🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. باب السعي بين الصفا والمروة - ذكر الإباحة للمرء أن يركب في السعي بين الصفا والمروة لعلة تحدث
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان - اس بات کی اجازت کہ آدمی کسی عذر کی وجہ سے صفا و مروہ کے درمیان سعي سواری پر کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3845 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 3845
مصنف ابن ابی شیبہ: 15559
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3845
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَرَأَيْتَ هَذَا الرَّمَلَ بِالْبَيْتِ ثَلاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ، أَسُنَّةٌ هُوَ، فَإِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ سَنَةٌ؟، فَقَالَ: صَدَقُوا، وَكَذَبُوا، قُلْتُ: مَا قَوْلُكَ صَدَقُوا، وَكَذَبُوا؟، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ مَكَّةَ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ لا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَطُوفُوا بِالْبَيْتِ مِنَ الْهُزَالِ، قَالَ: وَكَانُوا يَحْسُدُونَهُ، قَالَ:" فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْمُلُوا ثَلاثًا، وَيَمْشُوا أَرْبَعًا"، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبَرَنِي عَنِ الطَّوَافِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا، سَنَةٌ هُوَ، فَإِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ سَنَةٌ؟، قَالَ: صَدَقُوا، وَكَذَبُوا، قَالَ: قُلْتُ: مَا قَوْلُكَ صَدَقُوا، وَكَذَبُوا؟، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثُرَ عَلَيْهِ النَّاسُ يَقُولُونَ: هَذَا مُحَمَّدٌ؟، هَذَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى خَرَجَتِ الْعَوَاتِقُ مِنَ الْبُيُوتِ، قَالَ:" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَصْرِفُ النَّاسَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا كَثُرَ عَلَيْهِ رَكِبَ" ، وَالْمَشْيُ وَالسَّعْيُ أَفْضَلُ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: آپ کی رمل کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے تین چکروں میں رمل کرنا اور چار چکروں میں عام رفتار سے چلنا سنت ہے؟ آپ کی قوم کے افراد تو یہ کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے، انہوں نے فرمایا: انہوں نے کچھ بات ٹھیک بیان کی ہے اور کچھ بات غلط بیان کی ہے۔ میں نے دریافت کیا: آپ کی اس بات سے کیا مراد ہے کہ انہوں نے کچھ بات ٹھیک بیان کی ہے اور کچھ بات غلط بیان کی ہے؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ تشریف لائے، تو مشرکین نے یہ بات کہی: ”سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کمزوری کی وجہ سے بیت اللہ کا طواف نہیں کر سکیں گے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حسد کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا: ”لوگ تین چکروں میں رمل کریں اور چار چکروں میں عام رفتار سے چلیں۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: مجھے صفا اور مروہ کا طواف کرنے کے بارے میں بتائیں کہ کیا اسے سوار ہو کر کرنا سنت ہے؟ آپ کی قوم کے لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: انہوں نے کچھ بات صحیح بیان کی ہے اور کچھ بات غلط بیان کی ہے۔ میں نے ان سے دریافت کیا: آپ کے اس قول کا کیا مطلب ہے کہ انہوں نے کچھ بات صحیح بیان کی ہے اور کچھ بات غلط بیان کی ہے؟ تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو گیا تھا، جو یہ کہہ رہے تھے: ”یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،“ یہاں تک کہ خواتین گھروں سے نکل آئی تھیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے سے لوگوں کو ہٹا نہیں رہے تھے، جب ان لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو گئے، ویسے پیدل چلنا اور دوڑنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3845]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1602، 1649، 4256، 4257، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1264، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2707، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3811، 3812، 3814، 3841، 3845، 6531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1885، 1886، 1889، والترمذي فى (جامعه) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2953، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9341، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1946» «رقم طبعة با وزير 3835»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 315): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 15123 ترقیم الشثری: -- 15559
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا علي بن مسهر ، عن عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ، انه" كان إذا قدم مكة في حجة او عمرة رمل بالبيت ثلاثة اطواف , ومشى اربعا , ويقول: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٦١٧)، ومسلم (١٢٦١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کے لیے تشریف لاتے تو طواف کے تین چکروں میں رمل فرماتے اور باقی چکروں میں اپنی چال چلتے اور فرماتے کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15559]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1603، 1604، 1616، 1617، 1644، 1691، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1227، 1228، 1261، 1262، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1341، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2710، 2743، 2762، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2731 / 1، 2940 / 1، 2941 / 1، 2943 / 1، 2942 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3698، 3921، 3925، 3923، 3924، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1805، 1891، 1893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1883، 1884، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2950، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8946، 8947، 9309، 9361، 9362، 9363، 9370، 9374، 9371، 9375، 9414، 9436، 9435، 9441، 9749، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4708، 4718، 4938، 5078، 5334، 5501، 5545، 5841، 5864، 6051، 6155، 6189، 6356، 6544، 6574، والبزار فى «مسنده» برقم: 5782، 5783، 5784، 5883، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15678، 31851، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3666، 3836، 3837، 3914، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3857، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6193، ترقيم محمد عوامة: 15123»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں