه) برقم: 583، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1333، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 836، 986،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1075، 1076، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14410» «رقم طبعة با وزير 2393»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (613 و 756): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، إبراهيم بن بشار الرمادي من الحفاظ إلا أن له أوهاماً وقد توبع، ومن فوقه ثقات من رجال الشيخين، سفيان: هو ابن عيينة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8332
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا رُزَيْقٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سُلْمَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِالسَّمَاءِ"، يَعْنِي: ذَاتِ الْبُرُوجِ، وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں اکثر سورت بروج اور سورت طارق کی تلاوت فرماتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8332]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، أبو المهزم ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1061 ترقیم الرسالہ : -- 1076
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي لَهُمْ تِلْكَ الصَّلاةَ، هِيَ لَهُ نَافِلَةٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1076]
ترقیم العلمیہ: 1061
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 700، 701، 705، 711، 6106، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 465، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 521، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1524، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 830، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 599، 600، 790، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 583، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 836، 986، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1009، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1283، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14410»
«قال ابن حجر: حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 404)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2706
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِـ (وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ) (وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں سورت بروج کی اور سورت الطارق کی تلاوت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2706]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں