الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
6. ذكر الموضع الذي فيه رأى المصطفى صلى الله عليه وسلم موسى صلى الله عليه وسلم يصلي في قبره-
- اس جگہ کا ذکر جہاں نبی کریم ﷺ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قبر میں نماز پڑھتے دیکھا۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 50 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 50
سنن ابن ماجہ: 3477
مصنف ابن ابی شیبہ: 25233
الجامع الكامل: 8483
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13784
المعجم الکبیر للطبرانی: 11319
المعجم الاوسط: 7806
حدیث نمبر: 50
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، وَشَيْبَانُ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَرَرْتُ بِمُوسَى لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ عِنْدَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا قَادِرٌ عَلَى مَا يَشَاءُ، رُبَّمَا يَعِدُ الشَّيْءَ لِوَقْتٍ مَعْلُومٍ، ثُمَّ يَقْضِي كَوْنَ بَعْضِ ذَلِكَ الشَّيْءِ قَبْلُ مَجِيءِ ذَلِكَ الْوَقْتِ، كَوَعْدِهِ إِحْيَاءَ الْمَوْتَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجَعْلِهِ مَحْدُودًا، ثُمَّ قَضَى كَوْنَ مِثْلِهِ فِي بَعْضِ الأَحْوَالِ، مِثْلَ مَنْ ذَكَرَهُ الِلَّهِ وَجَعَلَهُ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا فِي كِتَابِهِ، حَيْثُ يَقُولُ: أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّى يُحْيِي هَذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا فَأَمَاتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَلْ لَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ سورة البقرة آية 259 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، وَكَإِحْيَاءِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا لِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ بَعْضَ الأَمْوَاتِ، فَلَمَّا صَحَّ وجودُ كَوْنِ هَذِهِ الْحَالَةِ فِي الْبَشَرِ، أَرَادَهُ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا قَبْلُ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لَمْ يُنْكَرْ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا أَحْيَا مُوسَى فِي قَبْرِهِ حَتَّى مَرَّ عَلَيْهِ الْمُصْطَفَى صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ، وَذَاكَ أَنَّ قَبْرَ مُوسَى بِمُدَّيْنِ بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَبَيْنَ بَيْتِ الْمَقَدْسِ، فَرَآهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فِي قَبْرِهِ إِذِ الصَّلاةُ دُعَاءٌ، فَلَمَّا دَخَلَ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ الْمَقَدْسِ وَأُسْرِيَ بِهِ، أُسْرِيَ بِمُوسَى حَتَّى رَآهُ فِي السَّمَاءِ السَّادِسَةِ، وَجَرَى بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ مِنَ الْكَلامِ مَا تَقَدْمَ ذِكْرُنَا لَهُ، وَكَذَلِكَ رُؤْيَتُهُ سَائِرَ الأَنْبِيَاءِ الَّذِينَ فِي خَبَرِ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَأَمَّا قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَبَرِ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ:" بَيْنَمَا أَنَا فِي الْحَطِيمِ إِذْ أَتَانِي آتٍ، فَشَقَّ مَا بَيْنَ هَذِهِ إِلَى هَذِهِ"، فَكَانَ ذَلِكَ لَهُ فَضِيلَةٌ فُضِّلَ بِهَا عَلَى غَيْرِهِ، وَأَنَّهُ مِنْ مُعْجِزَاتِ النُّبُوَّةِ، إِذِ الْبَشَرُ شُقَّ عَنْ مَوْضِعِ الْقَلْبِ مِنْهُمْ، ثُمَّ اسْتُخْرِجَ قُلُوبُهُمْ مَاتَوا، وَقَوْلُهُ:" ثُمَّ حُشِيَ" يُرِيدُ: أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا حَشَا قَلْبَهُ الْيَقِينَ وَالْمَعْرِفَةَ، الَّذِي كَانَ اسْتِقْرَارُهُ فِي طَسْتِ الذَّهَبِ، فَنُقِلَ إِلَى قَلْبِهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِدَابَّةٍ يُقَالُ لَهَا: الْبُرَاقُ، فَحُمِلَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَطِيمِ أَوِ الْحِجْرِ، وَهُمَا جَمِيعًا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَانْطَلَقَ بِهِ جِبْرِيلُ حَتَّى أَتَى بِهِ عَلَى قَبْرِ مُوسَى عَلَى حَسَبِ مَا وَصَفْنَاهُ، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ بَيْتِ الْمَقَدْسِ، فَخَرَقَ جِبْرِيلُ الصَّخْرَةَ بِإِصْبَعِهِ، وَشَدَّ بِهَا الْبُرَاقَ، ثُمَّ صَعِدَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ، ذِكْرُ شَدِّ الْبُرَاقِ بِالصَّخْرَةِ فِي خَبَرِ بُرَيْدَةَ، وَرُؤْيَتِهِ مُوسَى صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ لَيْسَا جَمِيعًا فِي خَبَرِ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَلَمَّا صَعِدَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، اسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، قِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: جِبْرِيلُ، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ يُرِيدُ بِهِ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ لِيُسْرَى بِهِ إِلَى السَّمَاءِ، لا أَنَّهُمْ لَمْ يَعْلَمُوا بِرِسَالَتِهِ إِلَى ذَلِكَ الْوَقْتِ، لأَنَّ الإِسْرَاءَ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْوَحْيِ بِسَبْعِ سِنِينَ، فَلَمَّا فُتِحَ لَهُ فَرَأَى آدَمَ عَلَى حَسَبِ مَا وَصَفْنَا قَبْلُ، وَكَذَلِكَ رُؤْيَتُهُ فِي السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا، وَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَفِي السَّمَاءِ الثَّالِثَةِ يُوسُفَ بْنَ يَعْقُوبَ، وَفِي السَّمَاءِ الرَّابِعَةِ إِدْرِيسَ، ثُمَّ فِي السَّمَاءِ الْخَامِسَةِ هَارُونَ، ثُمَّ فِي السَّمَاءِ السَّادِسَةِ مُوسَى، ثُمَّ فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ إِبْرَاهِيَمَ، إِذْ جَائِزٌ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا أَحْيَاهُمْ لأَنْ يَرَاهُمُ الْمُصْطَفَى صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ، فَيَكُونُ ذَلِكَ آيَةً مُعْجِزَةً يُسْتَدَلُّ بِهَا عَلَى نُبُوَّتِهِ عَلَى حَسَبِ مَا أَصَّلْنَا قَبْلُ، ثُمَّ رُفِعَ لَهُ سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى، فَرَآهَا عَلَى الْحَالَةِ الَّتِي وَصَفَ، ثُمَّ فُرِضَ عَلَيْهِ خَمْسُونَ صَلاةً، وَهَذَا أَمْرُ ابْتِلاءٍ أَرَادَ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا ابْتِلاءَ صَفِيِّهِ مُحَمَّدٍ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ فَرَضَ عَلَيْهِ خَمْسِينَ صَلاةً، إِذْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ السَّابِقِ أَنَّهُ لا يَفْرِضُ عَلَى أُمَّتِهِ إِلا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فَقَطْ، فَأَمَرَهُ بِخَمْسِينَ صَلاةً أَمْرَ ابْتِلاءٍ، وَهَذَا كَمَا نَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا قَدْ يَأْمُرُ بِالأَمْرِ يُرِيدُ أَنْ يَأْتِيَ الْمَأْمُورُ بِهِ إِلَى أَمْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُرِيدَ وُجُودَ كَوْنِهِ، كَمَا أَمَرَ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا خَلِيلَهُ إِبْرَاهِيَمَ بِذَبْحِ ابْنِهِ، أَمَرَهُ بِهَذَا الأَمْرِ أَرَادَ بِهِ الانْتِهَاءَ إِلَى أَمْرِهِ دُونَ وُجُودِ كَوْنِهِ، فَلَمَّا أَسْلَمَا، وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ، فَدَاهُ بِالذِّبْحِ الْعَظِيمِ، إِذْ لَوْ أَرَادَ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا كَوْنَ مَا أَمَرَ، لَوَجَدَ ابْنَهُ مَذْبُوحًا، فَكَذَلِكَ فَرَضَ الصَّلاةَ خَمْسِينَ أَرَادَ بِهِ الانْتِهَاءَ إِلَى أَمْرِهِ دُونَ وُجُودِ كَوْنِهِ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى مُوسَى، وَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ أُمِرَ بِخَمْسِينَ صَلاةً كُلَّ يَوْمٍ، أَلْهُمُ الِلَّهِ مُوسَى أَنْ يَسْأَلَ مُحَمَّدًا صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ بِسُؤَالِ رَبِّهِ التَّخْفِيفَ لأُمَّتِهِ، فَجَعَلَ جَلَّ وَعَلا قَوْلَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلامُ لَهُ سَبَبًا لِبَيَانِ الْوُجُودِ لِصِحَّةِ مَا قُلْنَا: إِنَّ الْفَرْضَ مِنَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ أَرَادَ إِتْيَانَهُ خَمْسًا لا خَمْسِينَ، فَرَجَعَ إِلَى اللَّهِ جَلَّ وَعَلا فَسَأَلَهُ، فَوَضَعَ عَنْهُ عَشْرًا، وَهَذَا أَيْضًا أَمْرُ ابْتِلاءٍ أُرِيدَ بِهِ الانْتِهَاءُ إِلَيْهِ دُونَ وُجُودِ كَوْنِهِ، ثُمَّ جَعَلَ سُؤَالَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلامُ إِيَّاهُ سَبَبًا لِنَفَاذِ قَضَاءِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا فِي سَابِقِ عِلْمِهِ، أَنَّ الصَّلاةَ تُفْرَضَ عَلَى هَذِهِ الأُمَّةِ خَمْسًا لا خَمْسِينَ، حَتَّى رَجَعَ فِي التَّخْفِيفِ إِلَى خَمْسِ صَلَوَاتٍ، ثُمَّ أَلْهُمُ الِلَّهِ جَلَّ وَعَلا صَفِيَّهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَئِذٍ حَتَّى قَالَ لِمُوسَى:" قَدْ سَأَلْتُ رَبِّي حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ، لَكِنِّي أَرْضَى وَأُسَلِّمُ"، فَلَمَّا جَاوَزَ نَادَاهُ مُنَادٍ: أَمْضَيْتُ فَرِيضَتِي، أَرَادَ بِهِ الْخَمْسَ صَلَوَاتٍ، وَخَفَّفْتُ عَنْ عِبَادِي، يُرِيدُ: عَنْ عِبَادِي مِنْ أَمْرِ الابْتِلاءِ الَّذِي أَمَرْتُهُمْ بِهِ مِنْ خَمْسِينَ صَلاةٍ الَّتِي ذَكَرْنَاهَا، وَجُمْلَةُ هَذِهِ الأَشْيَاءِ فِي الإِسْرَاءِ رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِسْمِهِ عِيَانًا دُونَ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ رُؤْيَا أَوْ تَصْوِيرًا صُوِّرَ لَهُ، إِذْ لَوْ كَانَ لَيْلَةَ الإِسْرَاءِ وَمَا رَأَى فِيهَا نَوْمًا دُونَ الْيَقَظَةِ، لاسْتَحَالَ ذَلِكَ، لأَنَّ الْبَشَرَ قَدْ يَرَوْنَ فِي الْمَنَامِ السَّمَاوَاتِ وَالْمَلائِكَةَ وَالأَنْبِيَاءَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ وَمَا أَشْبَهَ هَذِهِ الأَشْيَاءَ، فَلَوْ كَانَ رُؤْيَةُ الْمُصْطَفَى صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا وَصَفَفِي لَيْلَةِ الإِسْرَاءِ فِي النَّوْمِ دُونَ الْيَقَظَةِ، لَكَانَتْ هَذِهِ حَالَةٌ يَسْتَوِي فِيهَا مَعَهُ الْبَشَرُ، إِذْ هُمْ يَرَوْنَ فِي مَنَامَاتَهُمْ مِثْلَهَا، وَاسْتَحَالَ فَضْلُهُ، وَلَمْ تَكُنْ تِلْكَ حَالَةً مُعْجِزَةً يُفَضَّلُ بِهَا عَلَى غَيْرِهِ، ضِدَّ قَوْلِ مَنْ أَبْطَلَ هَذِهِ الأَخْبَارَ، وَأَنْكَرَ قَدْرَةَ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا وَإِمْضَاءَ حُكْمِهِ لِمَا يُحِبُّ كَمَا يُحِبُّ، جَلَّ رَبُّنَا وَتَعَالَى عَنْ مِثْلِ هَذَا وَأَشْبَاهِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”معراج کی رات میرا گزر سیدنا موسیٰ علیہ السلام (کی قبر) کے پاس سے ہوا، تو وہ سرخ ٹیلے کے پاس اپنی قبر میں کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ جو چاہے اس پر قدرت رکھتا ہے۔ بعض اوقات وہ کسی چیز کے بارے میں کسی متعین وقت کا وعدہ کر لیتا ہے پھر وہ یہ فیصلہ دیتا ہے کہ اس چیز کا کچھ حصہ اس مخصوص وقت کے آنے سے پہلے رونما ہو جائے۔ جس طرح اس نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ قیامت کے دن مردوں کو زندہ کرے گا، اور اس نے اس کے لئے ایک حد مقرر کی ہے۔ پھر اس نے یہ فیصلہ دیا کہ بعض حالتوں میں اس کی مانند صورتحال ہو سکتی ہے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ذکر کیا ہے، اور اپنی کتاب میں یہ بات بیان کی ہے، وہ فرماتا ہے: ﴿أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَىٰ قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىٰ يُحْيِي هَٰذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ فَأَمَاتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ ۖ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ ۖ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۖ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ﴾ [سورة البقرة: 259] ”یا پھر اس شخص کی مانند جو اس بستی کے پاس سے گزرا، جو ویران ہو چکی تھی، تو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ اس کے مر جانے کے بعد اسے کیسے زندہ کرے گا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے ایک سو سال کے لئے موت دے دی پھر اس نے اسے زندہ کیا اور دریافت کیا تم کتنے عرصے تک (سوئے رہے) اس نے جواب دیا: میں نے ایک دن یا ایک دن کا کچھ حصہ گزارا ہے، تو فرمایا: نہیں بلکہ تم نے ایک سو سال گزار دیے ہیں۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے یا جس طرح اللہ تعالیٰ نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے لئے بعض مردوں کو زندہ کر دیا تھا۔ تو جب بشر میں اس طرح کی حالت کا موجود ہونا صحیح ہو، جب اللہ تعالیٰ قیامت سے پہلے اس چیز کا ارادہ کرے، تو اب اس بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قبر میں زندہ کیا یہاں تک کہ معراج کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے۔ اس کی وجہ یہ ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قبر مدینہ منورہ اور بیت المقدس کے درمیان ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی قبر میں دعا مانگتے ہوئے دیکھا، کیونکہ «الصَّلَاة» سے مراد ”دعا مانگنا“ ہے تو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس میں معراج کی رات داخل ہوئے، تو اسی رات سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بھی سفر کروایا گیا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو چھٹے آسمان پر دیکھا ان کے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بات چیت بھی ہوئی جسے ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ اسی طرح سیدنا مالک بن صعصہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں بھی جن تمام انبیاء کو دیکھنے کا تذکرہ ہے (اس سے بھی یہی مراد ہو گا)۔ جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا تعلق ہے جو سیدنا مالک بن صعصہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں ہے۔ ”ایک مرتبہ میں حطیم میں موجود تھا اس دوران ایک شخص میرے پاس آیا اس نے یہاں سے لے کر یہاں تک چیر دیا۔“ تو یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایسی فضیلت ہے، جس کے حوالے سے آپ کو تمام دیگر لوگوں پر فضیلت دی گئی ہے، اور یہ نبوت کے معجزات میں سے ہے۔ کیونکہ جب کسی انسان کے دل کی جگہ کو چیر دیا جائے، اور اگر لوگوں کے دل کو نکال دیا جائے، تو وہ مر جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”پھر اسے بھر دیا گیا“ اس سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل کو یقین اور معرفت سے بھر دیا۔ جو سونے کے طشت میں موجود تھے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک کی طرف منتقل کیا گیا۔ پھر ایک جانور لایا گیا جس کا نام براق تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حطیم یا حجر سے اس پر سوار کیا گیا یہ دونوں جگہیں مسجد حرام میں موجود ہیں۔ تو جبرائیل علیہ السلام آپ کو ساتھ لے کر آئے یہاں تک کہ وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قبر کے پاس سے گزرے جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد بیت المقدس میں داخل ہوئے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اپنی انگلی کے ذریعے اس پتھر کے (سوراخ کو کھول دیا) اور براق کو اس کے ساتھ باندھ دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر آسمان کی طرف بلند ہو گئے۔ بریدہ کے حوالے سے منقول روایت میں پتھر کے ساتھ براق کو باندھنے کا تذکرہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو اپنی قبر میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھنے کا تذکرہ، یہ دونوں چیزیں سیدنا مالک بن صعصہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں نہیں ہیں۔ پھر جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر آسمانِ دنیا کی طرف بلند ہوئے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا: تو دریافت کیا گیا: کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جبرائیل۔ دریافت کیا گیا آپ کے ساتھ کون ہے۔ انہوں نے جواب دیا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم دریافت کیا گیا کیا انہیں بلایا گیا ہے اس سے مراد یہ ہے: کیا انہیں یہ پیغام بھجوایا گیا ہے؟ تاکہ انہیں آسمان کی سیر کروائی جائے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ وہ لوگ اس وقت تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے واقف نہیں تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے: واقعہ معراج، وحی کے نزول کے سات سال بعد پیش آیا تھا۔ جب دروازہ کھول دیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا آدم علیہ السلام کو دیکھا جس کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں۔ اسی طرح آپ کا دوسرے آسمان میں سیدنا یحییٰ بن زکریا علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھنا۔ تیسرے آسمان میں سیدنا یوسف بن یعقوب علیہ السلام کو دیکھنا۔ چوتھے آسمان میں سیدنا ادریس علیہ السلام کو، پانچویں آسمان میں سیدنا ہارون علیہ السلام کو، چھٹے آسمان میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو، ساتویں آسمان میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا یہ سب روایات میں مذکور ہے۔ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان حضرات کو زندہ کیا ہو، تاکہ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس رات میں ان لوگوں کو دیکھ لیں اور یہ چیز ایک معجزے والی نشانی بن جائے جس کے ذریعے آپ کی نبوت پر استدلال کیا جائے جس کا اصول ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سدرۃ المنتہیٰ تک بلند کیا گیا، تو آپ نے اس کو اس حالت میں دیکھا جس کا ذکر آپ نے کیا ہے۔ پھر آپ پر پچاس نمازیں فرض ہوئیں۔ یہ ایک حکم تھا، جو آزمائش میں مبتلا کرنے کے حوالے سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آزمائش میں مبتلا کیا کہ آپ پر پچاس نمازیں فرض کی گئیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے علم سابق میں یہ بات موجود تھی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر صرف پانچ نمازیں فرض کرے گا، لیکن اس نے آپ کو آزمائش کے حکم کے طور پر پچاس نمازوں کا حکم دیا۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ ایک حکم دیتا ہے اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس مامور بہ کام کو بجا لایا جائے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ موجود بھی ہو گا، جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا، تو انہیں اس بات کا حکم دیا گیا تھا۔ اس سے مراد اس کی انتہا تھی کہ اس کے حکم کی پیروی کی جائے اس سے یہ مراد نہیں تھا کہ حقیقی طور پر بھی ایسا ہی ہو جائے گا۔ تو جب ان دونوں نے اس حکم کو قبول کیا اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام نے اپنی پیشانی رکھ دی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے فدیے کے طور پر ایک عظیم ذبیحہ دے دیا۔ کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ اس چیز کے ہونے کا ارادہ کرے جس کا اس نے حکم دیا ہے، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو ذبح شدہ پاتے۔ اسی طرح پچاس نمازیں فرض کرنے کا حکم ہے کہ اس کے ذریعے حکم کی طرف رجوع کرنا مراد ہے اس کا موجود ہونا مراد نہیں ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس واپس تشریف لائے اور انہیں اس بارے میں بتایا کہ آپ پر روزانہ پچاس نمازیں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہ الہام کیا کہ وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کریں کہ وہ اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لیے تخفیف کی درخواست کریں، تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہی گئی بات کو اس چیز کا سبب قرار دیا۔ تو اس سے ہماری کہی ہوئی یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ پچاس نمازیں فرض کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس اللہ تعالیٰ کے پاس گئے اور اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کی، تو اللہ تعالیٰ نے دس نمازیں معاف کر دیں، تو یہ حکم بھی آزمائش کا حکم تھا، جس کے ذریعے مراد یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف رجوع کیا جائے، اس سے یہ مراد نہیں تھی کہ یہ عملی طور پر موجود بھی ہو گا۔ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنا اس بات کا سبب بنا کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو نافذ کیا جائے وہ فیصلہ جو اس کے علم میں پہلے سے تھا کہ نمازیں اس امت پر پانچ فرض ہوں گی۔ پچاس نمازیں فرض نہیں ہوں گی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ نمازوں کی تخفیف کا حکم لے کر واپس تشریف لائے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں یہ بات ڈال دی۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: ”میں نے اپنے پروردگار سے اتنی مرتبہ سوال کیا ہے کہ اب مجھے حیا آتی ہے۔ اب میں راضی ہوں اور اب میں تسلیم کرتا ہوں۔“ جب آپ آگے بڑھ گئے، تو ایک منادی نے یہ اعلان کیا: ”میں نے اپنے فریضے کو جاری کر دیا ہے“، اس سے مراد پانچ نمازیں تھیں۔ ”اور میں نے اپنے بندوں پر تخفیف کر دی ہے“ اس سے مراد یہ ہے: میں نے اپنے بندوں سے آزمائش کے حکم کے حوالے سے تخفیف کر دی ہے، جو میں نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ ان پر پچاس نمازیں فرض ہوں گی، جس کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں، تو یہ تمام صورتیں معراج کی رات پیش آئیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جسم کے ساتھ دیکھا۔ یہ کوئی خواب یا تصویر نہیں تھی، جو آپ کے سامنے پیش کی گئی ہو۔ کیونکہ اگر معراج کی رات اور اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ دیکھا یہ نیند کی حالت میں ہوتا، بیداری کی حالت میں نہ ہوتا، تو یہ بات ناممکن ہے، (کہ اسے معجزہ قرار دیا جائے) کیونکہ لوگ خواب میں آسمان، فرشتے، انبیاء، جنت، جہنم اور ان جیسی چیزوں کو دیکھ لیتے ہیں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر یہ سب چیزیں خواب میں دیکھی ہوتیں بیداری کے عالم میں نہ دیکھی ہوتیں، تو اس حالت کے حوالے سے دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ برابر کی حیثیت رکھتے۔ اور وہ بھی اس طرح کی چیزیں اپنے خواب میں دیکھ سکتے ہیں، تو اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کا اظہار ممکن نہیں ہوتا۔ اور یہ حالت معجزہ شمار نہ ہوتی جس کے حوالے سے آپ کو دوسرے لوگوں پر فضیلت دی گئی ہے یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے، جس نے ان روایات کو غلط قرار دیا ہے، اس نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے اپنے فیصلے کو نافذ کرنے کا انکار کیا ہے کہ وہ جس طرح چاہے، جو چاہے کر سکتا ہے۔ ہمارا پروردگار اس جیسی اور اس کے ساتھ مشابہت رکھنے والی چیزوں سے بلند و بالا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإسراء/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2375، 2375، 2375، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 49، 50، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1630، 1631، 1632، 1633، 1634، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1330، 1331، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12393، 12699، 13800، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3325، 4084، 4085، والبزار فى (مسنده) برقم: 6990، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 6727، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 37730، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5013»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 3477
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ , حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ , حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ , إِلَّا كُلُّهُمْ , يَقُولُ لِي: عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ بِالْحِجَامَةِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معراج کی رات میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر بھی ہوا اس نے یہی کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ پچھنے کو لازم کر لیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3477]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے سیر کرائی گئی (اور معراج ہوئی)، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے گزرا، وہ سب مجھے یہی کہتے رہے: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سینگی لگوایا کریں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3477]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطب 12 (2053)، (تحفة الأشراف: 6138)، وقد أخرجہ: (1/354) (صحیح)» (سند میں عباد بن منصور صدوق اور مدلس ہیں، اور آخری عمر میں حافظہ میں تبدیلی پیدا ہو گئی تھی، لیکن شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: حدیث 3479، وحدیث ابن عمر فی مسند البزار و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2263)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2053)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
إسناده ضعيف
ترمذي (2053)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
ترقیم عوامۃ: 24151 ترقیم الشثری: -- 25233
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا عباد بن منصور ، عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ما مررت بملا من الملائكة ليلة اسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط [: زيادة (قال).
(٢) ضعيف جدًا، عباد ضعيف أسقط من الإسناد ابن أبي يحيى وهو متروك، أخرجه أحمد (٣٣١٦)، والترمذي (٢٠٥٣)، والحاكم ٤/ ٢٠٩، وعبد بن حميد (٥٧٤)، والعقيلي ٣/ ١٣٦، والطبراني (١١٨٨٧)، وابن ماجه (٣٤٧٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”معراج کی رات میں فرشتوں کی جماعتوں میں سے جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا تو انہوں نے مجھے یہ ہی کہا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ضرور حجامت (پچھنے لگوائیں) کروائیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25233]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: هذا حديث منكر قال أبي يقال إن عباد بن منصور أخذ جزءا من إبراهيم بن أبي يحيى عن داود بن حصين عن عكرمة عن ابن عباس فما كان من المناكير فهو من ذاك . قال سعد الشثري: ضعيف جدًا، عباد ضعيف أسقط من الإسناد ابن أبي يحيى وهو متروك .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7568، 7567، 7571، 7578، 8347، 8348، 8352، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2048، 2047، 2053، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3477، 3478، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19593، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3379، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2788، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 574، والبزار فى «مسنده» برقم: 4917، 4916، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25225، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11076، 11366، 11367، 11887، 11893، ترقيم محمد عوامة: 24151»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7568، 7567، 7571، 7578، 8347، 8348، 8352، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2048، 2047، 2053، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3477، 3478، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19593، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3379، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2788، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 574، والبزار فى «مسنده» برقم: 4917، 4916، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25225، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11076، 11366، 11367، 11887، 11893، ترقيم محمد عوامة: 24151»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 8483
8483- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مررت ليلة أُسري بي على موسى بن عمران... فذكره وقال: رأيتُ عيسى بن مريم مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض سبِط الرأس... الحديث.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في أحاديث الأنبياء (3239)، ومسلم في الإيمان (165: 267) كلاهما من طرق عن قتادة، عن أبي العالية، حدثنا ابن عم نبيكم يعني ابن عباس فذكره. وفي لفظ لمسلم (165: 266): "عيسى جعدٌ مربوعٌ" من رواية شعبة عن قتادة به.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 13784
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْكَثِيبِ الْأَحْمَرِ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو سرخ ٹیلے کے پاس، اپنی قبر میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی صلہ بن سلیمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13784]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی صلہ بن سلیمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13784]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2352)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7802»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5469
«ليلة أسري بي ما مررت على ملأ من الملائكة إلا أمروني بالحجامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے مجھے پچھنے لگوانے کا حکم دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5469]
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے مجھے پچھنے لگوانے کا حکم دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5469]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. المشكاة 4544.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5672
«ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا وہ سب مجھ سے کہتے: اے محمد! پچھنے لگوانا لازم پکڑیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5672]
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا وہ سب مجھ سے کہتے: اے محمد! پچھنے لگوانا لازم پکڑیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن ابن عباس. المشكاة 4544، الصحيحة 2264.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11319
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَا مَرَرْتُ عَلَى مَلَأٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا أَمَرُونِي بِالْحِجَامَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے مجھے پچھنے لگوانے کی تاکید کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11319]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 162، حدیث 11367»
حدیث نمبر: 7806
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَرَرْتُ بِمُوسَى وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ عِنْدَ الْكَثِيبِ الْأَحْمَرِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ سرخ ٹیلے کے قریب اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف رحمہ اللہ سے صلہ بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7806]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف رحمہ اللہ سے صلہ بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7806]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه صلة بن سليمان وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 205» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه صلة بن سليمان متروك