🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب فضل رمضان - ذكر البيان بأن الله جل وعلا إنما يصفد الشياطين في شهر رمضان مردتهم دون غيرهم
رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ جل وعلا رمضان کے مہینے میں صرف سرکش شیاطین کو جکڑتا ہے، نہ کہ سب کو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3435 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 3435
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4789
المعجم الاوسط: 8139
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3435
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، صُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ مَرَدَةُ الْجِنِّ، وَغُلِّقَتْ أَبُوَابُ النَّارِ، فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ، وَفُتِحَتْ أَبُوَابُ الْجَنَّةِ، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ، وَمُنَادٍ يُنَادِي: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبَلْ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب رمضان کے مہینے کی پہلی رات آتی ہے، تو شیاطین یعنی سرکش جنوں کو قید کر دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا، جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: اے بھلائی کے خواہش مند! آگے آؤ، اے برائی کے خواہش مند! بچنے کی کوشش کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد کیے جاتے ہیں اور ایسا ہر رات میں ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3435]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1898، 1899، 3277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1079، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1882، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3434، 3435، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1537، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2096، والترمذي فى (جامعه) برقم: 682، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1816، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1642، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8002، 8592، 8593، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7269» «رقم طبعة با وزير 3426»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 68)، «المشكاة» (1960 - 1961). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4789
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجِنَانِ كُلُّهَا، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے، تو جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور سرکش شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے، اور ہر افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزاد ہونے والے کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4789]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8135»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8139
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجِنَانِ كُلُّهَا، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا يُونُسُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ I ".
وَرَوَاهُ النَّاسُ: عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رمضان آتا ہے تو جنتوں کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی دروازہ نہیں کھولا جاتا، سرکش شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، اور ہر افطار کے وقت اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں جنہیں وہ جہنم سے آزاد فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، یونس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
اور (دوسرے) لوگوں نے اسے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن ابی انس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وحديثه حسن وفيه كلام وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 143» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، فيه ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں