🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. باب صوم التطوع - ذكر استحباب صوم يوم عاشوراء أو بعض ذلك اليوم لمن عجز عن صوم اليوم بكماله
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا استحباب کہ عاشوراء کا دن یا اس کا کچھ حصہ روزہ رکھا جائے جو پورے دن کے روزہ سے عاجز ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3620 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 3620
مسند احمد: 8716
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5106
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 850
المعجم الکبیر للطبرانی: 3676
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3620
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكُوَانَ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الأَنْصَارِ الَّتِي حَوْلَ الْمَدِينَةِ: " مَنْ كَانَ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلِيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ كَانَ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلِيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ ذَلِكَ" ، قَالَتْ: فَكُنَّا نَصُومُهُ وَنُصَوِّمُ صِبِيَانَنَا الصِّغَارَ وَنَذْهَبُ بِهِمْ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ، فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ، أَعْطَيْنَاهَا إِيَّاهُ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الإِفْطَارِ.
سیدہ رُبَیِّع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے دن صبح کے وقت مدینہ منورہ کے اردگرد موجود انصار کی آبادیوں کی طرف یہ پیغام بھیجا: ”جس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہو وہ اپنا روزہ مکمل کرے اور جس شخص نے کچھ کھا لیا ہو، تو وہ بقیہ دن کا روزہ رکھے (یعنی مزید کچھ کھائے پیے نہیں)۔“ سیدہ رُبَیِّع رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم لوگ اس دن روزہ رکھا کرتے تھے اور اپنے چھوٹے بچوں کو بھی روزہ رکھوایا کرتے تھے، ہم انہیں ساتھ لے کر مسجد آ جاتے تھے اور ان کے لیے اون کی گڑیا بنا لیتے تھے، جب ان میں سے کوئی ایک بچہ کھانے کے لیے روتا تھا، تو ہم وہ اسے دے دیتے تھے، یہاں تک کہ افطاری کا وقت ہو جاتا تھا (تو ہم روزہ کھولتے تھے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3620]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1960، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1136، 1136، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3620، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8497، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27667» «رقم طبعة با وزير 3611»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8716
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ الْأَزْدِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ شُبَيْلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: " مَنْ كَانَ أَصْبَحَ مِنْكُمْ صَائِمًا، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ كَانَ أَصَابَ مِنْ غَدَاءِ أَهْلِهِ، فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ یوم عاشورہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم میں سے جس نے روزہ رکھا ہو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہئے اور جس نے صبح کے وقت کچھ ناشتہ کرلیا ہو تو بقیہ دن کچھ نہ کھائے پئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8716]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالصمد، وجهالة أبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5106
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ أَكَلَ مِنْ غَدَاءِ أَهْلِهِ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيْضًا حَبِيبٌ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے، اور اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے: جس نے روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کی ہے وہ اپنا روزہ مکمل کرے اور جس نے اپنے گھر میں ناشتہ کر لیا تھا، تو وہ بقیہ دن میں اس (روزے) کو مکمل کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی حبیب نامی راوی ہے، جس کے حوالے سے اس کے بیٹے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5106]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8499»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 850
«أذن في الناس أن من كان أكل فليصم بقية يومه ومن لم يكن أكل فليصم فإن اليوم يوم عاشوراء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں اعلان کر دو کہ جس نے (کچھ کھا پی لیا ہے) وہ اپنے دن کے بقیہ حصے میں روزے داروں کی طرح رہے، اور جس نے ابھی تک کچھ نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے، کیونکہ آج عاشورہ کا دن ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 850]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن سلمة بن الأكوع [م] عن الربيع بنت معوذ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَسَا الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، ثَنَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ خَبَّابٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ هَذَا الْيَوْمَ فَلْيَصُمْهُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ عاشوراء فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے جو اس دن کا روزہ رکھنا چاہے وہ رکھ لے، اور جس نے ابھی تک کچھ نہ کھایا ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جس نے کھا لیا ہو وہ دن کے باقی حصے کا روزہ رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3676]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 75، حدیث 3691»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں