🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. صدقة التطوع - ذكر البيان بأن صدقة الصحيح الشحيح الخائف الفقر المؤمل طول العمر أفضل من صدقة من لم يكن كذلك
نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ صحت مند، بخیل، فقر سے ڈرنے والے اور لمبی عمر کی امید رکھنے والے کا صدقہ اس سے بہتر ہے جو اس طرح نہ ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3312 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 3312
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10843
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3312
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ تَخْشَى الْفَقْرَ وَتَأْمَلُ الْغِنَى، وَلا تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ، قُلْتَ: لِفُلانٍ كَذَا وَلِفُلانٍ كَذَا، أَلا وَقَدْ كَانَ لِفُلانٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا صدقہ زیادہ بڑا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم ایسی حالت میں صدقہ کرو کہ تم تندرست بھی ہو، تمہیں (اپنے مال کے ساتھ) محبت بھی ہو اور تمہیں (مال خرچ کرنے کے نتیجے میں) غربت کا اندیشہ بھی ہو اور تمہیں خوشحال رہنے کی خواہش بھی ہو۔ تم (صدقہ کرنے کو) اتنا مؤخر نہ کر دینا کہ جان حلق تک پہنچ جائے اور پھر تم یہ کہو کہ فلاں کو اتنا ملے، فلاں کو اتنا ملے، حالانکہ وہ ویسے ہی فلاں کو مل جانا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3312]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1419، 2748، 5971، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1032، 2548، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2454، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 433، 434، 3312، 3335، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2541، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2865، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2706، 3658، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7280، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1151» «رقم طبعة با وزير 3301»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2551): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10843
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَنْ تُؤْتِيَهُ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ، تَأْمُلُ الْعَيْشَ، وَتَخْشَى الْفَقْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: تم مال اس وقت دو جب تم تندرست ہو تمہیں مال کا لالچ ہو زندگی کی توقع ہو اور غربت کا اندیشہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8503)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں