🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم فشأنك بها أراد به فاستنفقها-
لقطہ (گم شدہ چیز) کا بیان - بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «فشأنك بها» سے مراد ہے کہ «اسے اپنے مصرف میں لے لو» ۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4890 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 4890
الجامع الكامل: 5948
المعجم الاوسط: 190، 2650
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4890
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُمْ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ:" أَتَى رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ، فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ، قَالَ:" اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا، ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَأْتِ لَهَا طَالِبٌ فَاسْتَنْفِقْهَا، قَالَ: فَضَالَّةُ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ"، قَالَ: فَضَالَّةُ الإِبِلِ؟ قَالَ:" مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا" ، أَبُو الرَّبِيعِ، هَذَا اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَخِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ مِصْرِيُّ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بَصْرِيٌّ، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ ملنے والی چیز کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس تھیلی کو اور اس کے منہ پر بندھی ہوئی چیز کی شناخت کو یاد رکھو، پھر ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس کا کوئی طلبگار نہیں آتا تو پھر تم اسے خرچ کر لو۔“ اس نے دریافت کیا: گم شدہ بکری (کا کیا حکم ہے)؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یا تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیوں کو ملے گی۔“ اس نے عرض کی: گمشدہ اونٹ (کا کیا حکم ہے)؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پیٹ اس کے ساتھ ہے، اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درخت کے پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس تک پہنچ جائے گا۔“ ابوربیع نامی راوی کا نام سلیمان بن داؤد بن حماد بن سعد ہے جو رشدین بن سعد مصری کے بھتیجے ہیں اور ابوربیع زہرانی کا نام سلیمان بن داؤد بصری ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللقطة/حدیث: 4890]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 91، 2372، 2427، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1722، وابن الجارود فى "المنتقى"، 723، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4889، 4890، 4893، 4895، 4898، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1704، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1372، 1373، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2504، 2507، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12175، الدارقطني فى (سننه) برقم: 4566، 4569، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17311» «رقم طبعة با وزير 4870»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1495): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5948
5948. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، وسئل عن ضالة الغنم، فقــــال: هي لك، أو لأخيك، أو للذئب. وسئل عن ضالة الإبل، فقـــــال: مالك ولها؟ ومعها سقاؤها، أو سقاؤه وحذاؤه، دعه حتى يجد ربه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار –كشف الأستار (1364)- عن محمد بن مسكين، ثنا سعيد بن أبي مريم، ثنا يحيى بن أيوب، عن ابن عجلان، عن القعقاع بن حكيم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 190
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَعْقَاعُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: I " هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ. وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: I " مَا لَكَ وَلَهَا؟ عَلَيْهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارے لیے ہے، یا تمہارے بھائی کے لیے، یا پھر بھیڑیے کے لیے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس سے کیا سروکار؟ اس کے ساتھ اس کا مشکیزہ اور اس کے کھر موجود ہیں، اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پا لے۔“
اس حدیث کو ابن عجلان رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 168» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8947، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6070، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4729»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2650
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَقَالَ: مَا لَكَ وَلَهَا؟ مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، تَأْكُلُ الشَّجَرَ، وَتَرِدُ الْمَاءَ حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا I "، ثُمَّ سُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: I " لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ I "، وَسُئِلَ عَنْ حَرِيسَةِ الْجَبَلِ، فَقَالَ: I " هِيَ عَلَيْهِ، وَمِثْلُهَا، وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا حَمَّادٌ .
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس سے کیا سروکار؟ اس کے پاس اس کا مشکیزہ اور اس کے کھر موجود ہیں، وہ درختوں سے چارہ کھاتا اور پانی پر وارد ہوتا رہے گا یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پا لے۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ بکری کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہاری ہے یا تمہارے بھائی کی، ورنہ پھر وہ بھیڑیے کی ہے۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہاڑ پر چرنے والے مویشیوں کی چوری کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چور پر اس جانور کی قیمت کی ادائیگی اور اس کے برابر مزید جرمانہ ہے، نیز عبرتناک سزا کے طور پر کوڑے مارے جائیں گے۔“
اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2650]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 727، 893، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2327، 2328، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2387، 8243، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2493 / 1، 4971 / 29، 4972 / 1، 4973 / 1، 4974 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2285، 5795، 5796، 5797، 7402، 7403، 7404، 7405، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1710، 4390، (2/65)، (2/68)، (2/67) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1289، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2596، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7735، 7742، 12183، 12193، 12236، 17274، 17301، 17380، 19714، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3422، 3421، 3428، 3430، 3429، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6801، 6797، 6861، 7010، 7019، 7055، 7215، والحميدي فى «مسنده» برقم: 608، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18597، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10871، 20678، 22051، 22078، 28672، 28688، 29177، 33368، 33377، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4874، 4952، 4989، 6071، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4730، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 526، 1983، 5212»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں