🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1308. باب العيدين - ذكر البيان بأن صلاة العيد يجب أن تكون قبل الخطبة
عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کا بیان کہ عید کی نماز خطبہ سے پہلے ہونی چاہیے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2823 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 2823
المعجم الکبیر للطبرانی: 13185
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2823
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَقِيلَ لَهُ: أَشَهِدْتَ الْخُرُوجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْعِيدِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَوْلا مَكَانِي مِنْهُ مَا شَهِدْتُهُ مَعَهُ مِنَ الصِّغَرِ، خَرَجَ حَتَّى أَتَى الْعِلْمَ الَّذِي عِنْدَ دَارِ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، فَصَلَّى، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلالٌ، فَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَرَأَيْتُهُنَّ يَرْمِيَنَّ بِأَيْدِيهِنَّ، وَيَقْذِفْنَهُ فِي ثَوْبِ بِلالٍ، ثُمَّ انْطَلَقَ هُوَ وَبِلالٌ إِلَى بَيْتِهِ" .
عبدالرحمن بن عابس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا، ان سے دریافت کیا گیا: کیا آپ عید کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اگر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قربِ خاص حاصل نہ ہوتا تو کم سن ہونے کی وجہ سے میں آپ کے ساتھ شریک نہ ہو پاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے یہاں تک کہ آپ کثیر بن صلت کے گھر کے پاس موجود نشان تک آئے، وہاں آپ نے نماز ادا کی، پھر آپ نے خطبہ دیا، پھر آپ خواتین کے پاس تشریف لائے، آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے، آپ نے خواتین کو وعظ و نصیحت کی، آپ نے انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، تو میں نے خواتین کو دیکھا، وہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے صدقے کی چیزیں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں ڈال رہی تھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گھر کی طرف تشریف لے گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2823]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 98، 863، 960، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 884، وابن الجارود فى "المنتقى"، 285، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1436، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2818، 2823، 2824، 3322، 3325، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1100، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1142، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1273، 1274، 1291، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1927» «رقم طبعة با وزير 2812»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «حجاب المرأة» (31/ 6)، «صحيح أبي داود» (1040): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13185
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عِيدٍ فَبَدَأَ فَصَلَّى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ خَطَبَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلے تو پہلے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13185]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 323، حدیث 13242»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں