🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. - ذكر الزجر عن تزويج الرجل من النساء من لا تلد
- ذکر اس ممانعت کا کہ مرد کو ایسی عورتوں سے شادی نہیں کرنی چاہیے جو اولاد نہ دیں
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4056 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4056
مسند الشهاب: 675
الجامع الكامل: 6196
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2941
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4056
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبِرْتِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ امْرَأَةً ذَاتَ حَسَبٍ وَجَمَالٍ، وَلَكِنَّهَا لا تَلِدُ أَفَأَتَزَوَّجُهَا؟ فَنَهَاهُ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ: فَنَهَاهُ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ: فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ" .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے جو اچھے حسب نسب والی بھی ہے اور خوبصورت بھی ہے لیکن وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، کیا میں اس کے ساتھ شادی کر لوں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کر دیا، وہ دوسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہی بات بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کر دیا، وہ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہی بات بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی عورت کے ساتھ شادی کرو جو محبت کرنے والی ہو اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو کیونکہ میں (قیامت کے دن) تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4056]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4056، 4057، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2700، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3227، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5323، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2050، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13605، والطبراني فى(الكبير) برقم: 508» «رقم طبعة با وزير 4044»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (1789). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 675
675 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْفَرْغَانِيُّ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَالِسِيُّ بِبَالِسَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ يَعْنِي الْمِصِّيصِيَّ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو کیونکہ تمہاری کثرت پر دیگر اقوام کے سامنے میں فخر کرنے والا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 675]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 2050، والنسائي: 3229، وأحمد: 3/ 158»
وضاحت: تشریح: -
① جس عورت کے متعلق معلوم ہو جائے کہ وہ ولادت کی صلاحیت سے محروم ہے اس سے نکاح نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نکاح سے اصل مقصود اولاد کا حصول ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے تو جو عورت اس وصف ہی سے محروم ہو، اس سے نکاح کرنے کا کیا فائدہ؟ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بانجھ عورت سے مطلقا ہی نکاح کرنا ممنوع ہے۔ بلکہ بعض دفعہ نکاح کے کچھ اور مقاصد بھی ہوتے ہیں، تو وہاں ان سے نکاح کرنا جائز ہوگا، بلکہ بعض دفعہ پسندیدہ بھی ہو سکتا ہے۔
② بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ عقیم ہے، مگر کنواری میں حیض نہ آنا ایک امکانی سبب ہو سکتا ہے، یقینی نہیں۔
③ ”بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی“ یہ صفات خاندانی عرف سے جانی جا سکتی ہیں۔ ویسے کنواری لڑکیوں میں یہ اوصاف بالعموم فطرتاً پائے جاتے ہیں۔ [سنن أبو داود: 571/2]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6196
6196- عن ابن عمر أنه تزوج امرأة فأصابها شمطاء فطلقها. وقال: حصير في بيت خير من امرأة لا تلد. والله ما أقربكن شهوة، ولكني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الأمم يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الخطيب في تاريخ بغداد (6782) في ترجمة "الفضل بن أحمد بن منصور بن الذيّال الزبيدي" عن الحسن بن أبي طالب، قال: حدثنا أبو محمد عبيد الله بن أحمد بن معروف القاضي، قال: حدثنا الفضل بن أحمد بن منصور الزبيدي، إملاء من حفظه، قال: حدثنا زياد بن أيوب، قال: حدثنا إسماعيل بن عُلية، عن أيوب، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2941
«تزوجوا فإني مكاثر بكم الأمم ولا تكونوا كرهبانية النصارى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نکاح کرو، کیونکہ میں تمہارے ذریعے دوسری امتوں پر فخر کروں گا، اور عیسائیوں کی رہبانیت کی طرح نہ بنو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هق] عن أبي أمامة. الصحيحة 1782: الروياني، عد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں