الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
46. - باب الولي - ذكر بطلان النكاح الذي نكح بغير ولي
ولی کے بیان کا باب - اس بات کا ذکر کہ وہ نکاح باطل ہے جو بغیر ولی کے کیا جائے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4074 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 4074
مصنف ابن ابی شیبہ: 16675
السنن الكبرى للبيهقي: 13641
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7513
المعجم الکبیر للطبرانی: 11446
المعجم الاوسط: 873
حدیث نمبر: 4074
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ إِذَنِ وَلِيِّهَا، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ مَرَّتَيْنِ، وَلَهَا مَا أَعْطَاهَا بِمَا أَصَابَ مِنْهَا، فَإِنْ كَانَتْ بَيْنَهُمَا خُصُومَةٌ فَذَاكَ إِلَى السُّلْطَانِ، وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لا وَلِيَّ لَهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ:" هَذَا خَبَرٌ أَوْهَمَ مَنْ لَمْ يَحْكُمْ صِنَاعَةَ الْحَدِيثِ، أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ، أَوْ لا أَصْلَ لَهُ بِحِكَايَةٍ حَكَاهَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي عَقِبِ هَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُ الزُّهْرِيَّ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَلَيْسَ هَذَا مِمَّا يَهِيَ الْخَبَرُ بِمِثْلِهِ، وَذَلِكَ أَنَّ الْخَيِّرَ الْفَاضِلَ الْمُتْقِنَ الضَّابِطَ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ قَدْ يُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ، ثُمَّ يَنْسَاهُ، وَإِذَا سُئِلَ عَنْهُ لَمْ يَعْرِفْهُ، فَلَيْسَ بِنِسْيَانِهِ الشَّيْءَ الَّذِي حَدَّثَ بِهِ بِدَالٍّ عَلَى بُطْلانِ أَصْلِ الْخَبَرِ، وَالْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ الْبَشَرِ صَلَّى فَسَهَا، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلاةُ أَمْ نَسِيتَ؟، فَقَالَ:" كُلُّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ"، فَلَمَّا جَازَ عَلَى مَنَ اصْطَفَاهُ اللَّهُ لِرِسَالَتِهِ، وَعَصَمَهُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ، النِّسْيَانُ فِي أَعَمِّ الأُمُورِ لِلْمُسْلِمِينَ الَّذِي هُوَ الصَّلاةُ حَتَّى نَسِيَ، فَلَمَّا اسْتَثْبَتُوهُ أَنْكَرَ ذَلِكَ، وَلَمْ يَكُنْ نِسْيَانُهَ بِدَالٍ عَلَى بُطْلانِ الْحُكْمِ الَّذِي نَسِيَهُ، كَانَ مَنْ بَعْدِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أُمَّتِهِ الَّذِينَ لَمْ يَكُونُوا مَعْصُومِينَ جَوَازُ النِّسْيَانِ عَلَيْهِمْ أَجُوزُ، وَلا يَحُوزُ مَعَ وُجُودِهِ أَنْ يَكُونَ فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى بُطْلانِ الشَّيْءِ الَّذِي صَحَّ عَنْهُمْ قَبْلَ نِسْيَانِهِمْ ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر وہ عورت جس کا نکاح اس کے ولی کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہو تو اس کا نکاح باطل ہوتا ہے (یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی) اس عورت کو وہ چیز مل جائے گی جو مرد نے مہر کے طور پر اسے دی ہے اور اگر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہو جاتا ہے تو یہ معاملہ حاکم کے پاس لایا جائے گا اور حاکم وقت اس کا ولی ہو گا، جس کا کوئی ولی نہ ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت نے اس شخص کو غلط فہمی کا شکار کیا ہے جو علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور وہ یہ سمجھا کہ شاید یہ روایت منقطع ہے یا اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور اس غلط فہمی کی وجہ وہ حکایت ہے جسے ابن علیہ نے اس روایت کے بعد ابن جریج کے حوالے سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں: پھر میری ملاقات زہری سے ہوئی میں نے ان کے سامنے اس روایت کو ذکر کیا وہ اس سے واقف نہیں تھے، حالانکہ یہ وہ چیز نہیں ہے جو اس نوعیت کی خبر کو کمزور کر دے؛ اس کی وجہ یہ ہے: بعض اوقات اہل علم سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی بہتر فاضل متقن ضابط شخص کوئی حدیث بیان کرتا ہے تو وہ اسے بھول جاتا ہے اور جب بعد میں اس سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے تو اسے اس کا علم نہیں ہوتا، تو اس کا اس چیز کو بھول جانا جس کو اس نے بیان کیا تھا یہ اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ اس روایت کی اصل ہی باطل ہو گی۔ سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بہترین بشر ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے ہوئے بھول گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں میں سے کچھ نہیں ہوا ہے۔“ تو وہ شخصیت جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت کے لیے منتخب کیا اور انہیں اپنی مخلوق کے درمیان عصمت عطا کی ان پر نسیان طاری ہو سکتا ہے، جو مسلمانوں کے امور سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز کے بارے میں ہے، وہ چیز نماز ہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھول جاتے ہیں اور جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا انکار کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھول جانا اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ وہ حکم باطل ہو گا، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے تھے (تو جب ایک طرف ایسا ہے) تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو معصوم بھی نہیں ہیں ان کے لیے نسیان طاری ہونا تو زیادہ ممکن ہے اور نسیان کی موجودگی میں یہ چیز جائز نہیں ہو گی کہ اس میں اس چیز کی دلیل موجود ہو کہ وہ چیز باطل ہے جو ان کے بھول جانے سے پہلے ان حضرات سے مستند طور پر ثابت ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4074]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 759، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4074، 4075، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2721، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2083، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1102، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1879، 1880، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 528، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13730، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2297، والحميدي فى (مسنده) برقم: 230» «رقم طبعة با وزير 4062»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (1817). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 16177 ترقیم الشثری: -- 16675
حدثنا حدثنا عبيد الله بن موسى، عن عثمان بن الاسود، عن عمرو بن ابي سفيان، قال: قال عمر : " لا تنكح المراة إلا بإذن وليها، وإن نكحت عشرة، او بإذن سلطان"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ك]: (عبد اللَّه) وفي [هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) صحيح.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت خواہ دس مرتبہ نکاح کرے اس کا نکاح ولی کی اجازت سے یا سلطان کی اجازت سے ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16675]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 575، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13755، 13754، 13757، 13840، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3542، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10485، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16669، 16670، 16682، 16700، ترقيم محمد عوامة: 16177»
حدیث نمبر: 13641
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ مُقَرِّنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذَنْ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، لَا نِكَاحَ إِلَّا بِإِذْنِ وَلِيٍّ" هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِأَسَانِيدَ أُخَرَ، وَإِنْ كَانَ الِاعْتِمَادُ عَلَى هَذَا دُونَهَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس عورت نے بھی اپنا نکاح ولی کی اجازت کے بغیر کیا اس کا نکاح باطل ہے، نکاح صرف ولی کی اجازت سے ہے۔
یہ سند صحیح ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ دوسری اسانید سے بھی مروی ہے، اگرچہ اعتماد ان کے بجائے اسی (سند) پر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13641]
یہ سند صحیح ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ دوسری اسانید سے بھی مروی ہے، اگرچہ اعتماد ان کے بجائے اسی (سند) پر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13641]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7513
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، وَإِنْ كَانَ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا صَدَاقُهَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس عورت کے ساتھ، اس کے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر لیا جائے، تو اس عورت کا نکاح باطل شمار ہو گا، اگر مرد نے اس کے ساتھ صحبت کر لی ہو، تو مرد نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا ہے، اس وجہ سے عورت کو مہر ملے گا، لیکن ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی، اور اگر مرد نے اس کی رخصتی نہیں کروائی تھی، تو پھر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی، اور سلطان اس کا ولی ہوتا ہے، جس کا کوئی ولی نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7513]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7513]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23851، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2184، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2754»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11446
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت نے ولی کے بغیر نکاح کیا اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اگر اس سے دخول ہو جائے تو اس کے لیے مہر ہے کیونکہ اس نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا، اور اگر جھگڑا ہو جائے تو جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 202، حدیث 11494»
حدیث نمبر: 873
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا. وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا. وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی عورت نے بھی اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے؛ پھر اگر اس (شوہر) نے اس کے ساتھ خلوت (ہم بستری) کر لی ہو تو اس عورت کے لیے مہر واجب ہے اس کے عوض جو اس نے اس کی شرمگاہ کو حلال پایا، اور جس کا کوئی ولی نہ ہو، اس کا ولی سلطان (حکمران) ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سعید رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 873]
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سعید رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو يعقوب غير مسمى فإن كان هو التوأم فقد وثقه ابن حبان وضعفه ابن معين وإن كان غيره فلم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 285» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 505، 223، 224، 354، 277، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1104، 1103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1880، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13734، 13748، 13767، 13826، 13827، 13828، 13829، 13836، 13837، 13838، 13926، 13927، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2507، 4692، 4907، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10481، 10482، 10483، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16171، 16216، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (14/448) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11298، 11343، 11494، 11944، 12483، 12827، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 521، 3475، 4218، 4520، 6169»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 505، 223، 224، 354، 277، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1104، 1103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1880، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13734، 13748، 13767، 13826، 13827، 13828، 13829، 13836، 13837، 13838، 13926، 13927، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2507، 4692، 4907، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10481، 10482، 10483، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16171، 16216، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (14/448) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11298، 11343، 11494، 11944، 12483، 12827، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 521، 3475، 4218، 4520، 6169»
الحكم على الحديث:
فيه أبو يعقوب غير مسمى، وبقية رجاله ثقات