🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام أن يغضي عن هفوات ذوي الهيئات-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ معزز و باوقار لوگوں کی معمولی لغزشوں سے چشم پوشی کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4536 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 4536
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13578
المعجم الکبیر للطبرانی: 4642
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4040
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7210
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4536
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" أَصَبْتُ شَارِفًا فِي مَغْنَمِ بَدْرٍ، وَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَارِفًا، فَأَنَخْتُهُمَا عَلَى بَابِ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ أُرِيدُ أَنْ أَحْمِلَ عَلَيْهِمَا إِِذْخِرًا أَبِيعَهُ أَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى وَلِيمَةِ فَاطِمَةَ، وَمَعِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ، وَحَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي الْبَيْتِ، وَمَعَهُ قَيْنَةٌ تُغَنِّيهِ، فَقَالَتْ: أَلا يَا حَمْزُ لِلشُّرُفِ النِّوَاءِ فَثَارَ إِِلَيْهِمَا بِالسَّيْفِ، فَجَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا، وَبَقَرَ خَوَاصِرَهُمَا، وَأَخَذَ مِنْ أَكْبَادِهِمَا، فَقُلْتُ: السِّنَامُ، فَقَالَ: ذَهَبَ بِهِ كُلِّهِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِِلَى مَنْظَرٍ أَفْظَعَنِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَخَرَجَ وَمَعَهُ زَيْدُ، فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِهِ، أَوْ قَالَ: عَلَى رَأْسِ حَمْزَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: أَلَسْتُمْ عَبِيدَ آبَائِي؟ قَالَ: فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَهْقِرُ" .
امام زین العابدین رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ غزوہ بدر کے مال غنیمت میں مجھے ایک اونٹنی ملی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک اور اونٹنی بھی عطا کر دی، میں نے ان دونوں اونٹنیوں کو ایک انصاری کے دروازے کے پاس باندھ دیا، میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں ان دونوں اونٹنیوں پر اذخر (نامی گھاس) لاد کر لاؤں گا، پھر اسے فروخت کروں گا اور اس کے ذریعے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کے ولیمے کی تیاری کروں گا، میرے ساتھ بنو قینقاع کا ایک آدمی بھی تھا، سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اس گھر میں موجود تھے، وہاں ایک کنیز گانا گا رہی تھی، وہ یہ گا رہی تھی: اے حمزہ! عمدہ قسم کی اونٹنیوں (پر حملہ کر دو)؛ تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے تلوار کے ذریعے ان دونوں پر حملہ کر کے ان کی کوہانیں کاٹ دیں، ان کے پہلو چھیل دیے اور ان کے کلیجے نکال لیے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کوہان کا کیا بنا؟ تو انہوں نے جواب دیا: وہ تو ساری ختم کر دی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ سب دیکھا تو مجھے بڑا دکھ ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں بھی ان کے ساتھ چلتا ہوا آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے سرہانے کھڑے ہوئے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر ناراضی کا اظہار کیا تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے سر اٹھایا اور بولے: کیا تم سب لوگ میرے باپ دادا کے غلام نہیں ہو؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم الٹے پاؤں واپس تشریف لے گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2089، 2375، 3091، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1979، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4536، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2986، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11971، 13079، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1216» «رقم طبعة با وزير 4519»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن الترمذي» (2643). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13578
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَا حَمْزَةَ، آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن حارثہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بھائی بنے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4660)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2041، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4660»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ نے میرے اور حمزہ بن عبدالمطلب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 85، حدیث 4658»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4040
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، آخَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے میرے اور حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ (مواخات) قائم فرمایا ہے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ليونس بن بكير غير ما ذكرت من الغرائب منها هذا الحديث (الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 525)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7210
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے میرے اور سیدنا حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث زيد بن حارثة/حدیث: 7210]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1333، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2927، 4658، 4659، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13575، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7175»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں