🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. صدقة التطوع - ذكر الأمر للنساء بالإكثار من الصدقة
نفلی صدقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ عورتوں کو زیادہ سے زیادہ صدقہ دینے کی ترغیب دی جائے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3322 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 3322
سنن دارمی: 1649
مشکوۃ المصابیح: 1446
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2033
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3322
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الُوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ شَهِدَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ صَلَّى فِي يَوْمِ عِيدٍ، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ، فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ" .
عطاء بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کی ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے عید کے دن نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا، پھر خواتین کے پاس تشریف لائے اور انہیں صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3322]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 98، 863، 960، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 884، وابن الجارود فى "المنتقى"، 285، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1436، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2818، 2823، 2824، 3322، 3325، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1100، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1142، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1273، 1274، 1291، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1927» «رقم طبعة با وزير 3312»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ، وهو مختصر (2812). تنبيه!! رقم (2812) = (2823) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1649
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: شَهِدْتُ الصَّلَاةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عِيدٍ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، ثُمَّ قَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَى بِلَالٍ، حَتَّى أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ، قَالَ:"تَصَدَّقْنَ"، فَذَكَرَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ جَهَنَّمَ، فَقَامَتْ امْرَأَةٌ مِنْ سَفِلَةِ النِّسَاءِ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ، فَقَالَتْ: لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"لِأَنَّكُنَّ تُفْشِينَ الشَّكَاةَ وَاللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ". فَجَعَلْنَ يَأْخُذْنَ مِنْ حُلِيِّهِنَّ وَأَقْرَاطِهِنَّ وَخَوَاتِيمِهِنَّ يَطْرَحْنَهُ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ، يَتَصَدَّقْنَ بِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: میں عید کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا، آپ نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا سہارا لے کر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ عورتوں کے پاس پہنچے اور انہیں وعظ و نصیحت کی اور انہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا، فرمایا: ”صدقہ و خیرات کرو“، پھر کچھ جہنم کے بارے میں ذکر کیا (کہ ”تم میں سے بہت سی جہنم کا ایندھن ہوں گی“) پس ایک عورت کم درجہ کی، کالے گالوں والی کھڑی ہوئی، عرض کیا: ایسا کیوں ہے اے اللہ کے رسول؟ فرمایا: ”اس لئے کہ گلہ شکوہ، لعن طعن، اور خاوند کی ناشکری بہت کرتی ہیں“، یہ سن کر وہ اپنے زیور بالیاں اور انگوٹھیاں اتار اتار کر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں، وہ صدقہ دیتی تھیں۔ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1651] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 961] ، [مسلم 885] ، [أبوداؤد 1141، 1159] ، [ترمذي 537] ، [نسائي وهذا لفظه 1586] ، [ابن ماجه 1291]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1446
1446 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: شَهِدْتُ الصَّلَاةَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمِ عِيدٍ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَامَ مُتَّكِئًا عَلَى بِلَالٍ، فَحَمَدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَوَعَظَ النَّاسَ، وَذَكَّرَهُمْ، وَحَثَّهُمْ عَلَى طَاعَتِهِ، وَمَضَى إِلَى النِّسَاءِ وَمَعَهُ بِلَالٌ، فَأَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عید کے روز نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ نے خطبہ سے پہلے اذان و اقامت کے بغیر نماز پڑھی، جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بلال رضی اللہ عنہ پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، لوگوں کو وعظ و نصیحت کی، انہیں یاد دہانی کرائی، اور اپنی اطاعت کی ترغیب دی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بلال رضی اللہ عنہ کے ساتھ خواتین کی طرف گئے تو انہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم فرمایا اور وعظ و نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی۔ (صحیح، رواہ النسائی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (186/3. 187 ح 1576) [و مسلم (885/4) والبخاري (978) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2033
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِيدَ، صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَخْطُبَ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَمَا صَلَّى، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَذَكَّرَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، قَالَ: فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خَاتَمَهَا، وَخُرْصَهَا، وَالشَّيْءَ كَذَلِكَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَجَمَعَ مَا هُنَاكَ، فَقَالَ: إِنَّ مِنْكُنَّ فِي الْجَنَّةِ لَيَسِيرًا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، لِمَ؟ قَالَ: إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عید کی نماز میں شریک تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دینے سے قبل بغیر اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی، پھر نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا جس میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور انہیں اللہ کے احکام یاد دلائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کی جانب تشریف لائے جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی نصیحت کی، آخرت کی یاد دہانی کرائی اور انہیں صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا، راوی کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) عورتیں اپنی انگوٹھیاں، بالیاں اور اسی طرح کی دیگر اشیاء صدقے میں ڈالنے لگیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے وہ تمام اشیاء جمع کر لیں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ مِنْكُنَّ فِي الْجَنَّةِ لَيَسِيرًا» ”بے شک تم عورتوں میں سے جنت میں جانے والی بہت کم ہیں“، اس پر ایک خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ» ”تم کثرت سے لعن طعن کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 915، 918، 935، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 885، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1562، 1575، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1141، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13749، 13918، 13960، 14011، 14637، 14666، 14681، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1602، 1610، وأخرجه فتح الباري برقم: 98، 914، 916، 932، 936، 5544، 6787، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1458، 1459، 1460، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10942، 10983، 11849، 12716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1317، 2637، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6374، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7303، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3320، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 691، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2029»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں